• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پارلیمنٹ میں بول بھی نہیں پائے وزیر اعظم مودی

جس کتاب کے بارے میں حکومت کہتی ہے کہ وہ چھپی ہی نہیں، وہی کتاب میں مودی جی کو تحفے میں دوں گا: راہل گاندھی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 5, 2026
0 0
A A
پارلیمنٹ میں بول بھی نہیں پائے وزیر اعظم مودی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،  (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جس کتاب کے اقتباسات پڑھنے سے انہیں پارلیمنٹ میں یہ کہہ کر روکا جا رہا ہے کہ یہ کتاب چھپی ہی نہیں ہے، آج وہ کتاب ان کے ہاتھ میں ہے اور وہ اسے وزیراعظم نریندر مودی کو تحفے میں دینا چاہیں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں لوک سبھا سے معطل آٹھ کانگریس ارکانِ پارلیمنٹ کے پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار پر دھرنے پر بیٹھنے کے بعد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کتاب میں لکھے گئے حصوں کا وہ لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کے دوران ذکر کرنا چاہتے ہیں، حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ حقائق غیر مستند ہیں اور کتاب شائع ہی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو کتاب کی کاپی دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ کس بنیاد پر حکومت کے سینئر وزراء کہہ رہے ہیں کہ کتاب چھپی ہی نہیں ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر بھی اس حوالے سے ایک پوسٹ میں کہا، آج اگر وزیراعظم پارلیمنٹ میں آتے ہیں، تو میں انہیں ایک کتاب تحفے میں دوں گا۔ یہ کتاب کسی اپوزیشن لیڈر کی نہیں ہے۔ یہ کتاب کسی غیر ملکی مصنف کی نہیں ہے۔ یہ کتاب ملک کے سابق آرمی چیف جنرل نروانے کی ہے – اور حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ کتاب کابینی وزراء کے مطابق وجود ہی نہیں رکھتی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ اس کتاب میں صاف لکھا ہے کہ جب چینی فوج ہماری سرحد میں داخل ہو گئی تھی، ایسی نازک گھڑی میں آرمی چیف کو انتظار کروایا گیا اور جب فیصلہ لینے کا وقت آیا، تو وزیراعظم نے بس اتنا کہا – جو آپ کو مناسب لگے، وہ کیجیے۔ یعنی ملک کی سلامتی کے سنگین ترین بحران میں، مسٹر مودی نے سیاسی ذمہ داری سے ہاتھ کھڑے کر لیے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل نروانے خود لکھتے ہیں کہ اس وقت انہیں محسوس ہوا کہ سیاسی قیادت نے فوج کو اکیلا چھوڑ دیا۔ یہی وہ سچائی ہے جسے بولنے سے انہیں پارلیمنٹ میں روکا جا رہا ہے۔ ملک سوال پوچھ رہا ہے اور حکومت جواب دینے سے بھاگ رہی ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی بعد میں راہل گاندھی کے ہاتھ میں موجود شائع شدہ کتاب کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر کہا، یہ سابق فوجی چیف نروانے جی کی کتاب ہے۔ حکومت کہہ رہی ہے کہ یہ کتاب ہے ہی نہیں اور آپ اس کا حوالہ نہیں دے سکتے۔ اس میں نروانے جی نے لکھا ہے کہ لداخ میں چین کی فوج ہمارے علاقے میں داخل ہو رہی تھی۔فوجی چیف نے راج ناتھ جی سے پوچھا کہ کیا کرنا ہے۔ پہلے کوئی جواب نہیں دیا۔ بار بار فون کرنے پر نریندر مودی جی نے پیغام دیا کہ جو مناسب سمجھو وہ کرو ۔ اس کا مطلب ہے کہ مودی جی نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ مسٹر مودی کی یہ سچائی ملک کو معلوم ہونی چاہیے۔ دریں اثنا کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف، ملکارجن کھڑگے نے بدھ کے روز مودی حکومت اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک کی پارلیمانی جمہوریت، سماجی انصاف اور آئینی ڈھانچے کو منظم طریقے سے کمزور کیا جا رہا ہے۔ بجٹ اجلاس کے دوران صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران ، ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ اس خطاب میں غریبوں، خواتین، اقلیتوں اور پسماندہ طبقات پر کوئی معنی خیز توجہ نہیں دی گئی ہے۔مسٹر کھڑگے نے کہا، پارلیمانی جمہوریت خطرے میں ہے، ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ پر پانچ نکات رکھنا چاہتے ہیں، جس کا آغاز اس مطالبے سے ہوا کہ خواتین کے ریزرویشن بل کو فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا، بی جے پی کے لیے خواتین صرف ایک ووٹ بینک ہیں۔ آپ نے آج تک کسی ایک خاتون کو اپنی پارٹی کا صدر نہیں بنایا، انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں خواتین کے خلاف مظالم بڑھ رہے ہیں۔ کھڑگے نے حکومت پر دہائیوں سے بنائے گئے سماجی انصاف کے طریقہ کار کو کمزور کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اپنے دعوؤں کی حمایت میں ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، کانگریس حکومتوں نے ایس سی اور ایس ٹی کے لیے اسکیموں کو مضبوط کیا۔ اس حکومت نے انہیں کمزور کر دیا ہے۔ مختص کردہ فنڈز کم کر دیے گئے ہیں اور وہ رقم بھی پوری طرح خرچ نہیں کی جاتی۔ صدر جمہوریہ کے خطاب کو نشانہ بناتے ہوئے، مسٹر کھڑگے نے کہا کہ یہ زمینی حقائق کے بجائے حکومت کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist