پٹنہ (یواین آئی) بہار کے دورے پر پہنچے وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ہندوستان کے نوجوان اسٹار کرکٹر ویبھو سوریہ ونشی سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔پٹنہ کے جے پرکاش نارائن ہوائی اڈے پر ملاقات کے دوران ویبھو کے ساتھ ان کے والدین بھی موجود تھے۔ مسٹر مودی نے خود ویبھو اور ان کے خاندان کے ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر مشترک کی ہیں۔ مسٹر مودی نے ویبھو اور ان کے خاندان کے ساتھ تصویر مشترک کرتے ہوئے لکھا، “پٹنہ ہوائی اڈے پر نوجوان کرکٹ کھلاڑی ویبھو سوریہ ونشی اور ان کے خاندان سے ملاقات ہوئی۔ ان کے کرکٹ ہنر کی پورے ملک میں تعریف ہو رہی ہے۔ ان کے مستقبل کے لیے میری نیک خواہشات۔”واضح رہے کہ بہار کے سمستی پور کے رہنے والے ویبھو نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 میں 28 اپریل کو راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کے خلاف 38 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار سنچری اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔