• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

محمد سمیع کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کیلئے سب سے اچھی بالنگ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 16, 2023
0 0
A A
محمد سمیع کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کیلئے سب سے اچھی بالنگ
Share on FacebookShare on Twitter

نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں محمد سمیع نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو فائنل میں داخل کرانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے9.5 اوور میں57 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جو عالمی کپ میں ہی نہیں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی ہندوستان کی جانب سے سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ محمد سیمع کی اس شاندار بالنگ کی بدولت ہندوستان نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو70 رن سے شکست دی۔
اس سے پہلے ہندوستان کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ اسٹورٹ بنی کے پاس تھا جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف میر پور،ڈھاکہ میں17 جون2014 کو ہوئے میچ میں4.4 اوور میں چار رن دیکر چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں ہندوستان نے47 رن سے کامیابی حاصل کی تھی وہ بھی پہلی اننگ میں25.3 اوور میں105 رن پر آوٹ ہونے کے بعد۔
ہندوستان کی جانب سے عالمی کپ میں اس سے پہلے سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ اشش نہرا کے پاس تھا جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں26 فروری2003 کو ہوئے میچ میں دس اوور میں 23 رن دیکر چھ وکٹ حاصل کئے تھے۔
محمد سمیع کی بالنگ کارکردگی عالمی کپ میں پانچویں سب سے اچھی بالنگ کارکردگی ہے۔ عالمی کپ میں سب سے اچھی بالنگ کا ریکارڈ آسڑیلیا کے گلین میک گرا پاس ہے جنہوں نے نامیبیا کے خلاف پوچیفسٹرم میں27 فروری2003 کو ہوئے میچ میں سات اوور میں 15 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں آسڑیلیا نے 256 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔
آسڑیلیا کے تیز بالر انڈریو بیخل نے پورٹ الزبتھ میں2 مارچ2003 کو انگلینڈ کے خلاف ہوئے میچ میں دس اوور میں 20رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔اس میچ میں آسڑیلیا نے دو بالیں قبل دو وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی کو جنہوں نے ہندوستان کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں دس اوور میں سو رن دیئے تھے، عالمی کپ میں تیسری سب سے اچھی بالنگ کرانے کا ریکارڈ حاصل ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں20 فروری2015کو ہوئے میچ میں نو اوور میں 33 رن دیکر سات وکٹ حاصل کئے تھے اور اپنی ٹیم کو آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
عالمی کپ میں سات وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بالر ویسٹ انڈیز کے ونسٹن ڈیوس تھے جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف لیڈس میں11 جون1983 کو ہوئے میچ میں10.3 اوور میں51 رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے 101 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔
محمد سیمع نے اپنی اس کارکرگی کے دوران عالمی کپ میں اپنے وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی ۔وہ ایسا کرنے والے ہندوستان کے پہلے اور کل ملاکر ساتویں بالر ہیں۔ ان سے پہلے ایسا آسڑیلیا کے گلین میک گرا ( 39میچوں میں71 وکٹ)، سری لنکا کے متھیہ مرلی دھرن ( 40میچوں میں68 وکٹ)، مشیل اسٹراک (26 میچوں میں59 وکٹ)، سری لنکا کے لاستھ ملنگا (29 میچوں میں56 وکٹ)، پاکستان کے وسیم اکرم (38 میچوں میں55 وکٹ) اور ٹرینٹ بولٹ (29 میچوں میں53 وکٹ) عالمی کپ میں پچاس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist