• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جون 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکی صدر کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 22, 2023
0 0
A A
امریکی صدر کے گھر سے مزید خفیہ دستاویزات برآمد
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن امریکی محکمہ انصاف کے عہدے داروں کو رواں ہفتے ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کی ذاتی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران چھ مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں۔اس بات کا انکشاف صدر کے ذاتی وکیل نے ہفتے کو ایک بیان میں کیا جو صدر بائیڈن کے لیے ایک اور شرمندگی کا باعث بنا اور اس سے 2024 میں ان کی صدراتی انتخاب کی دوڑ بھی متاثر ہو سکتی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بائیڈن نے اس صورت حال کو ایک ’معصومانہ غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا۔بائیڈن کے وکیل باب باؤر نے کہا کہ پہلی تلاشی کے بعد وائٹ ہاؤس نے محکمہ انصاف کو ڈیلاویئر کی رہائش گاہ کی دوسری تلاشی کی پیشکش کی تھی جو جمعے کو کی گئی جس کے بعد نئی خفیہ دستاویز برآمد ہونے کا معاملہ سامنے آیا۔باؤر نے کہا: ’محکمہ انصاف نے اپنی انکوائری کے دائرہ کار میں سمجھے جانے والے مواد کو قبضے میں لے لیا جس میں چھ اشیا کی درجہ بندی بطور حساس مواد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ’تلاشی 12 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی اور اس میں گھر میں کام کرنے کی جگہ، رہنے اور سٹور جیسی تمام جگہیں شامل تھیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ محمکہ انصاف کو صدر کے گھر تک مکمل رسائی حاصل تھی جس میں ذاتی طور پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس، فائلیں، کاغذات، بائنڈر، یادداشتیں، کام کی فہرستیں، نظام الاوقات اور دہائیوں پرانے ریمائنڈرز شامل تھے۔باؤر کے مطابق ضبط کیے گئے کچھ نئے کاغذات بطور سینیٹر اور کچھ نائب صدر کے دور کے تھے۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن کے ذاتی وکلا اور وائٹ ہاؤس کے وکیل نے پہلے محکمہ انصاف کے ساتھ معائنے کے دوران موجود رہنے اور اس کی تشہیر نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ پہلے ملنے والی دستاویزات کو محکمہ انصاف اور نیشنل آرکائیوز کے حوالے کر دیا گیا۔جمعرات کو صدر بائیڈن نے پرانی خفیہ دستاویزات کی برآمدگی پر پائے جانے والے عوامی غصے کو مسترد کر دیا۔کیلیفورنیا کے دورے کے دوران صحافیوں کے سوالات پر انہوں نے کہا: ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کو معلوم ہوگا کہ وہاں ایسا کچھ بھی نہیں۔‘صدر بائیڈن کے بقول: ’مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ میں ان ہدایات پر عمل کر رہا ہوں جو وکلا نے مجھے بتائیں اور وہ بالکل وہی ہیں جو ہم کر رہے ہیں۔ وہاں کوئی (قابل اعتراض مواد) نہیں۔‘انہوں نے مزید کہا ’ہمیں مٹھی بھر دستاویزات ملی ہیں جو غلط جگہ پر فائل کی گئی تھیں۔ ہم نے انہیں فوری طور پر آرکائیوز اور محکمہ انصاف کے حوالے کر دیا۔ ہم مکمل تعاون کر رہے ہیں اور اسے جلد حل کرنے کے منتظر ہیں۔‘اس سے قبل گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کی اپنی ہی انتظامیہ نے گھر اور ایک سابق دفتر میں خفیہ دستاویزات کے حوالے سے لاپروائی برتنے پر تحقیقات کے لیے خصوصی کونسل نامزد کیا تھا۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ نئی پیش رفت ڈیموکریٹک صدر کے لیے مسائل کا باعث بن سکتی ہے جنہوں نے اپنے رپبلکن پیشرو اور سیاسی حریف ڈونلڈ ٹرمپ کو اسی طرح کے مواد کے حوالے سے غفلت برتنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بائیڈن کا ٹرمپ کے ساتھ 2024 میں انتخابی دوڑ میں سامنا ہو سکتا ہے۔اس پیش رفت کے بعد بائیڈن اور ٹرمپ دونوں کو خصوصی استغاثہ کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو عام طور پر محکمہ انصاف میں غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے سیاسی طور پر حساس مقدمات میں تعینات ہوتے ہیں۔تاہم قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مقدمات ایک جیسے نہیں۔ بائیڈن کے وکلا نے کہا کہ انہیں ایک درجن سے بھی کم خفیہ دستاویزات ملی تھیں اور پہلی تلاشی کے بعد متعلقہ دستاویز کو واپس کر دیا گیا۔دوسری جانب ٹرمپ نے اس وقت تک ان الزامات کی مزاحمت کی جب تک کہ اگست میں ایف بی آئی کی جانب سے تلاشی میں تقریباً 100 خفیہ دستاویزات برآمد نہ کرلی گئیں، جس سے یہ سوالات اٹھتے رہے کہ ٹرمپ یا ان کے عملے نے تفتیش میں رکاوٹ ڈالی تھی۔ایک قانونی فرم ’نیشنل سکیورٹی کونسلرز‘ کے سربراہ کیل میک کلیناہن نے کہا: ’دونوں معاملات میں حقائق زیادہ مختلف نہیں ہو سکتے۔ صرف مماثلت یہ ہے کہ خفیہ دستاویزات موجود تھیں جو وائٹ ہاؤس سے باہر کہیں اور لے جائی گئی تھیں۔‘ماہرین کے مطابق موجودہ صدر کی حیثیت سے جو بائیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں کم قانونی خطرے کا سامنا ہے۔ ان کے پاس دستاویزات کو ظاہر کرنے کے لیے وسیع اختیارات حاصل ہیں اور ممکنہ طور پر انہیں استغاثہ کی تفتیش سے بچایا جائے گا کیونکہ محکمہ انصاف کے پاس کسی بھی موجودہ صدر کے خلاف مجرمانہ الزامات سے بچانے کے لیے دیرینہ پالیسی موجود ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist