• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, اپریل 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مفتی ولی اللہ کا دفاع ایڈوکیٹ ایم ایس خان کریں گے

نچلی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والےمفتی ولی اللہ اور اس کے اہل خانہ کی درخواست پر وکیل کی تقرری کی گئی:مولانا حلیم اللہ قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 16, 2026
0 0
A A
مفتی ولی اللہ کا دفاع ایڈوکیٹ ایم ایس خان کریں گے
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:اترد یش کے تاریخی و مذہبی شہر ورانسی میں واقع مشہور سنکٹ موچن مندر میں 2006میں ہوئے دہشت گردانہ واقعہ جس میں 28افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے مقدمہ کے اکلوتے مجرم مفتی ولی اللہ کے مقدمہ کی پیروی مشہور کریمنل ایڈوکیٹ ایم ایس خان کریں گے، مفتی اللہ کی درخواست اور صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس بات کی اطلاع آج یہاں ممبئی میں صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے دی۔مولاناحلیم اللہ قاسمی نے مفتی ولی اللہ کے مقدمہ کے تعلق سے بتایا کہ مفتی ولی اللہ پر اترپردیش پولس نے تین مقدمات قائم کیئے تھے جس میں سے اسے دو مقدمات میں نچلی عدالت نے سزا سنائی جبکہ ایک مقدمہ سے اسے بری کردیا گیا تھا۔سیشن کورٹ نے ایک مقدمہ میں پھانسی اور دوسرے مقدمہ میں عمر قید کی سزا سنائی ہے، ددونوں مقدمات میں ملنے والی سزاؤں کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ جمعیۃ علماء قانونی امدا د کمیٹی نے مفتی ولی اللہ کے دفاع میں سینئر ایڈوکیٹ راجو لوچن شکلا کی تقرری کی تھی لیکن اس درمیان سینئر ایڈوکیٹ کو کولجیم نے الہ آباد ہائی کورٹ کا جج مقرر کردیا۔راجو لوچن شکلا کے مقدمہ سے الگ ہوجانے کے بعد مفتی ولی اللہ اور اس کے اہل خانہ نے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی سے درخواست کی کہ الہ آباد ہائی کورٹ میں بحث کرنے کے لیئے ایڈوکیٹ ایم ایس خان کی تقرری کی جائے جنہوں نے گذشتہ سال سی آر پی ایف رامپور مقدمہ میں نچلی عدالت سے پھانسی کی سزا پانے والے چار ملزمین کے دفاع میں الہ آباد ہائیکورٹ میں کامیاب بحث کرتے ہوئے انہیں پھانسی کے پھندے پر لٹکنے سے بچا لیا تھا۔مولانا حلیم اللہ قاسمی نے مزید کہا کہ مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر ایڈوکیٹ ایم خان سے گفتگو کرنے کے بعد ان کی باقاعدہ تقرر ی کردی گئی ہے، امید ہے کہ عید کے بعد بیس سالوں سے جیل میں مقید مفتی ولی اللہ کے مقدمہ کی الہ آباد ہائیکورٹ میں حتمی سماعت شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ مفتی ولی اللہ کو جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امدا د کمیٹی قانونی امداد فراہم کررہی ہے، ٹرائل کورٹ میں بھی ملزم کو قانونی امداد فراہم کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ سے پھانسی کی سزا ملنے کے بعد ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس پر ہائی کورٹ سماعت کررہی ہے۔ایڈوکیٹ آن ریکارڈ راج رگھونشی نے نچلی عدالت کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔اس مقدمہ کا پس منظر یہ ہیکہ 7مارچ 2006 سنکٹ موچن مندر میں شام چھ بجے بم دھماک ہوا تھا جبکہ دوسرا دھماکہ ورانسی ریلوے اسٹیشن پر ہوا تھا جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بم دھماکوں کے دوسرے دن یعنی کے8/ مارچ کو پولس اسٹیشن لنکا میں سب انسپکٹر سمرجیت کی فریاد پر درج ہوا تھا۔بم دھماکہ کرنے کے مبینہ الزامات کے تحت مفتی ولی وللہ کو 5/ اپریل 2006ء کو لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر مندر میں بم دھماکہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے تعزیرات ہند کی دفعات 304,302,307,324 اور آتش گیر مادہ کے قانون کی دفعات 3,4,5 کے تحت دو مقدمات قائم کیئے گئے تھے۔ سال2011ء میں غازی آباد کی خصوصی عدالت نے دونوں مقدمات کو یکجہ کرکے مقدمہ کی سماعت کا آغاز کیا،دوران مقدمہ ملزم کے خلاف گواہ دینے کے لیئے استغاثہ نے 48/ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا تھا۔6/ جون 2022 کو خصوصی سیشن عدالت نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد نچلی عدالت کے فیصلہ کو الہ آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے جس پر بہت جلد حتمی سماعت متوقع ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ملک کی پارلیمنٹ نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

    ملک کی پارلیمنٹ نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

    اپریل 14, 2026
    خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی بلوں پر اہم ووٹنگ  سے قبل کانگریس کا لوک سبھا ارکان کے لیے وہپ جاری

    خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی بلوں پر اہم ووٹنگ سے قبل کانگریس کا لوک سبھا ارکان کے لیے وہپ جاری

    اپریل 14, 2026
    ہریانہ میں جعلی کسانوں  کے داخلے پر پابندی

    ہریانہ میں جعلی کسانوں کے داخلے پر پابندی

    اپریل 14, 2026
    ہرمز سویلین جہازوں کیلئے کھلا

    ہرمز سویلین جہازوں کیلئے کھلا

    اپریل 14, 2026
    ملک کی پارلیمنٹ نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

    ملک کی پارلیمنٹ نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

    اپریل 14, 2026
    خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی بلوں پر اہم ووٹنگ  سے قبل کانگریس کا لوک سبھا ارکان کے لیے وہپ جاری

    خواتین کے ریزرویشن اور حد بندی بلوں پر اہم ووٹنگ سے قبل کانگریس کا لوک سبھا ارکان کے لیے وہپ جاری

    اپریل 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist