بیدر، سماج نیوز سروس: کرناٹک ٹیچرز ایسوسی ایشن کونسل، دھارواڑاورکلیان کرناٹک ہائی اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)نے ساوتری بائی پھلے ، فاطمہ شیخ اور ماتوشری رمابائی امبیڈکر کے یومِ پیدائش کو مشترکہ طورپر مناتے ہوئے ایک مشترکہ تقریب بیدر کے گورنمنٹ ایمپلائز سمودائے بھون، پرتاپ نگر، بیدرمیں11؍جنوری 2025ء کو منعقد کی۔ جہاں وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، بیدرکے سکریڑی جناب محمدصلاح الدین فرحان کوریاستی سطح کے ’’ فاطمہ شیخ ایجوکیشنل سروسیس رتن ایوارڈ‘‘سے سرفرازکیاگیا۔ یہ اعزاز انہیں تعلیم کے فروغ، سماج کی بے لوث خدمت، نئی نسل کی رہنمائی اور معاشرتی بہتری کے لیے ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں کے اعتراف میں عطا کیا گیا۔محمدصلاح الدین فرحان نے MBA(ماسٹران بزنس اڈمنسٹریشن )دراصل HR(ہیومن ریسورسیس) میں کیاہے۔ وہ جناب محمد آصف الدین بیدر بانی وزڈم انسٹی ٹیوشنس بیدر کے ہونہار فرزند ہیں۔ ان کے والد محترم نے ان کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ شروع ہی سے دی بلکہ اپنی اولاد ہی کے لئے انھوں نے بڑے بزنس مین ہونے کے باوجود اسکول کا آغاز کیاتھااور وہ کامیاب رہے۔ الحمد للہ محمد صلاح الدین فرحان گذشتہ ایک دہائی سے وزڈم ادارہ جات کو بیدر ، اورریاست کرناٹک ہی نہیں ملک کاایک باوقار ادارہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ جہاں سینکڑوں طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹرس، انجینئرس ،حافظ قرآن اور سب سے بڑھ کر ملت کے اچھے فرد اور ملک کے قابل شہری بن رہے ہیں۔وزڈم کے طلبہ کی اپنی ایک منفرد پہچان ہے۔ یہ بات بھی علم میں لائی جاتی ہے کہ محمدصلاح الدین فرحان دراصل الحاج محمد اکرام الدین مرحوم صدر الامین سوسائٹی ضلع بیدر کے پوتے ہوتے ہیں۔ الحاج محمد بشیرالدین صاحب مرحوم لیمپ ہاؤز کے نواسے ہیں۔ محمد صلاح الدین فرحان نےITسے ان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے انھوں نے وزڈم انسٹی ٹیوشنس کو ان منفرد اداروں میں شامل کرکے تعلیمی معیار کو ایک اسٹیڈرڈ پر لایا۔ جس کے نتیجہ میں حکومت کرناٹک کے Aاسکول زمرے میں وزڈم (ہائی اسکول ) آتاہے ۔












