• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مئی 21, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

ممبئی انڈینس کی چنئی سپر کنگس کے خلاف مشترکہ طور پر دوسری سب سے بڑی جیت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 21, 2025
0 0
A A
ممبئی انڈینس کی چنئی سپر کنگس کے خلاف مشترکہ طور پر دوسری سب سے بڑی جیت
Share on FacebookShare on Twitter

سید پرویز قیصر
ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینس نے چنئی سپر کنگس کو نو وکٹ سے شکست دی جو انڈین پریمیر لیگ میں اسکی چنئی سپر کنگس کے خلاف اس میدان پر مشترکہ طور پر سب سے بڑی اور کل ملاکر مشترکہ طور پر دوسری سب سے بڑی جیت تھی۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں پانچ وکٹ پر 176 رن بنائے تھے۔ممبئی انڈینس نے15.4 اوور میں ایک وکٹ پر 177 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیت لیاتھا۔ ممبئی انڈینس کی یہ وانکھڑے اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگس کے خلاف تیرہ میچوں میں آٹھویں کامیابی تھی۔اس میدان پر لگاتار دو میچوں میں شکست کے بعد ممبئی انڈینس نے چنئی سپر کنگس کے خلاف جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے درمیان اس سیزن میں پہلا مقابلہ جو چنئی میں ہوا تھا اس میں چنئی سپر کنگس میں چار وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
چنیی سپر کنگس کے خلاف ممبئی انڈینس کی وکٹوں کے حساب سے سب سے بڑی جیت دس وکٹ کی ہے جو اس نے شارجہ میں23 اکتوبر2020 کوحاصل کی تھی۔ اس میچ میں چنئی سپر کنگس نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر114 رن بنائے تھے۔ممبئی انڈینس نے کسی نقصان کے بغیر12.2 اوور میں116 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس نے اس سے پہلے بھی چنئی سپر کنگس کو نو وکٹ سے شکست دی تھی۔ 14 مئی2008 کو ہوئے اس میچ میں چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے۔ممبئی انڈینس نے13.5 اوور میں ایک وکٹ پر 158 رن بناکر میچ نو وکٹ سے جیتا تھا۔
ممبئی انڈینس نے ابھی تک دو مرتبہ دس وکٹ سے جیت حاصل کی ہے جبکہ چھ مرتبہ وہ نو وکٹ سے جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ممبئی انڈینس نے انڈین پریمیر لیگ میں دس وکٹ سے پہلی جیت جے پورمیں20 مئی2012 کو راحستھان رائلز کے خلاف حاصل کی تھی۔ اس میچ میں راجستھان ڑائلز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے20 اوور میں چھ وکٹ پر 162رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس نے18 اوور میں کسی نقصان کے بغیر163 رن بناکر میچ دس وکٹ سے جیتا تھا۔
انڈین پریمیر لیگ میں ابھی تک پندرہ مرتبہ ایسا ہوا ہے جب کسی ٹیم نے دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے ۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے چار مرتبہ بغیر کوئی وکٹ کھوئے جیت حاصل کی ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد تین مرتبہ دس وکٹ سے میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ ممبئی انڈینس کی طرح چنئی سپر کنگس نے دو مرتبہ دس وکٹ سے جیت اپنے نام کی ہے۔ دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلز، پنجاب کنگس اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے ایک ایک مرتبہ کوئی وکٹ گنوائے بغیر جیت حاصل کی ہے۔
چنئی سپر کنگس کو جو نو یا اس سے زیادہ وکٹ سے شکستیں ہوئی ہیں وہ سبھی ممبئی انڈینس کے خلاف ہوئی ہیں۔ ممبئی انڈینس کے علاوہ کوئی اوور ٹیم چنئی سپر کنگس کو نو یا اس سے زیادہ وکٹ سے شکست دینے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ اسے سات مرتبہ مختلف ٹیموں نے آٹھ وکٹ سے شکست دی ہے جس میں سے راجستھان رائلز اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس نے اسے ددو۔و مرتبہ آٹھ وکٹ سے ہرایا ہے۔ دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد ، ممبئی انڈینس نے ایک۔ ایک مرتبہ چنئی سپر کنگس کے خلاف آٹھ وکٹ کی جیت حاصل کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    مئی 20, 2025
    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    مئی 20, 2025
    بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

    بہت ہوچکا اب غزہ جنگ بند کرو، ٹرمپ کا نیتن یاھو کو سخت پیغام

    مئی 20, 2025
    اسرائیل غزہ جنگ روکے اور ناکہ بندی ختم کرے: برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا مشترکہ انتباہ

    اسرائیل غزہ جنگ روکے اور ناکہ بندی ختم کرے: برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کا مشترکہ انتباہ

    مئی 20, 2025
    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    اسرائیلی پابندی ہٹنے کے بعد امداد غزہ میں داخل

    مئی 20, 2025
    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    غزہ میں 20 لاکھ فلسطینی بھوکوں مرنے کے قریب ہیں:عالمی ادارہ صحت

    مئی 20, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist