• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, جولائی 2, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

یوپی میں مسلم بیٹیوں نے پھر نام روشن کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 12, 2023
0 0
A A
یوپی میں مسلم بیٹیوں نے پھر نام روشن کیا
Share on FacebookShare on Twitter

لکھنؤ،  یو پی پی ایس سی کا ریزلٹ گزشتہ جمعہ یعنی 7 اپریل کو جب منظر عام پر آیا تو یہ دیکھنا فخر کا لمحہ تھا کہ مسلم بیٹیوں نے اپنی کارکردگی سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ایسا پہلی بار ہے جب 3 مسلم بیٹیاں یوپی پی ایس سی امتحان میں نمایاں کارکردگی انجام دیتے ہوئے ایس ڈی ایم بن گئیں، اور 2 دیگر مسلم بیٹیوں نے اپنے لیے ڈی ایس پی بننے کی راہ ہموار کر لی۔ حالانکہ تازہ یو پی پی ایس سی کے ریزلٹ میں یہ دیکھنا افسوسناک ہے کہ مسلم سماج سے ایک بھی نوجوان ایس ڈی ایم نہیں بن پایا۔ ویسے 3 نوجوان ڈپٹی ایس پی بننے میں ضرور کامیاب ہوئے۔بہرحال، مسلم بیٹیوں کی بہترین کارکردگی کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 بچیوں نے ٹاپ 15 میں جگہ بنائی ہے۔ لکھنؤ کی سلطنت پروین کو چھٹا، اندور کی محسنہ بانو کو ساتواں اور باندہ سے تعلق رکھنے والی فرحین زاہد کو چودھواں مقام حاصل ہوا ہے۔ دو مسلم بیٹیاں جنھوں نے ڈپٹی ایس پی بننے کی راہ ہموار کی ہے، ان کے نام ہیں عاصمہ وقار اور ریشمہ آرا۔اس مربتہ یو پی پی ایس سی کے ریزلٹ میں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پہلے جہاں او بی سی کوٹہ کا اثر دیکھنے کو ملتا تھا، وہیں اس بار ای ڈبلیو ایس کوٹہ کا زبردست اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ٹاپ 15 میں جگہ بنانے والی تینوں ہی مسلم بچیوں کا تعلق ای ڈبلیو ایس سے ہے۔ اگر مسلم نوجوانوں کی بات کریں تو فہد علی، شاہ رخ خان اور شکیل محمد ڈپٹی ایس پی بنے ہیں، جبکہ ایاز احمد، جمال الدین نے بی ڈی او اور محمد ارشاد نے سب انسپکٹر بننے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یو پی پی ایس سی کے ریزلٹ میں اس مرتبہ لڑکیوں کا خوب دبدبہ ہے۔ متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی آگرہ کی دِوّیا سکروار نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور پرتیکشا پانڈے دوسرے و نمرتا سنگھ تیسرے مقام پر رہی ہیں۔ لڑکیوں کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مجموعی طور پر 39 ایس ڈی ایم میں سے 19 لڑکیاں ہیں۔ ان کے علاوہ 24 لڑکیاں ڈپٹی ایس پی بھی بنی ہیں۔آئیے اب بات کرتے ہیں ان تین مسلم ہونہار بچیوں کے بارے میں جنھوں نے ٹاپ 15 میں جگہ بنائی ہے۔ لکھنؤ کی سلطنت پروین نے چوتھی کوشش میں یہ کامیابی حاصل کی ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ انھوں نے اردو آئی اے ایس کوچنگ سنٹر سے تیاری کی ہے۔ سلطنت پروین والی بال کی قومی سطح کی کھلاڑی بھی ہیں۔ انھوں نے بی ٹیک کی پڑھائی کی ہے کمپیوٹر سائنس کی تعلیم بھی انھوں نے حاصل کی ہے۔ تکنیکی طور پر وہ بہت مضبوط ہیں، سلطنت کا کہنا ہے کہ ان کی منزل تو آئی اے ایس بننا ہے، اس لیے محنت جاری رہے گی۔ساتویں رینک حاصل کرنے والی محسنہ بانو اس سے پہلے نائب تحصیلدار کے عہدہ پر منتخب ہو چکی ہیں۔ محسنہ نے سروجنی نائیڈو کالج سے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ بنیادی طور پر مدھیہ پردیش کے اندور کی رہنے والی ہیں۔ محسنہ بانو کی یہ دوسری کوشش تھی، اور یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یو پی پی ایس سی کے منتخب امیدواروں میں محسنہ سب سے کم عمر ایس ڈی ایم میں سے ایک ہیں۔
باندہ کی رہنے والی فرحین زاہد نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور اس کے بعد یو پی ایس سی میں دلچسپی لینی شروع کر دی۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا ارادہ عوام کی خدمت کرنا ہے اور اس کے لیے پرعزم ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یوپی پی ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے وہ 2017 سے کوشش کر رہی تھیں اور کچھ مایوسیوں کے بعد اب انھوں نے 14واں مقام حاصل کیا۔مشہور سماجی کارکن ارم عثمانی مسلم بچیوں کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور کہتی ہیں کہ لڑکیوں کی یہ کامیابی یقیناً دیگر بچیوں کو آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔ خصوصاً مسلم سماج میں لڑکیوں کو تعلیم کے تئیں بیدار ہونے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ ملے گا۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist