• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

میرے بھائی اپنے آپ میں بدلاؤ لاناپڑے گا:مولانامحمودمدنی

سن لیجئے،اگر آپ باکردارہیں، تو آپ زندہ ہیں،ورنہ چلتی،پھرتی لاش ہیں:صدرجمعیۃ علماء ہند

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 20, 2024
0 0
A A
میرے بھائی اپنے آپ میں بدلاؤ لاناپڑے گا:مولانامحمودمدنی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی :19فروری،پریس ریلیز ہمارا سماج:قومیں افراد سے بنتی ہیں،اگرافراد مخلص ہیں،تو قوم مخلص ہوگی،اگر افراد کامیاب ہے تو قوم کامیاب ہوگی،کوئی بھی انسان؛خواہ مسلمان ہو،یاہندو اگر وہ سچاہے،تو لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں کہ آدمی تو سچاہے،یہ باتیں جمعیۃ علماء بانکا کے زیراہتمام ،آشرم میدان (بانکا) میںمنعقد قومی یکجہتی واصلاح معاشرہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے قائد وصدرمحترم جمعیۃ علماء ہند جناب مولاناسیدمحموداسعد مدنی صاحب کہیں۔نوجوانوں،آنے والی نسلوں کے تئیں بڑی فکرمندی کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا: آج کا نوجوان اپنی ماں ،باپ کو بے عزت کرناشروع کردیاہے،اب تو پوزیشن یہ ہے کہ والدین کو بولنے سے پہلے سوچناپڑرہاہے،اب تو لوگ کہتے ہیں کہ ہم پہلے ماں،باپ سے ڈرتے تھے،اور اب اپنے بچوں سے ڈررہے ہیں،بہت زوردار اندازمیں انہوں نے کہا:ہمیں ایسے نوجوان نہیں چاہئیے،ہمیں ایسے جوان چاہئیے جو سوچنے والے ہوں،وقت پر جلدی سونے والے ہوں،صبح جاگنے والے ہوں،باکردارہوں،قوم وملت کے تئیں ہمدردی،خیرخواہی،اور خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہوں ، سن لیجئے،اگر آپ باکردارہیں، تو آپ زندہ ہیں،ورنہ چلتی،پھرتی لاش ہیں،انہوں نے قوم کے تئیں اپنے مفکرانہ خطاب میں اس بات پر بھی زوردیاکہ :اپنے آپ میں تبدیلی پیداکیجئے،یہ اللہ کا نظام ہے کہ آپ بدلیں گے تو زمانہ بدلے گا،اگرآپ نہیں بدلیں گے تو کچھ نہیں بدلے گا،بلکہ زمانہ روندکرچلاجائے گا،اگرچاہتے ہیں کہ سماج سدھرے تو آپ اپنے کو سدھارئیے،اور سن لیجئے دوسروں کو ٹھییک کرناہماری ذمہ داری نہیں ہے،اپنے آپ کو ٹھیک کرناہماری ذمہ داری ہے،میرے بھائی،بدلاؤ لانا پڑے گا،عمارت اگربوسیدہ ہے توبنیادکر مضبوط کرناپڑے گا،ارادوکرو،عزم کرو،مشکل کچھ بھی نہیں ہے۔طویل مدتی پالیسی پربھی انہوں نے توجہ دلائی،اور کہا:بچے ہمارے لئے سب سے بڑاقیمتی سرمایہ ہیں،بچے ضائع نہ ہو،اس طرف توجہ دیجئے،نسلوں کی حفاظت کیجئے،ان کے دین وایمان کی حفاظت کیجئے،علم،اخلاق،کردارسے انہیں مزین کیجئے،ہم کو ڈاکٹر نہیں آدمی بناناہے،اگر ہمارا بچہ ڈاکٹر بن گیا،لیکن آدمی نہیں بنا،تو وہ کسی کام کا نہیں،اگرآدمی بن گیا،اور ڈاکٹر نہیں بھی بنا،تو کوئی حرج نہیں، علماء،ئمہ،اہل مدارس کی توجہ بھی انہوں نے دلائی،اورکہا:سب سے بڑی ذمہ داری ہماری ہے،علماء کی ہے،ارباب مدارس کی ہے،جماعت کی ہے،جمعیۃ کی ہے،ائمہ کی ہے۔بڑے دردکے ساتھ انہوں نے یہ شعربھی پڑھا:سنے گا کون میری چاک دامنی کا افسانہ،یہاں سب اپنے پیرہن کی بات کرتے ہیں،اخیرمیں انہوں  نے پھر ایک بار توجہ دلائی کہ نام کانہیں،کام مسلمان بنئے۔خواتین کے حقوق کی طرف بھی خاص طورسے صدرمحترم نے توجہ دلائی اورکہا:عورتوں کا خیال کیجئے،جس گھرمیں عورتوں کی عزت نہیں ہوتی ،اس گھرمیں نسلوں کی عزت نہیں ہوتی،بیویوں کا خیال کیجئے،انہیں غلام مت سمجھئے،ماہ رمضان المبارک کی آمد پر توجہ دلاتے ہوئے،رمضان کی آمد آمد ہے،اس کی تیاری شروع کیجئے۔قائد جمعیۃ کے مکمل خطاب سے ایسالگ رہاتھاکہ وہ اپنی قوم اور نوجوانوں کے تئیں بڑی فکروتڑپ رکھتے ہیں،نظامت کا فریضۃ جناب مولانا محسن اعظم قاسمی نائب صدرجمعیۃ علماء بانکا نے انجام دیا،جبکہ اجلاس کی صدارت جناب مولانااقبال احمدقاسمی صدرجمعیۃ  علماء بانکا نے فرمائی،صدرجمعیۃ علماءہندکے علاوہ جناب مفتی جاویداقبال صاحب قاسمی صدرجمعیۃ علماء بہار،جناب مولاناخالدصاحب گیاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند،مفتی خالدانورپورنوی المظاہری جنرل سکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار،،مولاناعطاء الرحمن صاحب عطاء مفتاحی صدرجمعیۃ علماء بھاگلپور،جناب قاری نجیب الرحمن صاحب صدر جمعیۃ علما ء شہر مرادآباد،جناب مولاناجاویدصدیقی قاسمی کنوینرسدھ بھاؤنا منچ جمعیۃ علماء ہند،مولانایسین رحمانی ،مہیشری بابواڈوکیٹ صدر سدھ بھاؤنا منچ جمعیۃ علما ء بانکا،ویگرموقرعلماء کرام نے خطاب فرمایا،جناب مولاناشاہ بازقاسمی نائب صدرجمعیۃ علماء بانکا،جناب علی امام صاحب جمعیۃ علماء بانکا،جناب مولاناحسن مظاہری خازن جمعیۃ علماء بانکا،جناب انجینئر نعمان احمدصاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بانکا ودیگر مقامی نوجوانوں،بوڑھے بزرگوں نے اجلاس کو کامیاب بنانے میں اہم کردار پیش کیا،صدرمحترم کی رقت آمیز دعاء پر اجلاس اختتام پذیرہوا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist