رام پور: نگرپالیکاپریشد کی کانگریس سے چیرمینی کی امیدوا رسیما رؤف نے رات شترخانہ چوراہے پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی گوتم اڈانی کی کمپنیوں میں 20 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کس نے کی ہے؟اس سوال کا جواب ڈھونڈنے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کر دی گئی اور انہیں سرکاری گھر سے بے گھر کر دیاگیا ۔مزید کہا کہ عظیم وہ نہیں جو ظلم کرے بلکہ وہ ہے جو ظلم کے سامنے ڈٹ جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا وکاس کے بہانے ہتھیائی گئی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے نریندرمودی اپنے دوستوں کو ملک کی دولت کا مالک بنا کر عوام کو کٹورا سونپ نے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔سیما رؤوف نے کہا کہ مودی اپنے چہرے سے نقاب ہٹانے کے خوف سے مذہبی منافرت کے جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے ملک کو سو سال پیچھے لے گئے ہیںجس کی وجہ سے تاجروں، کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، طالب علموں اور خواتین میں اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مندی عروج پر ہے۔ تمام طبقات میں شدید مایوسی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ کسی اور لیڈر میں اس مایوسی کو امید میں بدلنے کی ہمت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ الیکشن بلدیاتی اداروں کا ہے لیکن اگر انتخابی نتائج کانگریس کے حق میں آئے تو اس کی گونج قومی کینوس پر سنائی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ارشد علی خان کا گھرانہ اپنے آپ میں مذہبی اتحاد کی علامت ہے۔ جہاں ہندو اور مسلم میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی اور نہ ہی ایک دوسرے سے کمتر محسوس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف 13 مئی کو آپ کے ووٹ کی طاقت سے رام پور بلدیہ پر کانگریس کا جھنڈا لہرائے گا۔اس موقع پراتر پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ارشد علی خان گڈو، یوپی کانگریس کے سینئر لیڈر مطیع الرحمن ببلو، جگ موہن مونا، سعیدالظفر، نکو پنڈت، امیش دوبے، سٹی کانگریس صدر نعمان خان، وارث خاں، شہزاد خان وغیرہ موجودرہے۔












