• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

قومی تحقیقاتی ایجنسی ٹیموں کے 12مقامات پر چھاپے،خاتون سمیت2افرادگرفتار

بلال بزاز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 3, 2023
0 0
A A
قومی تحقیقاتی ایجنسی ٹیموں کے 12مقامات پر چھاپے،خاتون سمیت2افرادگرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر، قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAاورریاستی تحقیقاتی ایجنسیSIAکی ٹیموںنے ملی ٹنسی فنڈنگ کیسوں کے سلسلے میں منگل کی صبح جموں وکشمیرکے 5اضلاع میں 12مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،جس دوران ایک سوزیٹھ سری نگرمیں ایک مشتبہ شخص کوحراست میں لیاگیاجبکہ ٹیموںنے متعلقہ کیسوں سے جڑے کچھ اہم ثبوت وشواہد بصورت موبائل فون،دیگر الیکٹرانک آلات وکاغذات کے ضبط کئے۔تفصیلات کے مطابق ایک درج ملی ٹنسی فنڈنگ کیس کی تحقیقات وچھان بین کے سلسلے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی NIAکی ٹیموں نے منگل کی صبح جموں وکشمیر میں ایک درجن مقامات پر چھاپے ڈالے اوروہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔این آئی اے کی ٹیموں نے کشمیر میں سری نگر، اونتی پورہ، پلوامہ، کولگام اور اننت ناگ کے علاوہ جموں اور پونچھ اضلاع میں بھی کم سے کم ایک درجن مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں عمل میں لائیں۔اس دوران این آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا۔حکام نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سری نگر کے سوزیٹھ علاقے سے پوچھ گچھ کیلئے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت اسحاق احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار شخص اسحاق ڈار کے والد محمد رمضان بٹ نے میڈیا کو بتایاکہ منگل کی صبح ساڑھے5بجے سے 6بجے صبح کے درمیان این آئی اے کی ایک ٹیم نے ہمارے گھر میں چھاپہ ڈالا،اور میرے بیٹے اسحاق کو طلب کیا اور اسے اس کے موبائل فون کیساتھ لے گئے۔ محمد رمضان بٹ کے بقول اْن کابیٹاایک مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کاملی ٹنسی یا پتھراو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اہل خانہ نے بتایا کہ اسحاق ناخواندہ ہے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹھیک کرنے کا کام کرتا ہے۔اس دوران این آئی اے کی الگ الگ ٹیموں نے اونتی پورہ، پلوامہ، کولگام اور اننت ناگ کے علاوہ جموں اور پونچھ اضلاع میں بھی مشتبہ افراد کے گھروں اور دیگر مقامات کی تلاشی لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاکہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے ضلع پونچھ کے کھنیتر گائوںمیں ایک رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا،اوریہاں سے ایک خاتون کو حراست میں لیاگیا۔بتایا جاتاہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسیوںکی ٹیموںنے متعلقہ کیسوں سے جڑے کچھ اہم ثبوت وشواہد بصورت الیکٹرانک آلات وکاغذات کے ضبط کئے۔یہ بھی بتایاجاتاہے کہ یہ چھاپے گزشتہ سال درجکئے گئے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک مقدمے کے سلسلے میں مارے گئے۔اس دوران ریاستی تحقیقاتی ایجنسیSIAکی ایک ٹیم نے منگل کی صبح جنوبی ضلع پلوامہ کے پانپور قصبہ میں ایک خاتون علیحدگی پسند لیڈر کے گھر پر چھاپہ مارا۔ذرائع نے بتایاکہ جموں کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم ) نے خاتون علیحدگی پسند لیڈر یاسمین راجہ کے گھر واقع تلہ باغ پانپور میں چھاپہ ڈالا ،اوریہاں تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس سٹیشن گاندھی نگر جموںمیں گزشتہ سال درج ایک کیس کے سلسلے میں تیسرے ایڈیشنل جج جموں کی عدالت کی ہدایت پر تلاشی لی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس نے گزشتہ سال جموں و کشمیر کے ایک سابق وزیر جتیندر سنگھ عرف بابو سنگھ کو جموں خطہ میں مبینہ طور پرحوالہ کی رقم کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بابو سنگھ سے متعلق کیس کے حوالے سے یاسمین راجہ کے گھر کی تلاشی لی گئی اور اس سلسلے میں دفعہ 13، 16، 17، 18، 20،21، 38،39 ،40اوریواے پی کے سیکشن120Bاور121کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر نمبر73/2022 پولیس ا سٹیشن گاندھی نگر جموں میںدرج کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راجہ کے2موبائل فون ایس آئی اے جموں نے گواہوں کی موجودگی میں ضبط کئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist