• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مئی 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی و تنزلی کرتی ہیں:مفتی محمد یوسف قاسمی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 16, 2022
0 0
A A
تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی و تنزلی کرتی ہیں:مفتی محمد یوسف قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی:ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کی بے جا رسم و رواج نے نکاح کو مشکل بنا دیا ہے،حالانکہ اسلام میں شادی یعنی نکاح بہت آسان اور کم خرچ والا عمل تھا ،ہم زندگی کے ہر شعبے میں زوال کا شکار ہوئے لیکن عیش پرستی ہمارے اندر گھر کرتی گئی ۔اور آج ہم نے اپنے ہر عمل کو دکھاوا بنا لیا ہے ۔جس کے نتیجہ میں ہمارے معاشرے میں بے جا رسم و رواج در آئی ہے،جس کی اصلاح ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر و صدر سینٹرل زون،ممبئی نے معین مسجد دھاراوی ،سائن ممبئی میں منعقدہ جمعیۃعلماء کی ایک میٹنگ میں کیا۔جمعیۃعلماء سائن دھاراوی کی جانب سے منعقدہ اصلاح معاشرہ کے اجلاس میںمفتی محمد یوسف قاسمی نے دین کی بنیادی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم انسان کی بنیادی ضرورت ہے،اور یہی تعلیم قوم یا معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے۔تعلیم ہی کی بدولت قومیں ترقی اور تنزلی کرتی ہیں ۔اسی لئے دین کی بنیادی تعلیم کو حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض کیا گیا ہے۔اس لئے ابتدائی عمر میں ہی ان بچوں کو بنیادی باتوں سے روشناس کرانا ہم سب پر فرض ہے ،تاکہ یہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے سانچے میں ڈھال سکیں، اوراپنی زندگی کے ہر موڑ پر اسلامی تعلیمات کے مطابق فیصلہ لے سکیں ۔آپ نے دینی و عصری دونوں تعلیم پر والدین اور سر پرستوں کی توجہ مبذول کراتے ہوئے فرمایا کہ تعلیم یافتہ انسان کا گھر خاندان اور معاشرہ میں الگ مقام ہوتا ہے ،تعلیم کی وجہ سے اکثر و بیشتربچے بے راہ روی سے محفوظ رہتے ہیں ،ضرورت ہے ان کی نگرانی اور دیکھ ریکھ کی ۔نیز مفتی صاحب نے شادی بیاہ میں غیر اسلامی رسم و رواج اور فضول اخراجات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ان سے اجتناب کی تلقین کی مولانا سید اخلاق ندوی امام و خطیب معین مسجد نے سامعین کے سامنے تقریر کی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ افراد کے مجموعہ کا نام ہے ،اور ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے معاشرے کو ہر طرح کی خرابیوں ،برائیوں اور گندگیوں سے پاک و صاف رکھے۔جب معاشرہ کے اصلاح کی فکر ہوگی تو افراد پاکیزہ سانچے میں ڈھلیں گے اور نسل نو بے راہ روی سے بچے گی۔مولانا نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ نے نرالی اور پیاری تعلیمات کے ذریعہ انسانوں کو تباہی کے دلدل سے نکالا اور دنیا کے سامنے ایک پاکیزہ اور پیارا معاشرہ پیش کیاجس کے افراد کو قیامت کے لئے نمونہ بنا دیا گیا ،ان کے طریقوں پر چل کر لوگ صلاح و فلاح پاسکتے ہیں ۔اس لئے ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور معاشرے میں دینی ماحول عام کرنے کی فکر کرنی چاہئے۔اس موقع پر جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے خازن مفتی محمد یوسف قاسمی اور دھاراوی یونٹ کے ذمہ دار حکیم فہیم الدین خان ،حافظ مزمل ،حکیم مولانا ابو الحسن قاسمی،حافظ مستقیم ،مفتی مبین ،حافظ عرفان ا ور مقامی ذمہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist