• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا: نواز شریف

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 29, 2024
0 0
A A
نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب
Share on FacebookShare on Twitter

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں کہ آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔ جنرل ظہیرالاسلام نے کہا ہم نے مختلف پارٹیوں کو آزمایا اور تیسری قوت کو آنے دیا، تیسری قوت ڈیلیور کرسکتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی بتائیں کیا تیسری قوت آپ نہیں تھے؟ اگر بانی پی ٹی آئی کہہ دیں کہ تیسری قوت وہ نہیں تھے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
جنرل کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے ہٹایا تھا کارکن واپس لے کر آئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انہیں بلائیں آج جنہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کےلیے فارغ کیا جاتا ہے انہیں کارکنوں کا فیصلہ دکھائیں۔ آج نواز شریف پھر آپکے سامنے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا کہ نواز شریف آپ نے اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، آپکے بیٹے سے تو تنخواہ نہیں مانگی تھی۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بہت نشیب و فراز آئے لیکن پارٹی سنبھالنے کے امتحان میں شہباز شریف پورا اترے۔
انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پیشکش کی گئی تھی کہ نواز شریف کو چھوڑیں اور وزیراعظم بنیں۔ شہباز شریف نے ایسی وزارتِ عظمیٰ کو ٹھوکر ماری جو بھائی سے بےوفائی پر مل رہی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کو میرے سامنے جیل سے ہتھکڑی لگا کر لے جایا گیا تھا۔ حمزہ شہباز نے بھی جواں مردی اور بہادری سے جیل کاٹی تھی۔نواز شریف نے کہا کہ جب جب ن لیگ کو حکومت ملی ہم نے ملک کو ترقی دی، پاکستان کے لیے کام کرنے والوں کی 1947 سے ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑیاں ماری ہیں، 1990 میں ٹانگیں کھینچنے والے نہ آتے تو ملک خوشحال ہوتا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2017 میں ڈالر 104 کا تھا، میں آج اور دو سال پہلے کی بات نہیں کروں گا۔ 2017 میں آٹا 35 روپے کلو، پٹرول 65 روپے لٹر اور سونا 50 ہزار روپے تولا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ کراچی کا امن ہم نے بحال کیا، موٹرویز ہم نے بنائیں، ہم نے 2016 میں لوڈشڈنگ کا خاتمہ کردیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس ملک میں ایسے فیصلے ہوتے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم گھر جائے؟ میں نے کونسا القادر ٹرسٹ والا 410 ارب روپے کا ڈاکا مارا تھا۔ چار پانچ لوگوں نے ملک کو تباہ کیا، کیا انہیں شرم آتی ہے؟

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
Hamara Samaj

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance

© Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

ADVERTISEMENT