اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اوباما سے عافیہ کو رہا کرنے کی بات کی تھی تاہم اوباما نے انکار کرتے ہوئے کہا تھا یہ ہم کچھ نہیں کرسکتے یہ عدالت کا معاملہ ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جو بیانیہ بنایا گیا کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہا ہو چکا ہے غلط ہے، یہ واضح کردوں کہ پاکستان سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہے، حکومت کے پہلے سو دن میں سفارتی سطح پر اعلیٰ سطح کے دورے ہوئے ہیں سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کے لیے پہلے بھی کوشش کی کہ اپنی بہن کو پاکستان لے آئیں، جب باراک اوباما امریکی صدر تھے تو اس وقت نواز شریف نے ذاتی حیثیت میں بات کی تھی لیکن اوباما نے جواب دیا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، صدر اوباما نے کہا تھا کہ ہماری عدالت نے سزا دی ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عافیہ صدیقی نے پہلے ہی بہت تکلیف کاٹ لی ہے، جب تک عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آتیں کوشش کرتے رہیں گے۔