کھٹمنڈو (ہ س)۔ نیپال راشٹر یہ بینک کے نئے مقرر کردہ گورنر بسوا پوڈیل نے بدھ کو چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے چارج سنبھالتے ہی 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں پر متنازع نقشہ چھاپنے کے فیصلے پر دستخط کر دیئے۔نیپال حکومت نے وشو پوڈیل کو نیپال راسٹرا بینک کا گورنر مقرر کیا ہے۔ پوڈیل کو گورنر بنانے کا فیصلہ منگل کی شام کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اس کے بعد بدھ کی صبح حلف برداری کی تقریب کے بعد پوڈیل نے چارج سنبھال لیا۔ اپنے پہلے فیصلے میں ہی انہوں نے متنازع نقشے سمیت نئے نوٹ چھاپنے کے فیصلے پر دستخط کیے ہیں۔اس فیصلے پر دستخط کرتے ہوئے نو تعینات گورنر پوڈیل نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے تاکہ نئے نوٹوں کی کوئی کمی نہ ہو۔ متنازعہ نقشے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب ملک کے آئین میں نئے نقشے کے ساتھ ترمیم کی گئی ہے اور نیپال حکومت نے اسی نقشے کے ساتھ نئے نوٹ چھاپنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر اسے روکا نہیں جا سکتا۔












