• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 8, 2025
0 0
A A
نیتن یاہو نے غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد ظاہر کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

تل ابیب (ہ س )۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس بیان کے بعد کہ غزہ کی پٹی میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 21 ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ گزشتہ روز بدھ کی شام ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک وڈیو میں نیتن یاہو کا کہنا تھا اسرائیل کو یقینی علم ہے کہ 21 قیدی اب بھی زندہ ہیں ۔تااسرائیلی وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے تین اور افراد ہیں جن کے زندہ ہونے کے امکانات پر شْبہ ہے ۔ نیتن یاہو نے یقین دہانی کرائی کہ اسرائیل ان میں سے کسی کو بھی نظر انداز نہیں کرے گا۔لیکن یہ تعداد اس اعلان سے متضاد ہے جو اس سے قبل اسرائیل کے قیدیوں اور لاپتہ افراد کے امور کے کوآرڈینیٹر گال ہیرش نے کیا تھا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا تھا کہ حماس کے پاس 59 قیدی ہیں، جن میں سے 24 زندہ تصور کیے جاتے ہیں جب کہ 35 کی موت کی با ضابطہ تصدیق ہو چکی ہے”۔ ان کے مطابق زندہ قیدیوں کی تعداد 24 ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اسرائیلی فوج نے بھی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا کہ سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں جن 251 افراد کو قید کیا گیا، اْن میں سے 58 اب بھی فلسطینی علاقے میں قید ہیں، جن میں سے 34 کی موت واقع ہو چکی ہے۔ان کے علاوہ ایک اسرائیلی فوجی بھی شامل ہے جو 2014 کی جنگ کے دوران مارا گیا تھا اور اس کی لاش ابھی تک حماس کے قبضے میں ہے۔یہ تضاد ایک طویل سیاسی بحث کے بعد سامنے آیا جو اسرائیلی داخلی حلقوں میں باقی قیدیوں کی بازیابی کے طریقہ کار پر جاری ہے، خاص طور پر 17 مارچ کو ختم ہونے والی چھ ہفتے کی جنگ بندی کے بعد، جس دوران فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔یہ صورت حال ایسے وقت میں مزید پیچیدہ ہوئی جب اسرائیلی فوج نے دو روز قبل "عربات جدعون” نامی آپریشن کا اعلان کیا، جس کا مقصد غزہ کے تباہ حال علاقے میں زمینی کارروائی کو وسعت دینا اور قبضے والے علاقوں میں قیام کو یقینی بنانا ہے۔ اس اقدام نے اسرائیلی قیدیوں کے اہلِ خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کو جنم دیا، جن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی غزہ میں موجود قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    معروف تعلیمی ادارے جامعہ سراج العلوم کو کردیا گیاسیل

    اپریل 29, 2026
    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    عالمی تیل پیدا کرنے والے گروپ کے لیے بڑا دھچکا

    اپریل 29, 2026
    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    گھر میں گھس کر خواتین پر حملہ اور چھیڑ چھاڑ

    اپریل 29, 2026
    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    بنگال میںآخری مرحلہ کی ووٹنگ آج

    اپریل 29, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist