نئی دہلی، 20 نومبر /سماج نیوز سروس۔ اعلان کردہ دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنو کے خلاف ایئر انڈیا کی پروازوں سے سفر کرنے والے لوگوں کو دھمکیاں دینے اور 19 نومبر سے ایئر لائن کی پروازوں کو چلانے سے روکنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔این آئی اے نے پیر کو یہ جانکاری دی۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کہا کہ یہ معاملہ تعزیرات ہند اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت درج کیا گیا ہے۔4 نومبر کو جاری کیے گئے ویڈیو پیغامات میں، پنو نے سکھوں سے کہا تھا کہ وہ 19 نومبر اور اس کے بعد ایئر انڈیا کی پروازوں سے سفر نہ کریں۔پنوں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم ‘سکھس فار جسٹس(SFJ) سے ہے، نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو پیغامات جاری کیے۔ اس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا اور کینیڈا، بھارت اور دیگر ممالک جہاں ایئر انڈیا اپنے طیارے چلاتی ہے وہاں کی سکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کر دیں۔پنوں 2019 سے این آئی اے کے ریڈار پر ہے ، جب انسداد دہشت گردی ایجنسی نے اس کے خلاف پہلا مقدمہ ستمبر میں درج کیا تھا۔ این آئی اے نے پنجاب کے امرتسر اور چندی گڑھ میں پنو کے گھر اور اس کے حصے کی زمین کو ضبط کر لیا تھا۔این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 3 فروری 2021 کو پنوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کی تھی اور اسے گزشتہ سال 29 نومبر کو مفرور قرار دے دیا گیا تھا۔












