سید پرویز قیصر
امریکہ کے نتیش کمار نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ2024 میں دو سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہندوستان کے خلاف نیویارک میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں انہوں نے33 منٹ میں23 بالوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے27 رن بنائے۔ اس اننگ میں ہاردک پانڈیہ کی بال پر لگایا گیا ان کا واحد چھکا اس عالمی کپ کے23 ویں میچ کی47 ویں اننگ میں دو سواں تھا۔ نیپال اور سری لنکا کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جو اس میں شامل نہیں ہے جبکہ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں ایک اننگ میں دس اوور ہوئے تھے۔
باوجود اسکے کہ نیویارک میں ہونے والے میچوں میں کم رن بنے، اس مرتبہ دو سو چھکے گذشتہ عالمی کپ کے مقابلے میں کم میچوں میں مکمل ہوئے۔ دو سال پہلے دو سواں چھکا کی 28 ویں میچ کی56 ویں اننگ میںمارا گیا تھا۔اس میں وہ تین میچ شامل نہیں ہیں جن میں بارش کی وجہ سے ایک بھی بال نہیں ہوئی تھی۔
آئیرلینڈ کے افتتاحی بلے باز اور کپتا ن اینڈی بلبیرنی نے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2022 میں دوسواںچھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیاتھا۔ انہوں نے آسڑیلیا کے خلاف بر سبین میں31 اکتوبر 2 202 کو ہوئے میچ میں تیز بالر جوش ہیزلو ڈ کی بال پر چھکا لگاکر ایسا کیا۔ ا س اننگ میں انہوں نے صرف چھ رن ہی بنائے۔
اس ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں پہلا چھکا کنیڈا کے نونیت دھالوال نے ہرمیت سنگھ کی بال پر مارا تھا۔ پہلے میچ کی پہلی اننگ میں یہ چھکا مارا گیا تھا۔ کنیڈا کے نکولس کرٹن نے اس عالمی کپ میں سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا ۔ انہوں کریک ینگ کی بال پر چھکا لگاکر ایسا13 ویں میچ کی24 ویں اننگ میں کیاْ۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے اپنی49 رن کی اننگ میں دو چھکے مارے تھے۔کینڈا کی پوری اننگ میں کوئی اور بلے بازی چھکا لگانے میں کامیاب نہیں ہوا تھا یہ میچ آئیرلینڈ کے خلاف نیو یارک میں7 جون2024 کو کھیلا گیا تھا۔
ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ 2022 میں پہلا چھکا لگانے کا اعزاز نامیبیا کے بائیں ہاتھ کے ٹاپ آڈر بلے باز جان نیکول لوفٹی۔ ایٹن کا حاصل ہوا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کے دائیں ہاتھ کے تیز بالر دشماننتا چمیرا کی بال پر ایسا کیا تھا۔ سری لنکا اور نامیبیا کے درمیان اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سائمنڈس اسٹیڈیم، جیلانگ میں 16 اکتوبر2022 کو کھیلا گیا تھا جبکہ آئیرلینڈ کے افتتاحی بلے باز پال اسٹیر لنگ نے اس عالمی کپ میں سواںچھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے سری لنکاکے خلاف ہوبرٹ میں 23 اکتوبر2022کو ہوئے میچ میں تیز بالرچمیکا کرونا رتنے کی بال پر چھکا لگاکر ایسا کیا۔ ان کا یہ چھکا34 رن کی اننگ میںواحداور موجودہ ٹورنامنٹ کی پندرہویں میچ کی29 ویں اننگ میں سواں تھا۔
متحد ہ عرب امارات میں2021 ہوئے ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں دو سوواں چھکا 26 ویں میچ کی51 ویں اننگ میں مارا گیا تھا۔
موجو دہ عالمی کپ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز امریکہ کے ایرون جونس کے پاس ہے انہوں نے تین میچوں کی تین اننگوں میں تیرہ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ اٖفغانستان کے رحمت اللہ گرباز دو میچوں کی دو اننگوں میں نو چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہیں۔ آسڑیلیا کے مارکس اسٹیونس تین میچوں کی دو اننگوں میں آٹھ چھکے لگاکر تیسرے مقام پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیزکے شرفین ردرفورڈتین میچوں کی تین اننگوں میں سات چھکے مارکر چوتھے مقام پر ہیں۔پانچواں مقام مشترکہ طور پر بنگلہ دیش کے توحید ہردوئے، آسڑیلیا کے ڈیوڈ وارنر اور اسکاٹ لینڈ کے جارج مونسے کے پاس ہے۔ ان تینوں نے ابھی تک چھ۔چھ مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔
انگلینڈ اور آسڑیلیا کے مابین برج ٹاون میں8 جون2024 کو ہوئے میچ میں21 چھکے مارے گئے تھے جو اس عالمی کپ میں ایک میچ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے نو اور آسڑیلیا کی جانب سے تیرہ چھکے مارے گئے تھے۔امریکہ اور کنیڈا کے درمیان نیو یارک میں یکم جون 2024 کو ہوئے پہلے میچ میں بھی اتنے ہی چھکے مارے گئے تھے۔ کنیڈا کی جانب سے اس میچ میں آٹھ اور امریکہ کی جانب سے13 چھکے مارے گئے تھے۔اکیلے ایرون جونس نے اس اننگ میں دس چھکے جڑے تھے جو اس عالمی کپ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔












