نئی دہلی :طالبات! آپ محنت کریں اور تعلیمی میدان میںآگے بڑھیں ۔ ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی سیرت واسوہ کا مطالعہ کریںاور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔ صالح خواتین جس بہتر انداز میں اولاد کی تربیت کرسکتی ہیں وہ مرد کے لیے تنہا ناممکن ہے ۔ موجودہ دور کے فتنوںمیںسے ایک فتنہ یہ بھی ہے کہ مسلم خواتین کو پردہ وحجاب سے عاری کردیا جائے اور خاندانی تانے بانے کو منتشر کردیا جائے ،آپ اس حقیقت کو سمجھیں۔ آپ کا مقام بہت اونچا ہے ۔اسلام نے جوعظمت وبلندی عورت کو عطا کی ہے کوئی اور مذہب دینے سے قاصر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر نئی دہلی کے صدرعمومی مولانا محمدرحمانی سنابلی مدنی نے جامعہ اسلامیہ سنابل ،نئی دہلی کے شعبۂ نسواں’’عائشہ صدیقہ شریعت کالج‘‘جوگابائی، نئی دہلی کی نادی الطالبات کے سہ روزہ سالانہ اجلاس کے اختتامی پروگرام میں صدارت کے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنے صدارتی کلمات میںکیا ۔پروگرام کا آغاز صبح 10:30بجے عطیہ ممتاز کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ اس کے بعد فضا افروزمدیا اوران کی ساتھی طالبات نے عائشہ کالج کا اردوترانہ جب کہ طوبی خانم نے مہمانوں کی خدمت میں خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر طالبات نے تلاوت قرآن کریم اور مختلف زبانوںعربی ، اردو، ہندی، انگریزی میں تقریری نیز اردو میں تحریری نمونے پیش کئے ۔ پھول جہاں اورقانتہ شکیل نے تلاوت قرآن کریم، صبا پروین اور ثنا پروین نے اردو تحریر، طاہرہ بانواور ام ہانی نے اردو، امینہ خانم اورزینب عاقل نے عربی ،الماس مودی اور عنبرین عظمت نے انگریزی اور ثنا نسرین نے ہندی تقریر کے نمونے پیش کئے۔ اس کے بعد مشرفہ نادی الطالبات صفیہ مجتبیٰ زہراوی صاحبہ نے نتائج کا اعلان کیا اور امریکہ میںمقیم کمر شیل پا ئلٹ محترمہ فرحہ عمر محمدنورانی صاحبہ،محترمہ پروین خان صاحبہ سابق ڈائرکٹر مشیر فاطمہ نرسری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ ،نئی دہلی، محترمہ شبانہ خان صاحبہ وائس پرنسپل خدیجۃ الکبریٰ گرلز پبلک اسکول، نئی دہلی ، محترمہ ام عبداللہ صائمہ خان صاحبہ معلمہ خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول اور محترمہ حمیرا شمیم صاحبہ وارڈن عائشہ صدیقہ شریعت کالج کے ہاتھوں کامیاب طالبات کے درمیان انعامات واسانید تقسیم کیے گئے ۔اس کے بعد تاثرات اور پند ونصائح کا سلسلہ شروع ہواجس کے تحت سب سے پہلے محترمہ شبانہ خان صاحبہ نے طالبات کونصیحت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ اس پروگرام میںشرکت کرتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہورہی ہے، کامیاب طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ہمت افزائی کے لیے انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ کامیابی اسے میسر ہوتی ہے جو لوگوں کے منفی تبصروںکی پرواہ کیے بغیر اپنے مقصد کے حصول میں مصروف عمل رہتا ہے اورہمیشہ اونچے خواب دیکھتا ہے ۔ محترمہ صائمہ خان صاحبہ نے اپنے تاثراتی خطاب میںطالبات کی کامیابیوںپر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری لڑکیوںکو چاہیے کہ اسلامی آداب وتعلیمات اور شرعی حجاب کی مکمل پابندی کریں ،اختلاط اورفحش امور سے کلی اجتناب کریں، اپنی زبان کی حفاظت کریں اور کانوںکوحرام چیزوں کو سننے سے محفوظ رکھیں ۔ مہمان خصوصی محترمہ فرحہ عمر محمد عمر نورانی صاحبہ نے طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندر موجود خوبیوںکوجلابخشنے پر توجہ دیں ، خدمت خلق کا جذبہ پیدا کریں کیونکہ خدمت خلق اوراچھے اخلاق سے دنیا متاثر ہوتی ہے ، لوگوںکی برائی کا جواب برائی سے نہ دے کر حسن اخلاق کا مظاہرہ کریں انہوںنے زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ حجاب کے ساتھ بھی ترقی کرسکتی ہیں اور اس سلسلہ میںانہوںنے اپنے تجربات پر مشتمل امریکہ کی کچھ مثالیںبھی دیں ، اخیر میں انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ کریں، مشکل حالات میں وہ آپ کا حامی و ناصر ہوگا ۔ محترمہ پروین خان صاحبہ نے اپنے خطاب میںکہا کہ آپ کی تقاریر عمدہ اور آپ کی کارکردگی قابل رشک ہے ، آپ کی معلمات نے آپ کوبڑے ڈھنگ سے تراشا ہے ، آپ کے پروگرام ہال کی سج دھج اور آرائش بتارہی ہے کہ آپ یہاںبہت ہنسی خوشی کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔محنت کریں ، آگے بڑھیں اورپاک وصاف زندگی گزار کر کامیاب و سرخرو ہوں ۔ اس کے بعد مولانا وسیم احمد سنابلی ریاضی ، ڈائرکٹر جامعہ اسلامیہ سنابل ، نئی دہلی نے اپنے کلیدی خطاب میںسالانہ اجلاس کے پروگراموںمیں کامیاب سبھی طالبات کو مبارکباد یآخر میں عائشہ کالج کی پرنسپل محترمہ دانستہ رفیق محمدی صاحبہ نے کلمۂ تشکر پیش کیا ۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض خدیجہ صغیر نے انجام دیے۔واضح رہے کہ پروگرام کا نفرسنگ سسٹم کے ذریعہ انجام پایا۔












