• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مئی 26, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں: منیش سسودیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 31, 2022
0 0
A A
سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں: منیش سسودیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،سنیچرکو کیجریوال حکومت کے تمام اسکولوں میں میگا پی ٹی ایم کا انعقاد کیا گیا۔ اسکولوں میں منعقدہ میگا پی ٹی ایم میں والدین نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ والدین کا اعتماد اور انکے چہروں پر خوشی یہ ثابت کر رہی تھی کہ ان سکولوں میں انکے بچوں کے مستقبل کی ایک عظیم بنیاد رکھی جا رہی ہے اور بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے میگا پی ٹی ایم کے دوران آج 5 اسکولوں کا دورہ کیا اور پی ٹی ایم کے دوران والدین اوربچوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام اسکولوں میں والدین اساتذہ کی میٹنگ کو ایک تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے اورمجھے خوشی ہے کہ والدین میگا پی ٹی ایم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اساتذہ سے اپنے بچوں کی پڑھائی، انکی کارکردگی اور بہتری کے طریقوں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا پی ٹی ایم والدین اور اساتذہ کو ساتھ لاتی ہے اور بچوں کے مستقبل کیلئے بہتر حکمت عملی بنانے میں انکی مدد کرتی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں ہم نے تعلیم کو اپنی ترجیح بنایا ہے جسکے نتیجے میں آج دہلی حکومت کے تمام اسکول بہترین بن گئے ہیں اور یہاں کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ ہر بچے کو بہترین تعلیم حاصل ہو کیونکہ بچے نہ صرف ایک خاندان کا بلکہ ملک کا مستقبل بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی کے سرکاری اسکولوں کو بہترین بنایا ہے، بچوں اور اساتذہ کو سہولیات فراہم کی ہیں، یہ تبدیلی کا ایک حصہ ہے، لیکن سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ ہم اب روٹ لرننگ کے بجائے سیکھنے کی عادت اپنا رہے ہیں، ہمارے تعلیمی نظام کی سب سے بڑی خرابی روٹ لرننگ کی عادت ہے اور ہم اسے سمجھنے وسیکھنے کی عادت میں بدل رہے ہیں۔وہیںوالدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے کہادہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے ہمارے بچے عالمی معیار کی تعلیم کی سہولیات کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبامیں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سہولیات فراہم کرکے انکے ٹیلنٹ کو بہتر انداز میں نکھارے اور ہم اس سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ مسٹر سسودیا نے کہا کہ اسکولوں کی ترقی اور دہلی کے تعلیمی ماڈل کیجریوال حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج دہلی کے سرکاری اسکول نجی اسکولوں کو مقابلہ دے رہے ہیں۔گفتگومیںوالدین کااپنے بچوں کو دہلی کے سرکاری اسکولوںمیں بھیجنے کا اعتماد بھی دیکھا گیا۔ والدین نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں نہ صرف سکول کی عمارت شاندار بنی ہے، بچوں کو پڑھنے کیلئے بہتر سہولیات اور ماحول میسر آیا ہے بلکہ اب اسکول انہیں اپنی صلاحیتوںکونکھارنے اور آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے،جس پرمنیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے لوگوں نے وزیر اعلی کی قیادت پر بھروسہ کیا ہے اور دہلی کے اسکولوں میں یہ انقلاب اسی اعتماد کی علامت ہے،لہذا والدین کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں انکے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بعد اب ایم سی ڈی اسکولوں کی باری ہے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے کام شروع ہوچکا ہے۔’اس بار کے میگا پی ٹی ایم میں کیا خاص تھا‘PTM میں والدین نے اساتذہ سے بچوں کے سیکھنے کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں سیکھا اور سمجھا کہ بچوں کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اسکول کی جانب سے کیاسرگرمیاںکی جا رہی ہیں، اسکے علاوہ میگا پی ٹی ایم کے دوران اساتذہ ووالدین نے مڈ ٹرم اور پری بورڈ امتحانات میں بچوں کی کارکردگی اور اسے بہتر بنانے کے لیے مزید حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔والدین نے ڈپٹی چیف منسٹر سے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہے۔مسٹر سسودیا نے میگا پی ٹی ایم کے دوران 5 اسکولوں کا دورہ کیا اور والدین سے بات چیت کی۔ اس دوران سروودیا ودیالیہ ونود نگر کے والدین نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار اس اسکول میں آئی تھی تو اسکی حالت بہت خراب تھی،بچوں کے پڑھنے کے لیے کلاس روم بھی نہیںتھے، اسکول کوخیمہ دار اسکول کہا جاتا تھا کیونکہ اسکول کی عمارت کے نام پر صرف چند خیمے تھے،لیکن پچھلے چند سالوں میں اسکول میں بہت سی تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول اب کسی پرائیویٹ اسکول سے کم نظر نہیں آتا اور اسکا شمار علاقے کے بہترین سکولوں میں ہوتا ہے۔پچھلے چند سالوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کی سطح میں کافی بہتری آئی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچے دہلی کے سرکاری اسکولوںمیں پڑھتے ہیں۔ایک اوروالدین نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم کے معیار میں کافی بہتری آئی ہے، اساتذہ نے سکولوں میں تعلیم کا معیار بہت بلند رکھا ہے جس سے طلبا کو اپنے روشن مستقبل کیلئے محنت کرنے کی تحریک ملتی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچے دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طالبعلم ہیں۔نائب وزیراعلیٰ نے میگا پی ٹی ایم کے دوران سروودیا کو-ایڈ اسکول، ویسٹ ونود نگر،سروودیا گرلز اسکول، ایسٹ ونود نگر،ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسکول آف اسپیشلائزڈ ایکسی لینس، سورجمل وہار،سروودیا بال ودیالیہ، پاکٹ 4 فیز 1 میور وہار،جانکی دیوی سروودیا بال ودیالیہ، میور وہار کا کا دورہ کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist