علی گڑھ،سماج نیوز سروس : اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) میں نو منتخب طلبہ عہدیداران کو باضابطہ ذمہ داری تفویض کرنے کی غرض سے حلف برداری تقریب منعقد کی گئی۔ ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی ڈائریکٹر پروفیسر قدسیہ تحسین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، جب کہ مہمانانِ اعزازی میں شعبہ نفسیات کے چیئرمین پروفیسر شاہ عالم، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صالحہ جمال، اور نائب ڈائریکٹر پروفیسر محمد اعظم خان شامل تھے۔اس موقع پر سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) کے قائم مقام پرنسپل مسٹر صباح الدین، آر ایم پی ایس سٹی بوائز کے قائم مقام پرنسپل مسٹر فیاض الدین اور احمدی اسکول برائے نابینا طلبہ کے قائم مقام پرنسپل مسٹر سید احتشام اکبر بھی موجود تھے۔ پروگرام کا انعقاد قائم مقام پرنسپل مسٹر محمد اسرائیل کی نگرانی میں ہوا۔ مسٹر رئیس احمد اور مس ندا عثمانی نے رابطہ کاری کے فرائض انجام دیے۔ تقریب کی نظامت غوثیہ اقبال نے کی۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں مسٹر محمد اسرائیل نے قیادت، نظم و ضبط اور فرض شناسی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ نو منتخب ہیڈ بوائے اُتکرش بگھیل نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسٹوڈنٹس کونسل اپنی ذمہ داریاں دیانت داری کے ساتھ انجام دے گی۔ نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔اتکرش بگھیل کو ہیڈ بوائے اور ششانک چودھری کوڈپٹی ہیڈ بوائے مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر سیکشن میں محمد نبیل مہدی اور پشپ پرتاپ سنگھ کو بالترتیب بلیو ہاؤس کا کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا۔ بلیو ہاؤس کے انچارج ڈاکٹر محمد رضا عباس اور ایسوسی ایٹ محمد اقبال ہیں۔ محمد یحییٰ اور محمد زبیر کو گرین ہاؤس کا کپتان اور نائب کپتان بنایا گیا۔ منیر احمد ہاؤس کے انچارج اور حلیمہ رزاق ایسوسی ایٹ ہیں۔ اسی طرح عادل احمد اور حذیفہ کو ریڈ ہاؤس کا کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا۔ فرح نجم ہاؤس انچارج اور ارشاد خان ایسوسی ایٹ ہیں۔ اس کے علاوہ محمد قتادہ اور شعیب خان کو یلو ہاؤس کا کپتان اور نائب کپتان بنایا گیا۔ حیدر علی ہاؤس انچارج اور فوزیہ قمر ایسوسی ایٹ ہیں۔ پرائمری سیکشن میں لکشمی توریہا بلیو ہاؤس کی انچارج ہیں، جبکہ آدتیہ بگھیل اور عبد الحنان بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر ہوئے۔ فوزیہ خان گرین ہاؤس کی انچارج ہیں، جہاں عفان نوید عثمانی اور عاطف کپتان اور نائب کپتان مقرر کئے گئے۔ حنا خان ریڈ ہاؤس کی انچارج ہیں، جبکہ خضر اور علی بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کئے گئے۔ اسی طرح ہما انور، یلو ہاؤس کی انچارج مقرر ہوئیں اور روی اور جینت کو بالترتیب کپتان اور نائب کپتان مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں طلبہ کو دیانت داری، تعاون، نظم و ضبط اور ذمہ داری کی اقدار اپنانے اور دوسروں کے لیے رول ماڈل بننے کی تلقین کی۔ مس فرح نجم کے کلمات تشکر کے ساتھ تقریب اختتام کو پہنچی۔












