• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, جولائی 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

انجمن ترقی اردو،ویشالی کے زیر اہتمام اردو کانفرنس کے موقع پرتعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازہ گیا

اردو اکیڈمی،اردو مشاورتی بورڈ، وزیر اعظم 15 نکاتی نفاذ کمیٹی تشکیل دینے کے لئے حکومت سے مطالبہ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 15, 2023
0 0
A A
انجمن ترقی اردو،ویشالی کے زیر اہتمام اردو کانفرنس کے موقع پرتعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازہ گیا
Share on FacebookShare on Twitter

انجمن ترقی اردو،ویشالی کے زیر اہتمام اردو کانفرنس کے موقع پرتعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اہم شخصیات کو اعزاز سے نوازہ گیا
اردو اکیڈمی،اردو مشاورتی بورڈ، وزیر اعظم 15 نکاتی نفاذ کمیٹی تشکیل دینے کے لئے حکومت سے مطالبہ
پٹنہ،2023-11-15
محمد انور، آفس سکریٹری انجمن ترقی اردوبہار نے پریس بیان جاری کر کہا ہے کہ گزشتہ دنوں انحمن ترقی اردو ویشالی کے زیر اہتمام انجمن فلاح المسلمین ویشالی کے احاطے میں اردو کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب عبدالقیوم انصاری نے فرمائی صدارتی خطبہ میں جناب عبدالقیوم انصاری، سکریٹری انجمن ترقی اردو بہار نیکہا کہ انجمن کی کوششوںسے ہی بہار میں اردوبھون کی تعمیر جناب چندرشیکھر سنکھ وزیراعلی کے دور حکومت میں ہوئی، اور اردو کو دوسری سرکری زبان کا درجہ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا کی درو حکومت میں ملا۔ اس کے نتیجے میں پورے بہار میں اردومترجمین، نائب مترجمین کی بحالی ہوئی۔ اردو روزگا ر سے جڑ گئی۔ آج بہار میں اردو کی ترویج و اشاعت کیلئے تیزی سے کام ہورہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بہار اردو کے فروغ کے لئے پابند عہد ہے۔ آج اردو ڈائرکٹوریٹ بہت ہی بہتر ڈھنگ سے کام کررہا ہے۔ اس کے علاوہ بہار اردو اکیڈمی، انجمن ترقی اردو (بہار)، اردو مشاورتی بورڈ اردو کی ترقی کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔جناب نتیش کمار، وزیر اعلیٰ بہار نے ہر اسکول میں لازمی طور پر ایک اردو ٹیچر بحال کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت 70ہزار پرائمری و مڈل، سکنڈری و انٹر اسکولوںمیں 35ہزار  اردو اساتذہ کی تقرری جناب نتیش کمار کے دور حکومت میں ہوئی۔۔حال کے دنوںمیں جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بہار نے ایک لاکھ 20ہزار اساتذہ کی تقرری بی پی ایس سی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ اس میں 9556اردو اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے۔ ابھی حال ہی میں پرائمری اسکولوں میں بحالی کیلئے ڈی ایل ایڈ اور ہائی اسکولوں و ہائر سکنڈری اسکولوں میں بحالی کیلئے بی ایڈ کی شرط رکھی گئی ہے۔اس کے وجہ کر اردو کی بہت ساری جگہیں خالی رہ گئی ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ اردو طلبا و طالبات آن لائن ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ میں داخلہ کیلئے اپلائی کریںاور اس کے ذریعہ ٹریننگ حاصل کریں،تبھی پرائمری اور سکنڈری اسکولوںمیں تقرری ہوسکتی ہے، اس کیلئے پوریبہار میں تحریک چلانیکی ضرورت ہے۔ عبدالقیوم انصاری نے کانفرنس میں موجود طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ابھی سے ہی ایسی تیاری کریں اور ایسی ڈگریوںکو حاصل کریں جس سے ملازمت پانا آسان ہو۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری ملازمت میں بحال ہوں۔عبدالقیوم انصاری چیئرمین کے دوراقتدار میں مدارس میں دینی کتابوںکے ساتھ ایس سی ای آر ٹی اور این سی ای آر ٹی نصاب تعلیم کو نافذکیا گیا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو اکیڈمی، اردو مشاورتی بورڈ اور وزیر اعظم 15نکاتی کمیٹی جلد اس جلد تشکیل دی جائے۔ اس اردو کانفرنس کا مقصد اردو کیتئیں لوگوںکو بیدار کرنا ہے۔ جب تک ہم اردو کو نہیں جانیں گے، ہم قرآن اور حدیث کونہیں سمجھ سکتے۔ لہذا ہم دیگر زبانوں کے ساتھ اردو کیذریعہ تعلیم حاصل کریںاور آگے بڑھیں۔اس اردو کانفرنس میں جناب ارشد فیروز چیئرمین گورنمنٹ اردو لائبریری پٹنہ  نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کو فروغ دینے میں صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ غیر مسلم حضرات کا بھی بہت اہم رول نمایا ں کردار رہا ہے انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جناب امتیاز احمد کریمی رکن بہار پبلک سروس کمیشن نے عوام  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی پی ایس سی کے ذریعہ بحال ہوئے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاٹا پیش کرتے ہوئے بتایا کہ عربی کی سیٹ کثیر تعداد میں موجود کے باوجود ایک بھی طالب علم کا درخواست نہیں دستیاب ہوا فارسی سے 205 کے عوض صرف پانچ درخواست دستیاب ہوئی سبھی پانچ طالب علم پاس کر گئے یہ سٹیٹ کا معاملہ تھا اسلئے اپنے بچوں کواردو کی تعلیم دیں، جناب پروفیسر غلام غوث رکن بہار قانون ساز کونسل نے کہا کہ بہار میں 13 ضلع میں اقلیتی اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا انشائاللہ میں اس کو یقینی بناؤں گا اردو صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کی مشترکہ زبان ہے یہ ہندوستان میں ہی پیدا ہوئی پلی بڑھی اور پروان چڑھی اسے کسی خاص مذہب یا طبقہ کے قید میں رکھنا لامحدود کر دینا قطعی درست نہیں اور انجمن ترقی اردو کی جانب سے تعلیمی میدان میں گرا ں قدر خدمات کے اعتراف میں حضرت مولانا افتاب عالم مفتاحی  رحمت اللہ علیہ ایوارڈ سے مندر ذیل اشخاص کو سرفراز کیا گیا جن میں ڈاکٹر حسیب الرحمن صاحب ڈاکٹر محمد جمال انصاری صاحب جناب محمد امجد صاحب جناب محمد عابد حسین صاحب مہنار جناب ڈاکٹر محمد کلیم اشرف مہنار اردو سبجیکٹ میں نیٹ امتحان میں پورے بہار میں اول مقام حاصل کرنے پر محمد صلاح الدین کو مولانا افتاب عالم مفتاحی رحمت اللہ علیہ ایوارڈ سے مہمانوں کے دست مبارک سے سرفراز کیا گیا اور انجمن ترقی اردو ویشالی کے صدر نیاز احمد قاسمی و سیکریٹی ندیم اختر خان کو بھی اردو خدمات و اردو  فروغ کے سلسلے میں ایوارڈ سے نوازا گیا اور دیگر مہمانوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ایوارڈ میں مومنٹو اور توصیفی سند سے نوازا گیا اخر میں محبان اردو کا شکریہ مولا نیاز احمد قاسمی نے فرمائی اور کمیٹی کے رکن جناب امان اللہ خان جناب اعزاز احمد جناب محفوظ عالم جناب افروز عالم جناب عبدالقادر جناب محمد انتخاب جناب محمد مجاہد ایڈوکیٹ  اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش رہے۔کانفرنس کا آغاز نوشاد عالم نے تلاوت کلام پاک سے کیا،خطبہ استقبالیہ ندیم اختر، سکریٹری انجمن ترقی اردو ویشالی نے کی، نظامت جناب مولانا نیاز احمد قاسمی نے کی۔ اس کانفرنس کی سرپرستی جناب سرفرازعرف ببو واڈ پارشد نے کی۔  جناب ریحان قادی کی لکھی ہوئی کتاب (خوشبؤریحان)کا اس موقع پر اجراء کیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ، ایران کو پابندیوں کی دھمکی

    جولائی 18, 2025
    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    شام میں تنازعات کے حل کی کوششیں جاری ہیں: وہائٹ ہاؤس

    جولائی 18, 2025

    سچائی کی آواز، جو نظام کو ناگوار گزری

    جولائی 18, 2025

    رکاوٹوں کو توڑ کرمسلم طلبا نے نئی راہ نکال لی

    جولائی 18, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist