مرادآباد ۲۴؍ فر وری سماج نیوز سروس:کانگریس پارٹی کے محبوب رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کانپور میں رکنے کے بعد یہ یاترا اب گانگریسی لیڈر راہل گاندھی و پر ینکا گاندھی نے مرادآباد پیتل نگری سر زمینِ جگر مرادآباد سے بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات آج صبح جامعہ مسجد کے تاریخی چواہہ سے شروع کی۔ صبح سے ہی اس یاترا کے محبوب لیڈر راہل گاندھی، پر ینکا گاندھی کے استقبال کے لئے کانگریس پارٹی کے کارکنان و لیڈران و عہدے داران اور عوام کا جم غفیر مو جود تھا۔ اپنے محبوب لیڈران کے استقبال کے لئے بڑی بے صبری سے عوام سڑک کے دونوں کناروں پر استقبال کے لئے بے چین تھی۔ جیسے ہی راہل گاندھی و پر ینکا گاندھی ہوائی پٹی مو نڈھا پانڈے سے جامعہ مسجد پل پر پہو نچے ، عوام نے ان کا تاریخی استقبال کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈران نے مرادآباد کی عوام کا تہہ دل سے شکریہ اَدا کیا۔ یاترا آگے بڑھتے ہوئے جامعہ مسجد چوراہہ پر پہو نچی وہاں موجود عوام نے دونوں لیڈران کا استقبال کیا۔ اسی دوران سماج وادی پارٹی کے عہدیداران کار کنان نے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن کی قیادت میں دونوں لیڈران کا استقبال کیا۔یاترا کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس عہدیداران کا کارکنان نے پھولوں کی بارش کرتے ہوئے لیڈران کا استقبال کیا۔ پرنس روڈ انصار انٹر کالج کے نذدیک مرادآباد ہینڈی کرافس سو سائٹی کے صدر نعمان منصوری نے لیڈران کو پیتل دستکاری سے متعلق پیتل سے بنائے گئے آئیٹم دکھائے۔ اس دوران دستکاروں میں تسلیم منصوری، محمد وسیم منصوری، اعظم انصاری، ڈاکٹر ایوب، محمد ریحان، انس منصوری، منصور اقبال وغیرو مو جود تھے۔ بھوڑے کے چواہہ پر جب یاترا پہو نچی تووہاں موجود سابق وزیر اتر پردیش سرکار حاجی اکرام قریشی، اتر پر دیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر رضوان قریشی، ضلع صدر اسلم خورشید، شہر صدر انو بھو ملہوترا، کانگریس لیڈر اسد مولائی، محمد احمد، احمد خاں، انو راگ شرما، آنند موہن گپتا، محمد عباس ایڈووکیٹ، امیر الحسن جعفری، ارشد پر ویز ایڈووکیٹ، ممتاز الحق قریشی وغیرہ نے یاترا کا گل پوشی کر کے استقبال کیا۔ اس یاترا میں سابق ایم پی و آل انڈیا کمیٹی کے تر جمان راشد علوی، سابق ایم پی م افضل، آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ کے چیئر مین عمران پر تاپ گڑھی، یو پی کانگریس کے صدر اجے رائے مو جود رہے۔ سنبھل چوراہہ پہو نچنے پر پر ینکا گاندھی نے عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں بے روز گاری اتنی بڑھ گئی کہ ہر آدمی روٹی روزی کے لئے جو جھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ اپنے اندر اچھی سوچ نہیں رکھیں گے تب تک اس نکمی سرکار کو بدل نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج نفرت کی سیاست اپنے عروج پر پہو نچ گئی ہے اسے ہمیں ختم کرنا ہوگا تبھی ہم ملک کی ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے بی جے پی سرکار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ نفرت پیدا کرتے ہیں ہم لوگ دلوں میں محبت پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے مرادآباد کی عوام کو اشارہ کرتے ہوئے ہوئے کہ انتخابات قریب ہیں آپ کو بڑی سوچ سمجھ کر اپنے وٹ کا استعمال کرنا ہے۔ آپ کو دیکھنا ہے کہ کون اس ملک کی ترقی اور خوشخالی کے لئے کام کریگا۔












