• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایک ملک، ایک انتخاب

6 میں سے 4 قومی پارٹیوں نے کی مخالفت، بیشتر ریاستی پارٹیاں اس کے حق میں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 15, 2024
0 0
A A
ایک ملک، ایک انتخاب
Share on FacebookShare on Twitter

مجموعی طور پر 47 سیاسی پارٹیوں نے کووند کمیٹی کے سامنے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق اپنا نظریہ رکھا ہے، 32 پارٹیوں نے اس سوچ کی حمایت کی ہے جبکہ 15 پارٹیوں نے مخالفت ظاہر کی ہے

نئی دہلی 14 مارچ سماج نیوز سروس:سابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کی صدارت والی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ (وَن نیشن، وَن الیکشن) سے متعلق اپنی رپورٹ موجودہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حوالے کر دی۔ اس میں کئی اہم سفارشات کی گئی ہیں اور جتنی بھی سیاسی پارٹیوں سے صلاح و مشورہ کیا گیا، اس کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل کی گئی ہے۔ کچھ سیاسی پارٹیوں نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ تصور کی مخالفت کی ہے، تو کچھ نے اس کی حمایت بھی کی ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق کووند کمیٹی نے مجموعی طور پر 47 سیاسی پارٹیوں کی رائے اپنی رپورٹ میں شامل کی ہے۔ ان میں سے 32 پارٹیوں نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ نظریہ کی حمایت کی ہے، جبکہ 15 دیگر سیاسی پارٹیوں نے مخالفت ظاہر کی ہے۔ یعنی ایک تہائی سیاسی پارٹیاں ملک میں ایک ساتھ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات نہیں چاہتی ہیں، جبکہ دو تہائی سیاسی پارٹیاں چاہتی ہین کہ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات بھی کرائے جائیں۔غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 6 قومی پارٹیوں میں سے صرف 2 ہی ایسی پارٹیاں ہیں جنھوں نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کے نظریہ کی حمایت کی ہے۔ یعنی 4 قومی سیاسی پارٹیوں نے اس سے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ حمایت کا اظہار کرنے والی پارٹیوں میں بی جے پی اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) ہے، جبکہ مخالفت کرنے والوں میں کانگریس، عآپ، بی ایس پی اور سی پی ایم ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کووند کمیٹی نے الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ 62 سیاسی پارٹیوں سے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ نظریہ کو لے کر رائے طلب کی تھی۔ ان میں سے 18 پارٹیوں کے ساتھ پینل کے اراکین نے ذاتی طور پر صلاح و مشورہ بھی کیا تھا۔ کئی اہم پارٹیوں نے اس نظریہ سے متعلق اپنی کوئی رائے ظاہر نہیں کی، اور ان پارٹیوں میں کچھ بہت اہم پارٹیاں ہیں۔ مثلاً تلنگانہ کی بی آر ایس، جموں و کشمیر کی نیشنل کانفرنس، جے ڈی ایس، جے ایم ایم، شرد پوار کی این سی پی، آر جے ڈی، ٹی ڈی پی وغیرہ نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق اپنا کوئی نظریہ ظاہر نہیں کیا۔بی جے پی اور این پی پی کے علاوہ جن پارٹیوں نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ کی حمایت کی ہے، ان میں تمل ناڈو کی اے ڈی ایم کے، اتر پردیش کی اپنا دل (سونے لال)، آسام گن پریشد، ایل جے پی (آر)، این ڈی پی پی (ناگالینڈ)، سکم کرانتی کاری مورچہ، میزو نیشنل فرنٹ، یونائٹیڈ پیپلز پارٹی لبرل آف آسام، بیجو جنتا دل، شیوسینا (ایکناتھ شندے گروپ)، اکالی دل، جنتا دل یو اور آجسو شامل ہیں۔دوسری طرف چار قومی پارٹیوں کے علاوہ جن پارٹیوں نے ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ نظریہ کی مخالفت کی ہے ان میں ترنمول کانگریس، سماجوادی پارٹی، سی پی آئی، ڈی ایم کے، ناگا پیپلز فرنٹ، اے آئی ایم آئی ایم، اے آئی یو ڈی ایف شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist