• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جون 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

یک روزہ تربیتی ورکشاپ و جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد

جمعیۃ کا کام محض تنظیمی سرگرمی نہیں بلکہ ایک خالص اجتماعی اور دینی مشن ہے:مولانا ندیم صدیقی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 29, 2025
0 0
A A
یک روزہ تربیتی ورکشاپ و جلسہ اصلاح معاشرہ کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

،پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ضلع واشم کے زیرِ اہتمام ریسوڑمیں یک روزہ تربیتی ورکشاپ و جلسہ اصلاح معاشرہ زیر صدارت فخرمہاراشٹر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر منعقد ہوا، جس میں علاقہ بھر سے اراکینِ جمعیۃ و عوام الناس نے شرکت کی۔اجلاس تین حصوں میں منقسم رہا۔ پروگرام کا آغاز بدست صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کےپرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد تربیتی ورکشاپ مسجد ابو ہریرہ ؓ، احباب نگر، ریسوڑمیں منعقد ہوا۔ تربیتی ورکشاپ کے بعد خواتین میں علماء کرام کا خصوصی بیان ہوا، جس میں خواتین کو تلقین کی گئی کہ موجودہ پرفتن دور میں بھی دینی معاشرہ کو اپنائے ۔بعد نماز مغرب فاطمہ مسجد، ملت نگر، ریسوڑمیں جلسہ اصلاح معاشرہ و سیرۃ النبی کا انعقاد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر جلسہ مولانا ندیم صدیقی نےاس بات پر زور دیا کہ جمعیۃ کا کام محض ایک تنظیمی سرگرمی نہیں بلکہ ایک خالص اجتماعی اور دینی مشن” ہے جس کی بنیاد اخلاص پر ہے۔ انہوں نے اراکین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے فرائض میں سستی نہ برتیں اور اس تحریک کے روحانی و تربیتی مقصد” کو سمجھیں تاکہ کوئی بھی شخص جمعیۃ کے کام کو پرایا نہ سمجھے بلکہ اسے اپنی ذاتی ذمہ داری قرار دے۔ انہوں نے اراکین کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ایک بہترین عملی نمونہ بننے کی تلقین کی، جس میں لوگوں کو آپس میں جوڑنا، ان کے بوجھ بانٹنا، مہمان نوازی کرنا اور آفات کے وقت انسانیت کی خدمت کرنا شامل ہے۔اجلاس میں موجود مقرر خصوصی و مبلغ دارالعلوم دیوبند مولانا عرفان قاسمی نےکہاکہ ہم سیرت کے جلسے تو کرتے ہیں، لیکن ہماری زندگیوں میں سیرت کا عکس نظر نہیں آتا،اللہ کے رسول ﷺ کی بعثت کا مقصد اخلاق کی تکمیل تھا۔ اگر ہمارا اخلاق، ہمارا لین دین اور ہمارا پڑوسیوں کے ساتھ سلوک اچھا نہیں ہے، تو ہم نے سیرت کے پیغام کو صحیح معنوں میں نہیں سمجھا۔مفتی محمد روشن شاہ قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹر نے اپنے خطاب میں کہاکہ شریعت نے جس کو جس درجہ میں رکھا ہےاس کو اسی درجہ میں رکھا جائے مثلاًقرآن میں تعلیم کا پہلے ذکر ہے لہذا پہلی کوشش علم دین کا حصول ہونا چایئے۔ مولانا ابراہیم قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنے کہاکہ اراکین جمعیۃ کو صفات نبی سے متصف ہونا چاہئے، مفتی عبدالرحمن اشرفی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء مراٹھواڑہ نےکہاکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں فضول خرچی اور غیر اسلامی رسومات سے بچنا ایمان کا تقاضا ہے،مزید براں جمعیۃ علماء کے علاقائی ذمہ داران بالخصوص مولانا آصف مظاہری صدر جمعیۃ علماء ضلع واشم، مولانا طلحہ ضلع نائب صدر،مفتی محمد الیاس ضلع جنرل سکریٹری،مفتی شیخ یونس صدر جمعیۃ علماء تحصیل ریسوڑ،سید مدثرالدین تحصیل جنرل سکریٹری، جناب عبدالواحد خان شہر صدر، جناب کلیم شہر جنرل سکریٹری اور دیگر علماء کرام نے بھی اجلاس عام کو خطاب کیااور از ابتدا تا آخر شریک رہے۔ آخر میں صدر اجلاس مولانا ندیم صدیقی صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں جمعیۃ علماء واشم اور جمعیۃ علماء تحصیل و شہر ریسوڑکے ذمہ داران اور کارکنان بالخصوص نوجوان طبقہ نےبے انتہا محنت کی اور اپنا قیمتی وقت دیا اللہ ان کو بہترین بدلہ عطافرمائیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist