• Home
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 1, 2023
Hamara Samaj
Advertisement Banner
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

اختلافات سے اوپر اٹھ کر اتفاق و یکجہتی کے ساتھ ملک کی خدمت کرنی ہے: مولانا عبدالمعید قاسمی

جمعیۃ علماء فتح پورکے اراکین منتظمہ و مدعوئین خصوصی کا اہم اجلاس منعقد، مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 21, 2023
0 0
A A
اختلافات سے اوپر اٹھ کر اتفاق و یکجہتی کے ساتھ ملک کی خدمت کرنی ہے: مولانا عبدالمعید قاسمی
Share on FacebookShare on Twitter


فتح پور:۔ جمعیۃ علماء ضلع فتح پورکے جملہ اراکین منتظمہ ومدعوئین خصوصی کا ایک روزہ خصوصی اجلاس بمقام مدرسہ جامعۃ البنات تراب علی کا پوروہ شہر فتح پور میں زیرصدارت مولانا عبدالمعیدصدر جمعیۃ علماء ضلع فتح پورمنعقد ہوا۔ اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش شریک ہوئے۔اجلاس میں مقامی یونٹوں کو مزید مستحکم کرنے،دینی تعلیمی بورڈ، معاشرتی بیداری مہم چلانے، جمعیۃ اوپن اسکول، ملت فنڈ کا تعارف، سدبھاؤنا سنسدکا پروگرام، ماہ فروری میں ہونے والے مرکزی منتظمہ کے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔قاری محمد ثوبان نے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا۔ ضلع جنرل سکریٹری حافظ محمد شہباز محمودی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے سابقہ کارروائی رپورٹ پیش کی، جس پر تمام حاضرین نے سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہارکیا۔
اجلاس کے صدارت فرما رہے مولانا عبدالمعید قاسمی فتح پوری نے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کے کام کرنے کا جو طریقہ کار اور انداز ہے، اس طرح سے کام کرنے کا مزاج بنائیں۔ ہمیں کسی طرح کے اختلاف میں نہیں پڑنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔یاد رکھیں کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ اپنے کردار کو بالکل صاف و شفاف رکھا ہے اور اپنا کام کرنے کاایسا طریقہ اختیار کہ کسی بھی طرح کی حکومت آئی ہو،کیسا بھی سماجی ماحول ہو،اپنا کام کرتی رہی ہے۔ جمعیۃ نے ہمیشہ بے داغ رہ کر ایک طرف تعمیر ملت تو دوسری طرف تعمیر وطن کا کام انجام دیاہے۔
اجلاس میں بطور مہمان خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے تمام حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اگرآپ جمعیۃ علماء کے کاموں کو دین سمجھ کر کر رہے ہیں تو کریں ورنہ مت کریں۔ پہلے تو ہمیں اپنی سوچ،فکر اور اپنا کانسیپٹ بہت کلیئر کرنا پڑے گا کہ ہم جمعیۃ علماء کو کیا سمجھتے ہیں اور اس سے کیوں جڑے ہیں؟جب ہمارا ذہن اس طرح کی چیزوں سے صاف رہے گا تو ہم کسی کے تبصروں، طعنوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوں گے۔ مولانا نے مقامی یونٹوں کے استحکام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء الگ سے کوئی چیز نہیں بلکہ ہم اور آپ جمعیۃ ہیں،ہم مضبوط ہوں گے توجمعیۃ مضبوط ہوگی، ہم کام کی لائن سے اپنے علاقہ میں خود کو مضبوط کرنے کی فکر کریں تو جمعیۃ علماء خود بخود مضبوط ہو تی چلی جائے گی۔ اسی کے ساتھ یہ یاد رکھیں کہ جمعیۃ علماء ہمارے آپ کے درمیان گاؤں،محلوں سے شروع ہوکر ضلع، صوبہ ہوکر دہلی تک جاتی ہے، ہم آپ ہی جمعیۃ علماء کی بنیاد ہیں۔ بڑوں کی رہنمائی میں ہمیں اپنے علاقہ سے کاموں کی شروعات کرنی ہے۔ اپنی میٹنگوں میں ایجنڈے اس طرح طے کریں کہ ہم آئندہ دو تین مہینوں کا ہدف متعین کر سکیں۔ امت کے ایک ایک فرد تک جمعیۃ کے کاموں کو پہنچانے کیلئے تحصیل سطح سے نیچے جاکر بلاک سطح پر بھی یونٹیں قائم کریں۔ جس علاقہ میں کام کریں، آپ کے پاس وہاں کا ڈاٹا موجود ہو، سکریٹریان کی ذمہ داریاں طے کریں،ایک دوسرے کے رابطہ میں رہیں۔ اس کے علاوہ مولانا نے میٹنگ کے ایجنڈوں دینی تعلیمی بورڈ، ملت فنڈ، جمعیۃ اوپن اسکول، سدبھاؤنا سنسد، اصلاح معاشرہ، دہلی اجلاس سمیت دیگر تعمیری پروگراموں کی اہمیت و افادیت پرتفصیل کے ساتھ گفتگو کی۔
میٹنگ کے دوران اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ جلد ہی ضلع میں عید کے فوراً بعد ضلع میں جمعیۃ اوپن اسکول کے تعلق سے ذمہ داران مدارس کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، دینی تعلیمی بورڈ کے تعلق سے مقامی یونٹوں کے ذمہ داران مساجد و مکاتب کا سروے کرکے فروری مہینے کے آخر تک اپنی رپورٹ سونپیں گے، رمضان سے قبل سدبھاؤنا سنسد کی تاریخیں طے کی جائیں گی جس میں برادران وطن کی شرکت کیلئے خصوصی محنت کی جائے گی۔ ضلع بھر میں معاشرتی بیداری مہم چلانے کیلئے تاریخیں طے کرکے چھوٹے بڑے پیمانے پرپروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ جو حضرات وقت فارغ کرکے دہلی اجلاس عام میں جانا چاہتے ہیں وہ ابھی سے نظام بنا لیں اور اپنا نام مع تصویر کے جمع کرکے مقامی ذمہ داران کے توسط سے دہلی ارسال کرنے کا اہتمام فرمائیں۔
مدرسہ جامعۃ البنات کے مہتمم مولانا فضل الرحمن قاسمی کی دعا پر اجلاس اختتام پذیرہوا۔ ناظم اجلاس ضلع جنرل سکریٹری حافظ محمد شہباز محمودی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا امام الدین قاسمی، مولانا حمید حسن قاسمی، مولانا محمد مبین ثاقبی، مولانا عبد اللہ قاسمی، مولانا محمد غفران ندوی، مولانا محمد اسحاق قاسمی، مولانا محی السنہ قاسمی، حافظ محمد دانش، مولانا محمد سفیان قاسمی، حافظ محمد شمیم ثاقبی، مولانا محمد عمیر قاسمی، محمد انس قریشی، حافظ محمد ابراہیم، حاجی نعیم احمد، مولانا ظفر احمد، عتیق اللہ خاں، حافظ زین الحق، حافظ عبد الرحمن، حافظ جلال الدین، حافظ شمشاد، حافظ جابر، حافظ حمزہ، مولوی طلحہ محمودی کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSend

Get real time update about this post categories directly on your device, subscribe now.

Unsubscribe
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے زیر اہتمام مساجد میں خطبہ جمعہ کا اہتمام

    جنوری 6, 2023
    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے:از قلم:وصی اللہ عبدالحکیم مدنی

    دسمبر 21, 2022
    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    بھارت کا آئین جمہوریت کا محافظ، اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری

    جنوری 24, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    1
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    جلد ہی ایم سی ڈی ملازمین کو جنوری تک کی تنخواہ مل سکے گی

    فروری 1, 2023
    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    مہنگائی کم کرنے کے بجائے اس بجٹ سے مہنگائی بڑھے گی:اروند کیجریوال

    فروری 1, 2023
    اپیل برائے دعائے صحت

    اپیل برائے دعائے صحت

    فروری 1, 2023
    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    ریاستی کانگریس کمیٹی نے ضلعی سطح پر "ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم” شروع کی

    فروری 1, 2023
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist