• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مئی 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ملزمان کی ضمانت عرضی پر گجرات حکومت کی مخالفت!

چیف جسٹس چندرچوڑ اور نرسمہا نے سماعت کے دوران کہا کہ ملزمان جیل میں بند ہیں،ایسے میں پتھراؤ کرنے والے ملزمان کی ضمانت پر غور کیا جا سکتا ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 4, 2022
0 0
A A
ملزمان کی ضمانت عرضی پر گجرات حکومت کی مخالفت!
Share on FacebookShare on Twitter

احمدآباد،: گودھرا ٹرین جلانےکے معاملے میں ریاست گجرات کی بی جے پی حکومت نے ان ملزمان کو ضمانت دئے جانے کی سخت مخالفت کی ہے جن پر پتھرائو کا الزام تھا،یہ ملزمان تقریباً 17 سال سے جیل میں قید ہیں،اور انہوںنے 2018سے ضمانت کی درخواست دائر کی ہوئی ہے ۔ریاست کی بی جے پی حکومت نے ایسے وقت ملزمان کو ضمانت دینے سے انکار کیا ہے جب سپریم کورٹ نے خود کہا ہے کہ ان میں سے کچھ پتھرباز ہیں اور طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔بتادیں کہ مرکز کی مودی حکومت نے گجرات فسادات سے متعلق بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو معافی دے کر رہا کر دیا ہے لیکن گودھرا ٹرین جلانے کے معاملے میں ریاست کی بی جے پی حکومت ان لوگوں کی ضمانت کی بھی مخالفت کر رہی ہے جن پر صرف پتھراؤ کا الزام تھا۔ ان کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ میں 2018 سے زیر التوا ہے۔گجرات میں انتخابات ہو رہے ہیں اور پہلے مرحلے کی پولنگ ہو چکی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کی پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔ اس سے قبل حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اس واقعے کے ملزمان کو کوئی رعایت دینے کے موڈ میں نہیں ہے۔ 2002 کے گودھرا واقعہ کے ملزمین کی ضمانت کے معاملے میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری تھی۔ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے گجرات حکومت نے کہا کہ اس واقعہ میں ٹرین کو جان بوجھ کر آگ لگائی گئی۔ اس سے فرقہ وارانہ تشدد ہوا اور 59 لوگ مارے گئے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت نے ملزمان کی ضمانت کی مخالفت ایسے وقت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب سپریم کورٹ نے خود کہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور پی ایس نرسمہا کی بنچ میں ہوئی۔ تقریباً 17 سال سے جیل میں قید کیس کے ملزمان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے ملزمان کی ضمانت پر غور کیا جا سکتا ہے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے فوری طور پر ملزمان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پتھراؤ کا معاملہ نہیں ہے۔ ملزمان نے ٹرین کو آگ لگائی تھی۔ یہ واقعہ ایک مخصوص برادری کے مسافروں کو نشانہ بنا کر انجام دیا گیا۔ اس میں 59 مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ واقعہ 27 فروری 2002 کو پیش آیا تھا۔سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران گجرات حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ملزمان کے کردار کی جانچ کی جائے گی۔ عدالت سے مہلت مانگتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تفتیش کے بعد ہی ملزمان کی ضمانت پر رائے دی جا سکتی ہے۔ وہیں، عدالت نے سالیسٹر جنرل کو ہدایت دی کہ وہ جلد از جلد معاملے کا جائزہ لیں اور اپنا موقف پیش کریں۔ اب کیس کی اگلی سماعت 15 دسمبر کو ہوگی۔میں سے کچھ پتھرباز ہیں اور طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔

Tags: گودھرا ٹرین پتھراؤ کیس
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist