سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی نگرانی اور اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ
کے زیر انتظام مورخہ ١٣/١٤ آگست بروز اتوار سوموار پوری دنیا سے تقریباً ٨٠ ممالک کے ١٥٠ سے زیادہ دینی امور اور افتاء سے جڑے ہوئے نمایندہ شخصیات مکہ مکرمہ میں جمع ہورہے ہیں اس انتہائی اہم عالمی کانفرنس میں جن موضوعات پر مقالات
پیش کیے جایں گے اور آپسی تبادلہ خیال کیا جائے گا ان میں خاص طور پر
امت کے اتحاد میں عالمی شخصیات اور دینی اداروں اور افتاء کے اداروں کا کردار ۔
عالمی شخصیات اور دینی اداروں اور افتاء کے اداروں میں ربط وتعاون ۔امیدیں اور امکانات
اسلام کی وسطیت اور اعتدال کو عام کرنے ۔ دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے میں عالمی شخصیات اور دینی اداروں کا ممکنہ کردار
یہ اور اس طرح کے دوسرے اھم
موضوعات پر منعقد ہونے والی اس عالمی کانفرنس کو ڈاکٹر ارشد فہیم مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث بھار
نے وقت کی اھم ضرورت بتاتے ہوئے اس کانفرنس کے انعقاد کے لئے حکومت سعودی عرب کی ستایش کی ھے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے عالمی دینی رہنماؤں دینی اداروں اور افتاء کے اداروں کے ذمے داران کو ایک ساتھ بیٹھنے اور تبادلہ خیال کا حسین موقع فراہم ھوگا ۔اور اس کے نتیجہ میں مسلمانوں میں اچھا پیغام جاے گا اور دوریاں کم ہوں گی ۔