• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 1, 2023
0 0
A A
اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،31جنوری،پریس ریلیز،ہماراسماج:محکمہ¿ فن، ثقافت والسنہ، حکومت دہلی ، اردو اکادمی دہلی کی جانب سے حسب روایت ’مشاعرہ جشن جمہوریت‘ کا انعقاد ایوانِ غالب، ماتاسندری لین، نئی دہلی میں عمل آیا۔اس موقع پرمہمانوں کو گلدستہ پیش کرکے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔جب کہ شمع روشن کرکے مشاعرے کا باضابطہ آغاز ہوا۔مشاعرے کی صدارت سینئر شاعر اظہرعنایتی نے کی اورمشاعرے کی نظامت کے فرائض معین شاداب نے انجام دیے۔جب کہ افتتاحی پروگرام کی نظامت اطہر سعید نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے دہلی کے وزیر برائے خوراک و رسدعمران حسین نے شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میری اردو کے چاہنے والوںسے گزارش ہے کہ وہ مشاعرے میں شرکت کریں،کیوں کہ یہ تاریخی مشاعرہ ہے اور یہاں مدعو شعرا عالمی شہرت یافتہ ہیں، جن کا ملک ہی نہیں بیرون ملک میں بھی ڈنکا بجتا ہے۔اس مشاعرے کی خوب خوب تشہیر ہونی چاہئے کیوں کہ مشاعرے ہماری تہذیب و ثقافت کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ اتحاد و اتفاق کا پیغام دیتے ہیں۔اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے استقبالیہ کلمات میں تمام شعرائے کرام اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ اروندکجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی سرپرستی کے سبب ہم مستقل آگے بڑھ رہے ہیں اور اس نوعیت کے پروگراموں کا انعقاد ممکن ہو پا رہا ہے۔ اردو اکادمی دہلی کے سکریٹری محمد احسن عابد نے خیرمقدمی کلمات پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاریخی اور روایتی مشاعرہ ہے،یہ مشاعرہ بنیادی طور پر لال قلعے کے مشاعرے کی ایک کڑی ہے۔ ہم نے اس سال مختلف مقامات پر مشاعرہ جشن جمہوریت منعقد کرانے کا فیصلہ کیاہے، جن میں ایک مشاعرہ 3فروری کو انڈیا اسلامک سینٹر میں منعقد ہوگا بقیہ مشاعروں کی تاریخ اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔مشاعرے میں مدعو شعرائے کرام میں منظر بھوپالی، جوہر کانپوری، شکیل اعظمی، مدن موہن دانش، پاپولر میرٹھی، اقبال اشہر، حامد بھساو¿لی، شرف نانپاروی، شبینہ ادیب اور علینہ عترت نے اپنا کلام پیش کیا۔ قارئین کےلئے شعرائے کرام کے منتخب اشعار پیش خدمت ہیں:
بکھر جائیں تو ہندو سکھ مسلماں
جو مل جائیں تو ہم ہندوستاں ہیں
(اظہرعنایتی)
بہت خراب ہے ماحول اس زمانے کا
نکلیں گھر سے تو ماں باپ کی دعا لے کر
(منظر بھوپالی)
وطن پہ مٹنا تو ہے نیک کام اپنے لیے
مرے نبی نے کہا ہے وطن سے عشق کرو
(جوہر کانپوری)
اب تو بدنامی سے شہرت کا وہ رشتہ ہے کہ لوگ
ننگے ہوجاتے ہیں اخبار میں رہنے کے لیے
(شکیل اعظمی)
خامشی کو مری دعا سمجھو
اور جو بول دوں ہوا سمجھو
(مدن موہن دانش)
ایک بیوی کئی سالے ہیں خدا خیر کرے
کھال سب کھینچنے والے ہیں خدا خیر کرے
(پاپولر میرٹھی)
حوصلہ رکھو رات بیتے گی
دیکھنا روشنی ہی جیتے گی
( اقبال اشہر)
عاصی سے خوش نہیں ہے ولی سے بھی خوش نہیں
یہ کون شخص ہے جو کسی سے بھی خوش نہیں
( حامد بھساو¿لی)
لبوں سے پھول کھلانے کا سلسلہ رکھنا
کسی نے کانپتے ہونٹوں سے التجا کی ہے
(شرف نانپاروی)
جب تلک ہے دم میں دم سب کو ترنگے کی قسم
دل کی دھرتی پر ترنگا آسما ںبن کر رہے
( شبینہ ادیب )
گلی سے کھلواڑ کر رہی تھی ہوا
دل کو تیرا خیال کیوں آیا
(علینہ عترت )
یہ کس کا شہر تھا بازار تو بہت تھے وہاں
مگر کفن کے علاوہ کچھ اور تھا ہی نہیں
(معین شاداب)
اردو اکادمی کی گورننگ کونسل کے اراکین میںعبدالماجد نظامی، محمد مستقیم خان،رفعت علی زیدی،محمود خان، اسرار قریشی، نفیس منصوری، منے خاں، رخسانہ خان، جاوید رحمانی، سلیم چودھری، محمد شاداب اورنکہت پروین کے علاوہ اہم شرکا میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان،منیر ہمدم،ڈاکٹر رحمان مصور، انس فیضی، امیر امروہوی ،غلام معین الدین، ڈاکٹر رضوان شاد وغیرہ نے بھی شرکت کی اور مشاعرے سے محظوظ ہوئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist