سدھارتھ نگر، کلیۃ البنات المسلمات کی طالبات کے درمیان مسابقہ حفظ قرآن کریم اٹھائیسواں پارہ کا انعقاد ہوا۔ دراصل دینی تعلیم کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ فنِ تجوید کی ترقی و ترویج اور قرآن پاک کی صحیح تلاوت کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے کلیہ البنات المسلمات انتری بازار ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ اس ضمن میں آج ایک پارہ حفظ قرآن کریم کے مسابقے کا اہتمام کلیۃ البنات المسلمات انتری بازار میں کیا گیا، جس میں باسٹھبچیوں نے حصہ لیا۔ اس بابرکت پروگرام کی صدارت کلیہ کے ناظم اعلیٰ شیخ عبد السمیع سلفی نے کی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت اور قوم وملت کے لیے عظیم سرمایہ ہے، اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی آج کے اس پرفتن دور میں سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہم نے اس کے ذریعہ اس ملک کی بے مثال خدمت کی ہے۔ آج اس کے علمی انکشافات کو واضح کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ امن وآشتی، اخوت وبھائی چارہ، قومی یک جہتی کو فروغ حاصل ہوگا۔ بعدہ ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے ناظم اعلی شیخ وصی اللہ مدنی نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت کرنا اور اسے حفظ کرنا بڑے سعادت کی بات ہے، مگر اس کو اپنی زندگی میں بسانے اور اس کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے ہی سے اس کا حق ادا ہو سکتا ہے۔ آپ نے قرآن کریم کی دولت کو محفوظ کیا ہے اس کے لیے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میں آپ کو آپ کے والدین کو، آپ کے اساتذہ کو اور آپ کے محسنین مدارس کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ان کی محنت ولگن سے آپ نے یہ مقام حاصل کیا ہے اللہ آپ لوگوں کو دونوں جہانوں میں کامیابی سے ہمکنار کرے۔ آمین!اس مسابقۂ حفظ قرآن کریم کے حکم کا فریضہ شيخ وصی اللہ مدنی، شیخ بدر الدین ریاضی، شیخ شفیع اللہ مدنی اور حافظ خورشید احمد فرقانی وغیرہ نے انجام دیا۔ یہ پروگرام صبح دس بجے سے شروع ہوا اور بعد نمازِ عصر اختتام پذیر ہوا۔ مسابقے میں پہلی پوزیشن سائرہ محب اللہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن کلثوم الطاف الرحمن اور عائشہ محمد اشرف نے مشترکہ طور پر حاصل کی، جب کہ تیسری پوزیشن مشترکہ طور پر تین بچیوں نے یاسمین ابرار احمد، منیزہ جمشید عالم سلفی، گل افشاں نثار احمد نے حاصل کیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی بچی کو 3000 ہزار روپیہ نقد انعام سے نوازا گیا، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو ڈھائی ڈھائی ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کو دو دو ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا، اس کے علاوہ دیگر مشارکات مسابقہ کو بھی تشجعی انعام سے نوازا گیا۔ پروگرام کے آخر میں شیخ بدر الدین ریاضی نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا آپ تمام طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں کہ آپ نے قرآن مجید کو اپنے سینے میں محفوظ کر لیا آپ تمام لوگ سے بہتر ہیں کیوں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ تم میں سب بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔ اس موقع پر معززین ومعاوین کی ایک لمبی فہرست کلیہ میں تشریف فرما تھی شیخ جمشید عالم سلفی جن کی کاوشیں قابل ذکر ہیں اسی طرح شیخ مجیب الرحمٰن سراجی شیخ عبدالغنی سراجی، شیخ عبدالحی عالیاوی، مولانا عبد الودود سراجی، مولانا عزیز ، مولانا کلیم اللہ ، ماسٹر افتخار احمد ، ماسٹر محمد مصطفی ، سراج پردھان، شہرت علی، عبد السلام، عمران احمد، حیدر سیٹھ ،محمد عمر، عبد المنان اور فخر الدین ،حمید اللہ، وغیرہ۔ اللہ سب کی حاضری قبول فرمائے۔آمین!












