• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 5, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

ہماری ’بھارت جوڑو یاترا‘ نفرت، تشدد اور خوف کیخلاف ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 24, 2022
0 0
A A
ہماری ’بھارت جوڑو یاترا‘ نفرت، تشدد اور خوف کیخلاف ہے
Share on FacebookShare on Twitter

مہاراشٹر کے 14دنوں کی یاترا میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، راہل گاندھی کی مدھیہ پردیش میں 370کلو میٹر کی یاترا شروع

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں بھارت جوڑو یاترا کی بہتر منصوبہ بندی کیلئے ریاستی کانگریس کوA+نمبر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو مہاراشٹر کے عوام کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہوئی ہے۔ 14دنوں کی اس یاترا کے دوران مجھے مہاراشٹر میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اب ہم مدھیہ پردیش میں 370کلومیٹرکی یاترا کریں گے اور اس کے بعد اپنا سفر مزید جاری رکھتے ہوئے سری نگر میں ترنگا لہرائیں گے ۔ ہماری یہ بھارت جوڑو یاترا ملک میں پھیلی نفرت، تشدد اور خوف کے خلاف ہے ۔ راہل گاندھی نے بدھ کو اپنے مہاراشٹر کے دورے کے اختتام پر یہ بات کہی۔بھارت جوڑو یاترا بدھ کو مہاراشٹر سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی۔ اس وقت بورڈیلی، ضلع برہانپور میں ایک باوقار تقریب کے دوران مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر کمل ناتھ کوترنگا سونپا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام میں خوف پیدا کر رہی ہے ۔ کسانوں کو زرعی پیداوار کی صحیح قیمت نہیں مل رہی۔ ساتھ ہی فصل بیمہ معاوضہ طلب کرنے پر کسانوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے ۔ مزدوروں کو منریگا کا کام نہ دے کر ان میں خوف پیدا کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور خواتین کے ذہنوں سے یہ خوف دور کیا جانا چاہئے ۔ راہل نے کہا کہ یہ یدیاترا عوام کو اسی خوف سے آزاد کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے ۔اسی پروگرام کے دوران راہل گاندھی نے رودرا نامی ایک بچے کو اپنے پاس بلاکر اس سے پوچھا کہ وہ بڑا ہوکر کیا بننا چاہتا ہے ۔ اس بچے نے جواب دیا کہ وہ ڈاکر بننا چاہتا ہے ۔ اس پرراہل گاندھی نے کہا کہ یہ پانچ سالہ رودر ڈاکٹر بننا چاہتا ہے ۔ اس کیلئے اس نے خواب دیکھا ہے ۔ ڈاکٹر بننے کیلئے یہ سخت محنت کرے گا، لیکن آج کے ہندوستان میں رودر کا خواب پورا نہیں ہوگا کیونکہ میں نے رودر جیسے کئی بچوں کا درد سنا ہے ۔ تعلیمی ادارے پرائیویٹ ہو چکے ہیں۔ پڑھائی پر لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں لیکن یہ سب کرنے کے باوجود نوجوان ڈاکٹر نہیں بن پاتے۔ اسے روزی کمانے کیلئے کچھ اور کرنا پڑتا ہے ۔ملک کی پوری مشینری چار پانچ صنعت کاروں کے ہاتھوں میں ہے ۔ ہم سب کو مل کر اس ناانصافی کو روکنا ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا کہ جب یو پی اے حکومت تھی تب گیس سلنڈر 400روپے کا تھا، آج 1200روپے کا ہے ۔ پٹرول 60روپے فی لیٹر تھا جو اب 107روپے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ یہ سارا پیسہ کس کی جیب میں جا رہا ہے ؟راہل نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم ’من کی بات‘ کی بات نہیں کرتے ، بلکہ ہم لوگوں کے ‘من کی بات’ سنتے ہیں۔ اس موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 6 ریاستوں سے گزرکر اب مدھیہ پردیش میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ یاترا مہاراشٹر کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی بہت کامیاب ہوگی۔ پٹولے نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھی اس یاترا میں شامل لوگوں کو عام لوگوں کی طرف سے بھرپور پیار اور تعاون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کو مہاراشٹر میں زبردست عوامی حمایت حاصل ہوئی۔ یاترا میں مختلف طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ راہل گاندھی نے بہترین منصوبہ کیلئے مہاراشٹرا کی تعریف کی ہے۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ کنیا کماری سے اس یاترا کی شروعات کے بعد سے ہر ریاست میں اسے عوام کی طرف سے زبردست تعاون مل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کی خوب پذیرائی ہوئی ہے ۔ تھورات نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ہندوستان میں تنوع کے ذریعے اتحاد پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے جو آزادی سے پہلے کیا تھا، راہل گاندھی وہی آج کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ جب بھارت جوڑو یاترا سری نگر پہنچے گی تو پورا ملک متحد ہو چکا ہو گا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    غزہ جنگ کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے: سعودی وزیر خارجہ

    جولائی 5, 2025
    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    امریکی صدر ٹرمپ کی روسی صدر پوتین کی شدید تنقید

    جولائی 5, 2025

    بہار میں اویسی کنگ بریکر بن سکتے ہیں

    جولائی 5, 2025
    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    مغربی کنارے کے گاؤں میں اسرائیلی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ

    جولائی 5, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist