• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اپریل 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ہمارا مقصد اقلیتوں کے مسائل کو حکومت تک پہنچانا اور انہیں حل کرنا ہے :این سی پی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 9, 2024
0 0
A A
ہمارا مقصد اقلیتوں کے مسائل کو حکومت تک پہنچانا اور انہیں حل کرنا ہے :این سی پی
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی8 مارچ(یو ا ین آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی محکمہ کے قومی صدر سید جلال الدین نے یہاں قومی دارالحکومت دہلی میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سید جلال الدین نے کہا کہ میں یہ واضح کر دوں کہ این سی پی کا نظریہ آج بھی وہی ہے ، جو پہلے تھا۔ یہ درست ہے کہ ہم مہاراشٹر میں بی جے پی کے ساتھ حکومت چلارہے ہیں اور ہمارے لیڈر شری اجیت پوار جی اس وقت مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ہیں ۔ہم تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں میں حکومت کے ساتھ ہیں۔ ہم آئین میں موجود سیکولرازم کے حامی تھے اور اب بھی ہیں، لیکن ہم اس نام نہاد سیاسی سیکولرازم پر یقین نہیں رکھتے ، جس کی قیادت کانگریس پارٹی کر رہی ہے ۔ یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں انھوں نے الزام لگایا کہ جو لوگ سیکولر ہونے کی بات کرتے ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کہ جب آسام کے نیلی فسادات میں 10 ہزار مسلمان مارے گئے تو مرکز سے لے کر ریاست تک کس کی حکومت تھی؟ کانگریس کی تھی، 550 فسادیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی، لیکن کانگریس نے سب کو بری کر دیا، ایک کو بھی سزا نہیں ملی، تو یہ کیسا سیکولرازم ہے ؟ جب 1984 میں فسادات ہوئے اور سکھ مارے گئے تو کانگریس نے یو پی اے کے دور میں نہ صرف سکھوں سے معافی مانگی بلکہ سردار ڈاکٹر منموہن سنگھ کو ملک کا وزیر اعظم بنایا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔ تمام متاثرین کو معاوضہ دیا گیا اور قصوروار کانگریس لیڈروں کے خلاف مقدمہ بھی چلایا گیا۔ کیا کانگریس نے آج تک نیلی فسادات پر معافی مانگی ؟ کیا کسی کے خلاف مقدمہ چلایا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سماج وادی پارٹی کی بات کرتے ہیں، جس کے لیے مسلمان آنکھیں بند کرکے ووٹ دیتے ہیں تو مظفر نگر میں کیا ہوا جب سماج وادی پارٹی برسراقتدار میں تھی؟ آج بھی بہت سے بے گھر مسلمان کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ یوپی میں سینکڑوں فسادات ہوئے اور کارروائی صرف مسلمانوں کے خلاف ہوئی۔ یہ کیسا سیکولرزم ہے ؟ انہوں نے کہا کہ متعدد ایسی مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں کانگریس نے مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بھی بدتر کر دی ہے ؟ سید جلال الدین نے کہا کہ ہاں ہماری پارٹی ابھی چھوٹی ہے لیکن ہم اقلیتوں کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہمارے لیڈر اجیت پوار نے مہاراشٹر میں مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کا بجٹ 100 کروڑ روپے سے بڑھا کر 500 کروڑ روپے کر دیا ہے ۔ ہماری اردو اکیڈمی فعال اردو اکیڈمی ہے ۔ ہم اقلیتوں کے مسائل اور مفادات پر کھل کر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت 1857 کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال جیسی ہی صورتحال کا سامنا ہے ، لہٰذا ہمیں تصادم اور تشدد کی بجائے جو بھی حکومت ہے ، اس کے ساتھ مل کر تعلیم و تجارت اورتحفظکو یقینی بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے اور بات چیت پر زور دینا چاہیے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist