• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی

دوسرے دن کا کھیل ختم‘پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 27 رنز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 22, 2024
0 0
A A
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد :دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔
دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 27 رنز بنا لیے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 12 اور ذاکر حسین 11 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 421 رنز درکار ہیں۔اس سے قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز 448 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 113 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 171 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سعود شکیل نے 141 اور صائم ایوب نے 56 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی طرف سے شوریفُل اسلام اور حسن محمود نے دو دو جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔جمعرات کو میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز سے کیا۔دوسرے دن کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ سے کیا اور دونوں بیٹرز دن کے پہلے اوور سے ہی مضبوط دکھائی دیے۔
محمد رضوان اور سعود شکیل نے لمبی اور مضبوط پارٹنرشپ قائم کی جس کے دوران بنگلہ دیشی بولرز بے بسی کی علامت بنے رہے۔240 رنز کی اس شاندار شراکت کے دوران محمد رضوان اور سعود شکیل نے اپنی اپنی سینچریاں بھی مکمل کیں۔سعود شکیل نے 261 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کو پانچویں وکٹ 354 کے ٹیم سکور پر ملی جب سعود شکیل مہدی حسن میراز کی گیند کو کھیلتے ہوئے سٹمپ آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش کو چھٹی وکٹ سلمان علی آغا کی ملی جو 19 سکور بنا کر شکیب الحسن کی گیند پر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔ انہوں نے 241 گیندوں پر 3 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 171 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوا جس کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل مقررہ وقت سے 15 منٹ پہلے شروع کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد علی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون
اس میچ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم میں نجم الحسین شانتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفیق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن کمار داس (وکٹ کیپر)، مہدی حسن میراز، شوریفُل اسلام، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist