عالمی کپ 2023 میں پاکستان کو ملا پانچواں مقام
ٓٓٓٓٓٓٓآخری لیگ میچ میں انگلینڈ سے 93 رن سے ہارنے پاکستان نے نو میچوں میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔ افغانستان نے کو بھی نو میچوں سے آٹھ پوائنٹس ملے مگر اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے کم رہا جسکی وجہ سے اس کو چھٹا مقام ملا۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ -0.199 رہا جبکہ افغانستان کا نیٹ رن ریٹ -0.336 تھا۔
پاکستان نے اس عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈ س کے خلاف حیدرآباد میں کھیلا تھا جس میں اس نے81 رن سے کامیابی حاصل کی۔ اسی میدان پر اس کا دوسرا میچ سری لنکا کے خلاف تھا جس میں اس نے چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان نے بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے48.2 اوور میں چار وکٹ پر345 رن بناکر میچ جیتا تھا جو عالمی کپ میں بعد میں بلے بازی کرتے ہوئے سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔
پہلے دو میچوں میں جیت کے بعد پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان سے احمد آباد میں ہوا جس میں ہندوستان نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی۔ ہندوستان کی پاکستان کے خلاف عالمی کپ میں آٹھویں تھی۔ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف ابھی تک جو آٹھ میچ کھیلے ہیں ان سب سے اسے شکست ہوئی ہے۔
آسڑیلیا کے خلاف بنگلور میں ہوئے میچ میں پاکستان کو62 رن سے شکست ہوئی جبکہ افغانستان کے خلاف چنئی میں پاکستان آٹھ وکٹ سے ہاری۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کا میچ کافی سنسنی خیر تھا اور اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف آخری اوور میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
لگاتار تین میچوں میں شکست کے بعدپاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف کولکاتہ میں ہوا جس میں اس نے سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ اس میچ کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلور میں پاکستان نے ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 401 رن بناکر اچھی بنیاد رکھی تھی۔ جب دوسری مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکا تو اس وقت پاکستان کو اسکور 25.3 اوور میں ایک وکٹ پر200 رن تھا اور ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت وہ نیوزی لینڈ سے 21 رن آگے تھی۔
سیمی فائنل میں داخلہ کے لئے انگلینڈ کے خلاف کولکاتہ میں پاکستان کو ناصرف شکست دینی تھی بلکہ اتنی بڑی شکست دینی تھی جسکے بعد اس کا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ سے اچھا ہو جائے مگر انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کا آخری چار ٹیموں میں جٖگہ نہیں بنا سکی۔
چار سال قبل انگلینڈ میں ہوئے عالمی کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ نہیں بناسکی تھی تب بھی وہ نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی تھی۔ تب بھی نیوزی لینڈ نے آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ 0.175 تھا جبکہ پاکستان کو نیٹ رن ریٹ0.430 رہا تھا۔ اس عالمی کپ میں پاکستان نے نو میں سے پانچ میچ جیتے تھے اورگیارہ پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ انگلینڈ کے خلاف اوول میں پاکستان کا میچ نامکمل رہا تھا۔
ٓ
ٓٓٓٓٓٓ












