• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

انہدام کیخلاف ہلدوانی میں عوام متحد، شاہین باغ جیسا احتجاج

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2023
0 0
A A
انہدام کیخلاف ہلدوانی میں عوام متحد، شاہین باغ جیسا احتجاج
Share on FacebookShare on Twitter

نینی تال:بی جے پی کی حکومت والی ریاست اتراکھنڈ کے نینی تال ضلع کے مشہور اور تاریخی اہمیت کے حامل قصبہ ہلدوانی میں ہزاروں مسلم کنبوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ نے مسلم اکثریتی علاقے غفور بستی کے ۴ ہزار ۵۶۳ مکانات کو منہدم کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ امکان ہے کہ اس نوٹس کے بعد9 جنوری سے بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔ اسی کے خلاف یہاں کے ہزاروں باشندوں نے شاہین باغ احتجاج کی طرز پر 29 دسمبر سے اپنا احتجاج شروع کردیا ہے۔ ابتدا میں تو کچھ ہی مکانات کے مالکان نے احتجاج شروع کیا تھا لیکن یکم جنوری کے بعد سے یہاں احتجاج کرنے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اوریہاں تقریباً 20ہزار افراد کا مجمع علاقے کے وسط میں آکر سڑکوں پر بیٹھ گیا اور انہدامی کارروائی روکنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ واضح رہے کہ ان مکانات کے انہدام سے ایک اندازہ کے مطابق تقریباً ایک لاکھ لوگ براہ راست یا بالراست طریقے سے متاثر ہوں گے۔ دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مکانات ۸۷ ایکڑ اراضی پر ریلوے کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے ہیں اور اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں منہدم کرنے کے لئے نشانات لگا د ئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان میں بیشتر مکانات کافی عالیشان ہیں۔جس علاقے میں انہدامی کارروائی کی جانی ہے وہاں ۲ لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ عدالت کے فیصلے کے خلاف گزشتہ ہفتے ہلدوانی میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔ ہزاروں مرد اور خواتین سڑکوں پر اتر آئے تھے۔ جب اس احتجاج سے بھی بات نہیں بنی تو مقامی افراد کو شاہین باغ کی طرز پر اپنا احتجاج ترتیب دینا پڑا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یا تو ہمارے گھر مت اجاڑو یا پھر ہمیں سب سے پہلے متبادل جگہ پربسائو اور اس کے بعد یہاں پر انہدامی کارروائی کرو۔ دوسری طرف اپوزیشن پارٹی کانگریس کے مقامی رکن اسمبلی سُمت ہردیش کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے مقدمے کی درست طور پر پیروی نہیں کی ۔اگر وہ اس معاملے میںتھوڑی بھی مداخلت کرتی تو عدالت اتنا سخت فیصلہ نہیں سنا تی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں رہنے والے لوگوں کے پاس وہ تمام سرکاری دستاویزات موجود ہیں جو حکومت جاری کرتی ہے لیکن چونکہ یہ لوگ کانگریس کے امیدوار کو کامیاب بناتے رہے ہیں اس لئے انہیں اسی کی سزا دی جارہی ہے۔اس معاملے میںسماج وادی پارٹی، کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کی جانب سے مشترکہ پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کی گئی ہے جس میں ہائی کورٹ کے مذکورہ فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ کورٹ نے یہ پٹیشن سماعت کے لئے قبول کرلی ہے اور امکان ہے کہ ۵ جنوری کو اس معاملے میں سماعت کی جائے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں ہماری ایک نہیں سنی گئی اور زمین پر ریلوے کو قبضہ دے دیا گیا حالانکہ یہ ریلوے کی زمین ہے ہی نہیں، یہ تو میونسپل کارپوریشن کی زمین ہے جس پر ہزاروں مسلمان دہائیوں سے بسے ہوئے ہیں۔ ریلوے زبردستی کر رہی ہے، لیکن ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے، ایک انچ زمین اسے لینے نہیں دیں گے۔ کچھ سیاسی پارٹی کے لیڈران بھی اس معاملے میں غفور بستی کے لوگوں کا ساتھ کھل کر دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بھی متاثرین کے انصاف کی لڑائی لڑنے کی بات کہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ۵ جنوری کو سپریم کورٹ میں معاملے پر سماعت ہوگی اور میں ہلدوانی کے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ فیصلہ ان کے حق میں ہوگا۔ ہمارے ماہر قانون اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید اور وہاں کے مقامی کانگریس لیڈران لوگوں کی قانونی مدد کے لئے تیار ہیں۔آزاد سماج پارٹی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد نے بھی متاثرین کی حمایت میں آواز بلند کی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہلدوانی میں انسانی پہلو کو بھی دیکھنا چا ہئے۔ ہزاروں بچے اپنا اسکول، اپنا گھر بچانے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ ریاستی حکومت ہائی کورٹ میں لڑ ہی نہیں پائی۔ وزیر اعظم نے۲۲۰۲ تک بے گھروں کو گھر دینے کا وعدہ کیا تھا، وعدہ تو پورا کیا نہیں اوپر سے بسے بسائے لوگوں کو اجاڑنے لگے۔ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے تو اس معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ایک نمائندہ وفد کی تشکیل کر دی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist