• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ایران کلچرہاؤس میں فارسی دانشوروں کو سعدی ایوارڈ سے نوازا گیا

ہندوستان میں سفیر ایران ڈاکٹر ایرج الٰہی ودیگر دانشوران کے ہاتھوں فارسی اساتذہ اور محققین سعدی ایوارڈ سے سرفراز

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 8, 2023
0 0
A A
ایران کلچرہاؤس میں فارسی دانشوروں کو سعدی ایوارڈ سے نوازا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی۔ خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، نئی دہلی میں سعدی ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہندستانی دانشوروں، محققین اور فارسی اسکالرس نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ اس علمی و ثقافتی اجلاس کا افتتاح ڈاکٹر علی رضا نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد علی ربانی کلچرل کاؤنسلر اسلامی جمہوریہ ایران نے حاضرین کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر ربانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان میں شیخ سعدی کو ایک خصوصی مقام ومنزلت حاصل ہے گلستان وبوستان سعدی کی پندو نصائح آج بھی ہندوستانی اہل خانہ اپنے بچوں کو اخلاقی تربیت کے لئے سناتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی ہندوستان میں فارسی آثار بڑی تعداد میں موجود ہیں جن میں گلستان وبوستان سعدی کے مخطوطے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال منعقد ہونے والے اس پروگرام کا مقصد فارسی ادب کی دنیا کے ان مجاہدین کے انتھک زحمات کی قدردانی ہے جنہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ فارسی ادب اور ایرانی فرہنگ کی خدمت کی نذر کردیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندو ایران کے ثقافتی مشترکات اور باہمی تعلقات ہمیشہ سے عالمی ادب کا علمی موضوع رہے ہیں ۔ اس سال ہندستان میں فارسی زبان و ادب کے نو اساتذہ کو ’’ سعدی ایوارڈ‘‘ پیش کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر ربانی نے کہا میں انعام پانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان اساتذہ نے فارسی زبان و ادب کی ترویج وتحقیق پر ہند اور ایران کے تہذیبی رشتوں کو مزید استوار کرنے میں پُرخلوص خدمات انجام دی ہیں۔نویں ’’سعدی ایوارڈ‘‘ حاصل کرنے والے اساتذہ اور محققین کے اسمائے گرامی مندرجہ ذیل ہیں۔
۱۔ پروفیسر عراق رضا زیدی،۲۔ پروفیسرعابد حسن پٹنہ ،۳۔ پروفیسرشاہد نوخیز اعظمی،۴۔پروفیسرجہانگیر اقبال،۵۔پروفیسر احتشام الدین،۶۔ڈاکٹر قمر عالم ، ۷۔ڈاکٹر سید نقی عباس کیفی،۸۔ ڈاکٹر سید محمد رضا موسوی،۹۔ڈاکٹر محمد عامر۔
اس موقع پر سفیر ایران عزت مآب جناب ڈاکٹر ایرج الٰہی نے بھی سامعین سے خطاب کیا اور سعدی کی شخصیت اور تصنیف پر اظہار خیال فرمایا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مدارس میں سعدی کی گلستان بوستان کی بہت اہمیت ہے ہندوستانی مدارس میںان کتابوں کا درس آج بھی دیاجاتاہے۔ آپ نے ’’سعدی ایوارڈ‘‘حاصل کرنے والے ہندوستانی دانشوروں کی خدمت میںمبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان میں صاحب نظر دانشمندوں کے مشورے سے جن دانشوروں کا انتخاب کیا گیاہے وہ قابل تحسین ہیں۔ یہ انعامات اس حقیقت کے ترجمان ہیں کہ ہم فارسی زبان اور ہندستان کے ان اساتذہ کی اہمیت کے قائل ہیں جو اس زبان اور اس کے عظیم ادب کی خدمت میں مشغول ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ انعامات فارسی کے نوجوان اساتذہ اور طلبا کے لئے باعث تشویق ثابت ہوںگے اور وہ زیادہ توجہ اور دلچسپی سے اپنے اپنے کام میں منہمک رہیں گے۔ مزید برآں وہ جلد ہی اپنے اساتذہ کی خالی جگہوں کو پُر کرنے میں کامیاب ہوں گے اور گراں قدر کام اپنی یادگارکے طورپر چھوڑیںگے۔مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرنے والے جناب ڈاکٹر راج کمار آنند وزیر سوشل ویلفئر حکومت دہلی،و ڈاکٹرجے کے بجاج چیئرمین انڈین کونسل فور سوشل سائنس ریسرچ منسٹری آف ایجوکیشنل گورنمنٹ آف انڈیا اور ڈاکٹر تِرلوچن سنگھ چیئرمین انٹرنیشنل سینٹر فور سکھ اسٹڈیز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایران سے آئے موسیقی گروپ رستمی نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔سعدی تقریب شرکت کنندگان میں پروفیسر چندر شیکھر،پروفیسر شریف حسین قاسمی،پروفیسر کلیم اصغر، پروفیسر علیم اشرف خاں،پروفیسر آذرمی دخت صفوی ، ایران کے عظیم شاعر ڈاکٹر علی رضا قزوہ، ڈاکٹر خواجہ پیری،ڈاکٹر جمیل الرحمن ، محترمہ شہناز آرا کے علاوہ کثیر تعداد میں فارسی کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض مہدی باقر خان نے بحسن خوبی انجام دئے۔
منجانب: روابط عمومی
ایران کلچرہاؤس، نئی دہلی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist