بنکاک (ہ س)۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بمسٹیک سربراہی اجلاس کے موقع پر میانمار کے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایک بار پھر حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر کہا، "ہندوستان اس مشکل وقت میں میانمار کے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔”انہوں نے لکھا، "ہم نے ہندوستان اور میانمار کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی، خاص طور پر کنیکٹیویٹی، صلاحیت کی تعمیر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور دیگر شعبوں میں”۔ اس سے پہلے کل وزیر اعظم مودی نے تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دفاع، تجارت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر شیناوترا کے ساتھ اپنی ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔وزیر اعظم مودی نے لکھا، "تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم جناب تھاکسن شیناوترا سے مل کر بہت خوشی ہوئی، انہیں حکمرانی اور پالیسی سازی سے متعلق معاملات کا وسیع تجربہ ہے، وہ ہندوستان کے بہت اچھے دوست بھی ہیں اور اٹل جی کے ساتھ بہت خوشگوار تعلقات تھے۔۔وزیر اعظم نے کہا، "مسٹر شیناوترا اور میں نے ہندوستان-تھائی لینڈ کے تعاون اور اس سے ہمارے ممالک کے لوگوں کو کس طرح فائدہ ہوتا ہے اس سلسلے میں تفصیل سے بات کی ۔ ہم نے دفاع ،تجارت،ثقافت اور دیگر شعبوں میں امکانات پر غور و فکر کیا۔












