ناظم بیگ
بلند شہر ،سماج نیوز سروس: ہفتہ کو بلند شہر کے خانپور تھانہ علاقے میں پولیس اور بدنام زمانہ مجرم شوکیندر کے درمیان مڈبھیڑ ہوگئی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں بد معاش کو ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، زندہ کارتوس اور خول برآمد کیے ہیں ۔بد معاش کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔ وا ضح ہوکہ مادھو گڑھی گاؤں میں دوروز قبل راستے کے تنازع پر فائر نگ کی واردات ہوئی تھی ۔جس سے گائوں میں افراتفری کاما حول پیدا ہوگیا تھا ۔پولیس نے متا ثرہ فریق کی شکایت پر معا ملہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تھی ۔ اس معا ملے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس سے پوچھ تاچھ کی گئی تو ملزم نے بتایا کہ اس نے گرائو لی گاؤں کے قریب اسلحہ چھپا رکھا ہے۔جب پولیس ملزم کو لے کر اسلحہ بر آمد کرانے پہنچی تو ملزم نے اچانک موقع کا فائدہ اٹھایا اور پولیس کی گرفت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران اس نے چھپائے ہوئے غیر قانونی پستول سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جس کے بعد پولیس کی جوابی فائر نگ میں بد معاش شوکیندر ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزم سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس اور ایک خالی کارتوس برآمد کیاہے۔ پولیس کے مطابق شوکیندر ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں تقریباً آٹھ مقدمات درج ہیں۔ پولیس کافی عرصے سے اس کی تلاش میں تھی۔












