• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, جولائی 6, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

کسانوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ناقابل برداشت : بھگت سنگھ

رضوان سلمانی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 27, 2023
0 0
A A
کسانوں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ناقابل برداشت : بھگت سنگھ
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، ہندوستان میں کسانو ں کو نظر انداز کرنے کی پالیسی کو کسی قیمت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کو یہ انتباہ بھارتیہ کسان یونین وپچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما نے کلکٹریٹ پارک میں کسانوں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا یہ دعویٰ تھا کہ 2022میں کسانوں کی آمدنی دوگنی ہوجائے گی ، لیکن کسانوں کے ساتھ اس کے برعکس ہوا کیوں کہ کسانوں کی آمدنی آدھی سے بھی کم ہوگئی جس کے نتیجہ میں کسان قرض دار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسانوں کی قوت خرید میں اضافہ نہیں ہوگا تب تک یہ ملک اقتصادی طور پر مضبوط نہیں ہوگا۔ اس کے لئے دہلی میں بیٹھے لیڈران کو اقدامات کرنے ہوںگے تاکہ کسانوں کے لئے ترقی کی راہیں ہموار ہوں۔ بھگت سنگھ ورما نے کہا کہ کسانوں کی محنت اور بہترین فصلوں کی پیدائش کے سبب ہی آج حکومت اس ملک کے 80کروڑ لوگوں کو مفت اناج دینے کے قابل ہوئی ہے لیکن حکومت کسانوں کو ان کی فصلوں کی منافع بخش قیمتیں دینا تو دور کی بات ہے فصل پر آنے والی لاگت بھی نہیں دے رہی ہے۔ بھگت سنگھ ورما نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک تحریر بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کے تمام قرضے معاف کئے جائیں ، ان کو فصلوں کی منافع بخش قیمتیں دلائی جائیں اور منریگا اسکیم کو کھیتی سے منسلک کیا جائے نیز راشٹریہ کسان انکم کمیشن کی تشکیل کرکے ضعیف العمر کسانوں کو 5ہزار روپے ماہانہ پینشن دی جائے اور سب کے لئے تعلیم اور علاج مفت کئے جانے کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 26اضلاع کو ملاکر علیحدہ صوبہ پچھم پردیش کی تشکیل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کی تشکیل کے لئے عوام اور کسان کو بین الاقوامی طرز کی تعلیمی اور میڈیکل سہولیات میسر ہونے لگیں گی، اس کے علاوہ غریبوں کے مسائل از خود حل ہوجائیں گے۔ تنظیم کے قومی ترجمان ڈاکٹر اشوک ملک نے کہا کہ اس وقت حکومت کی بے اعتنائی کے ساتھ ساتھ کسانوں کو قدرتی آفات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس لئے بے موسم بارش کی وجہ سے برباد ہونے والی فصلوں کا حکومت کسانوں کو معاوضہ دے۔ ڈاکٹر اشوک ملک نے کہا کہ حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے لئے لوگوں کو خاص طور پر کسانوں کو بیدار کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ تنظیم کے شہر صدر ظہیر ترکی نے کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں نیز غریبوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کسان یونین نبرد آزما رہے گی، ان کے علاوہ تنظیم کے قومی جنرل سکریٹری روندر چودھری گوجر، صوبائی نائب صدر پنڈت نیرج کپل ، صوبائی سکریٹری عاصم ملک، کمشنری سطح کے نائب صدر سردار گروندر سنگھ بنٹی، صوبائی سکریٹری رشی پال پردھان گوجر، ضلع سکریٹری محبوب حسن، غیور عالم، شہر نائب صدر کلیم الرحمن ، جوگیندر اور نیرج سینی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist