• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جولائی 29, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

بہمنی سلطنت میں سیاسی تہذیبی اور تعلیمی ترقی پر سمینار

بیدر میں جماعت اسلامی ہند کا بہمنی سلطنت پر تاریخی سمینار

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 4, 2026
0 0
A A
بہمنی سلطنت میں سیاسی تہذیبی اور تعلیمی ترقی پر سمینار
Share on FacebookShare on Twitter

افسر علی نعیمی ندوی
بیدر۔3؍ فروری، سماج نیوز سروس: مولانا آزادنیشنل اُردو یونیورسٹی (MANUU)حیدرآبادکے سابق ڈین پروفیسر محمد نسیم الدین فریس ؔنے کہا کہ بہمنی حکمران اپنے دور حکومت میں سب کی بھلائی چاہتے تھے۔ مورخہ یکم فروری2026؁ء بروز اتوارشہر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں جماعت اسلامی ہندشہر بیدرکے زیر اہتمام ایک تاریخی سمینار سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تمام مذاہب اور طبقات کے لوگوںکو اعتمادد میں لے کر حکومت کی۔پڑوسی ریاستوں سے ان کے اچھے تعلقا ت تھے۔ دیگر مہمانان ، پروفیسرس اور مسٹورینس نے اپنے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے جس میں مشترکہ طور پر انہوں نے یہ پیغام دیا کہ سلاطین بہمنیہ(1347-1527)امن قائم کیا ہے۔ تعلیمی ادارے شروع کئے تھے خصوصاً مشہور یونیورسٹی مدرسہ محمود گاوان بہمنی سلطنت کا دنیا ئے علم کے لیے بڑا تحفہ ہے۔انہوں نے اردو زبان وادب کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ ایران، عراق اور شام سے اسلامی اسکالر کو مدعو کرکے روحانی ترقی کو فروغ دینے کی بھی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کاریز/قناعت کانظام نافذ کیا تھا۔ اس سے پانی کو محفوظ کرنا ممکن ہوا۔ بہمنی سلطنت میں علماء مورخ اورفلسفی تھے۔ جماعت اسلامی ہند کے ریاستی سکریٹری لبید شافی نے کہا کہ آج چند فرقہ پرست طاقتیں سماج میں نفرت پھیلانے کے لیے تاریخ کو مٹانے بلکہ اس سے بڑھ کر تاریخ کو مسخ کرنے کا کام کررہے ہیں۔ اس لیے جماعت اسلامی ہند بیدر نے بہمنی بادشاہوں کی تاریخ بیان کرنے کے لیے ایک علمی و تحقیقی سمینارکا انعقاد کیا ہے۔ڈاکٹر محمد فہیم الدین احمد مانو حیدرآباد سے مذہب و تصوف ،ڈاکٹر رئیس فاطمہ سنٹرل یونیورسٹی حیدرآبادنے بہمنی دور حکومت کے دوران معاشی صورتحال ، ڈاکٹر منظور احمد نے بہمنی دور میں اردو ادب کی ابتدااور ترقی،ڈاکٹرمحمدسمیع الدین نے بہمنی دور حکومت کے نظام تعلیم پر ، ڈاکٹر میمونہ بیگم نے بہمنی دورکے سکوں پر، ڈاکٹر محمد مجید نے بہمنی سلطنت کے زوال اوراس کے بعد کے حالات اور رسم الخط ، ڈاکٹر اسماعیل خان نے محمودگاوان کی علمی خدمات اور ڈاکٹر مشتاق احمد نے بہمنی دور کی سیاسی صورتحال پر علی الترتیب اپنے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ڈاکٹر حشمت علی فاتحہ خوانی، ڈاکٹر نشاط احمداور بیدر کی تاریخ پر ماہراور گائیڈ مشہورومعروف عبدالصمدبھارتی مہمانان سے بھر پوراستفادہ کیا، ڈاکٹر محمد شمس الدین سمینار کوآرڈینٹر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔افتتاحی تقریب کی صدارت جماعت اسلامی ہند کی مقامی یونٹ کے صدر محمدمعظم نے کی ۔ اقبال غازی، ریاستی مشاورتی کونسل کے رکن محمد آصف الدین، ڈاکٹر ارشاد نوید، محمد صلاح الدین،سیّدعتیق اﷲ،محمد اعظم پاشاہ، سیّدعلی،محمدجمیل احمد،ڈاکٹر عبدالقدیر ، ڈاکٹر محمد رفیق، سیّداذہان احمد صدر ، خورشید احمد ،بلقیس فاطمہ ، توحید ہ سندھے، اسماء سلطانہ، ڈاکٹر نورین بلقیس، ڈاکٹر بشریٰ ایمن علم دوست شہریان بیدر ، معززین شہر مرد وخواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اپنی نوعیت کا منفرد پہلی مرتبہ بیدر کی تاریخ پر منعقد ہونے والا یہ علمی سمینار تھا۔ تمام مؤرخین کے مقالے جات کو یکجا کرکے ایک تاریخی مجلہ (کتاب) شائع(Print)کرنے کا فیصلہ بھی جماعت اسلامی ہند بیدر نے کیاہے۔ بیدر کی تاریخ صرف بیدر کے شہریان کا سرمایہ و ورثہ نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے سرمایہ ہے جس کو ماضی سے باہر لاکر نئی نسل کو واقف کرانے کا کام آج وقت کی ضرورت ہے۔ یہ سمینار علمی، ادبی اور تاریخ پر نظر رکھنے والے محققین کے حلقوں میں قدرکی نگاہ سے دیکھاجارہا ہے اور اس سے تاریخ کے تئیں غلط فہمیاں کو دور کرنے فرقہ وارنہ ہم آہنگی محبت و بھائی چارہ کا ذریعہ بنے گا۔ محمد عارف الدین معاون مقامی نے ہدیہ تشکر پیش کیا ۔ محمد آصف الدین میڈیا انچارجJIHبیدر نے آج ایکJIHبیدر کے Officialسے یہ پریس ریلیز جاری کرکے یہ بات بتائی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist