• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اپریل 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی اندرلوک میں نمازیوںپرلات گھونسوں کی برسات

نمازیوں کو لات مارنے والا پولس انسپکٹر صرف معطل دہلی پولس نے حیوانیت کی حدیں پار کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 9, 2024
0 0
A A
دہلی اندرلوک میں نمازیوںپرلات گھونسوں کی برسات
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،سماج نیوز سروس:ہمارے سیکولر ملک بھارت میں اب کھلے عام نمازیوں پر ایک سب انسپکٹر لات گھونسے برساتا ہے۔جس کا ویڈیو وائرل ہوتا ہے اور دہلی پولس اس ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کے نام پر صرف معطل کرتی ہے ۔ قانون سے وابستہ سماجی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ ایسے ملزم سب انسپکٹر منوج کمار تومر کے خلاف کم سے کم فوری طور سے ایف آئی آر درج ہونی چاہئے تھی لیکن دہلی پولس کے ڈی سی پی منوج کمار مینا نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر و چوکی انچارج منوج کمار تومر کو معطل کردیا اور تا دیبی کارروائی کرنے کی بات کی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ آج اندرلوک علاقہ میں نماز پڑھنے والے لوگوں کو لات گھونسےمارنےکا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ حرکت کسی اور نے نہیں بلکہ دہلی پولیس کے ایک سب انسپکٹر نے کی تھی۔ معاملے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس نے بھی کارروائی کی ۔ اس ایس آئی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ دراصل جمعہ کے روز مسلم کمیونٹی کے لوگ بڑی تعداد میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد پہنچے تھے۔ ہجوم کی وجہ سے یہ لوگ مسجد کے باہر سڑک پر نماز ادا کر رہے تھے۔ یہ دیکھ کر ایس آئی نے نماز پڑھنے والے افراد کو لات مار کر وہاں سے بھگانے کی کوشش کی۔ شمالی دہلی ضلع پولیس نے ایس آئی کی اس کارروائی کے خلاف سخت کارروائی کی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ سرائے روہیلہ پولیس اسٹیشن کے تحت اندرلوک علاقے میں آج دوپہر پیش آیا جہاں ہر جمعہ کو مسلمانوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچتی ہے۔ ہر ہفتے کی طرح اس جمعہ کو بھی وہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سلسلے میں یہ ایس آئی کچھ دیگر پولیس والوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا۔ایس آئی نے نماز پڑھ رہے لوگوں کو لات مار کر ہٹانے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکار کی یہ حرکت دیکھ کر وہاں موجود کچھ لوگوں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ کچھ ہی دیر میں یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہونے لگا۔ جس کے بعد معاملہ اعلیٰ حکام تک بھی پہنچا۔سب انسپکٹر کی اوچھی حرکت کو دیکھ کر دہلی پولیس کے اعلیٰ سطحی افسران نے کارروائی کر تے ہوئے اس سب انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کر دیا ۔اندرلوک واقعے پر شمالی دہلی کے ڈی سی پی منوج کمار مینا نے کہا، ویڈیو میں نظر آنے والے پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، پوسٹ انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ ضروری تادیبی کارروائی بھی کی گئی ہے۔ ٹریفک اب کھل گئی ہے، صورتحال اب معمول پر ہے۔دراصل واقعہ کے بعد بڑی تعداد میں لوگ اندرلوک میٹرو اسٹیشن کے نیچے جمع ہو گئے تھے۔ضلع کے اعلیٰ پولیس افسران لوگوں کوسمجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس موقع پر اعلیٰ پولس افسران نےپولس اہلکار کے خلاف کارروائی کی اطلاع دی۔خبر کے مطابق اب وہاں حالات معمول پر ہیں، لوگ اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔دہلی کانگریس اقلیتی سیل کے صدر عبدالواحد قریشی نے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جوائنٹ پولس کمشنر ساگر سنگھ کلسی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سب انسپکٹر کے خلاف جلد ہی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی اور کل ایک مقامی وفد جوائنٹ سی پی سے ملاقات بھی کریگا۔ جوائنٹ سی پی کے ذریعہ کیا گیا پیس مارچ کافی کامیاب رہا اور لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں نماز پڑھنا منع نہیں ہے بلکہ نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کو مارنا ظلم کی انتہا ہے ۔ ایک پولس والے کی اس حرکت سے پولس کا نظریہ بھی سامنے آیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جو ملک کے حالات ہیں اس سے پولس کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    مضبوط، خود مختار اور مربوط خلائی صلاحیت وقت کی ضرورت

    اپریل 24, 2026
    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    صحت مند ہریانہ،ایک کروڑ سے زیادہ اسکریننگ

    اپریل 24, 2026
    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ ووٹنگ91 فیصد

    اپریل 24, 2026
    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری  محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    ہرمز میں غیر ملکی جہازوں پر سوار ہندوستانی شہری محفوظ : حکومت، ہندوستان کا ڈنکا دنیا میں بجا

    اپریل 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist