• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, جون 17, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

رئیس جامعہ امام ابن تیمیہ کی جامعہ تشریف آوری اور طلبہ سے خطاب

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 14, 2023
0 0
A A
رئیس جامعہ امام ابن تیمیہ کی جامعہ تشریف آوری اور طلبہ سے خطاب
Share on FacebookShare on Twitter

جامعہ امام ابن تیمیہ بہار تعلیم وتربیت کے حوالے سے پوری دنیا میں شہرت رکھتا ہے۔یہاں سے اٹھنے والا ہر ذرہ آفتاب ومہتاب اور اپنے اسلاف کے علم وعمل کا امین ہوتا ہے۔اس کے ہر گوشہ سے قال اللہ اور قال الرسول کی صدائے دلنواز بلند ہوتی ہیں۔جامعہ، امام ابن تیمیہ،امام ابن باز،امام البانی اور امام ابن عثیمین رحمہم اللہ کے فضل وکمال اور تقوی وطہارت کی یاد دلاتا ہے۔یہ ادارہ اپنے بانی کے خلوص ومحبت کے داستان کو بیان کرتا ہے۔علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ جامعہ کے احاطہ میں منعقد ہونے والے ایک عام اجلاس میں سیکڑوں لوگوں کی موجودگی میں کہا تھا کہ اس کی بنیاد تقوی پر ہے اور ان شاء اللہ جامعہ قیامت تک برقرار رہے گا۔علامہ صاحب رحمہ اللہ کی یہ بات مبنی بر حق ثابت ہوئی اور آئندہ بھی ان شاء اللہ ہوگی۔تاسیس سے لیکر اب تک جامعہ کی زندگی میں کئی ایسے مشکل مراحل آئے جس نے ذمہ داران کے لئے عارضی طور پر پریشانی کے سبب ضرور بنے مگر جامعہ کو اس کی مشن سے روک نہ سکے۔جامعہ اپنی آن بان شان کے ساتھ باقی رہا اور سازشی ٹولے کو ہر زمانے میں ذلیل ورسوا ہونا پڑا۔
علامہ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد سے جامعہ کی باگ علامہ موصوف کے نہایت زیرک اور جذبہ خدمتِ خلق سے سرشار فرزند ارجمند رئیسِ جامعہ ڈاکٹر عبد اللہ السلفی حفظہ اللہ کے شانے پر ہے جس کو وہ پوری خوش اسلوبی سے ادا کررہے ہیں۔
اپنے والد ماجد رحمہ اللہ کی طرح وہ بھی سال میں جامعہ تشریف لاتے اور جامعہ کے کاز سے واقفیت حاصل کرتے اور ضروری ہدایات اور نسشتیں کرتے ہیں۔اس بار بھی رئیسِ جامعہ اپنے روٹین کے اعتبار سے ایک ہفتہ کے لئے جامعہ تشریف لائے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہمہ تن مصروف ہورہے۔جامعہ میں رہنے کے باوجود کوئی ایسا دن نہ تھا جس میں انہوں نے بارہ گھنٹہ کام نہ کیا ہو۔سوائے نماز اور رات میں چند ساعات آرام کرنے کے آپ کے تمام تر اوقات جامعہ سے متعلق امور کی انجام دہی میں گزرتے رہے۔جامعہ کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہو جس سے وابستہ افراد کے ساتھ آپ کی خصوصی میٹنگ نہ ہوئی ہو۔ایک درجن سے زائد ہونے والی میٹنگوں میں ادارتی ،تعلیمی،مالی،تعمیراتی امور سے متعلق میٹنگیں اہم ہیں۔
رئیس جامعہ کو اللہ تعالی نے غیر معمولی حکمت ودانائی سے نوازہ ہے۔ان کا خواب ہیکہ جامعہ ہر قسم کی ظاہری اور باطنی خوبیوں سے آراستہ ہو۔جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے۔وہ اپنے عزائم کے حصول کے لئے سنجیدہ اور کامیاب بھی ہیں۔ مستقل قریب ڈھیر ساری سہولیات سے جامعہ مسلح ہوگا۔
آپ نے اپنی زیارت کے آخری دن فجر کی نماز کے بعد جامعہ کی مسجد میں طلبہ کو مختصر خطاب کیا۔آپ نے اپنے خطاب کا آغاز صحیحیں کی مشہور حدیث”انما الأعمال بالنیات” سے کیا۔اس حدیث کے تناظر میں آپ نے طلبہ کو حصول علم کی راہ میں اخلاص کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آپ نے کہا کہ طالب شرعی کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی نیت کو تمام دنیاوی اغراض ومقاصد سے پاک رکھے۔اخلاص طالب علم کے اہم ترین اوصاف میں سے ایک ہے جس کا طلبہ میں پایا جانا ضروری ہے۔اس وصف سے عاری ہونے کی وجہ سے طلبہ میں کچھ ایسی غیر اخلاقی چیزیں در آتی ہیں جو قطعی طور پر طلبہ کے اندر نہیں ہونی چاہیے۔
طلبہ جامعہ امام ابن تیمیہ اپنے تعلیمی اور تربیتی تفوق کی وجہ سے ہمیشہ دوسروں کے لئے نمونہ رہے ہیں۔طلبہ کو اپنے اخلاق وکرادر کا محاسبہ کرتے رہنے چاہئے۔کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے جامعہ کی شبیہ اور اس کی شہرت وناموری پر حرف آئے۔اگر کبھی طلبہ سے متعلقمجھے ایسی کوئی چیز پہنچتی ہیں جو طلبہ کے اوصاف یا جامعہ کی شہرت کے خلاف ہو تو اس سے مجھے حد درجہ دلی تکلیف پہنچتی ہے اور میں کبیدہ خاطر ہوتا ہوں۔اس لئے آپ سب اخلاق عالیہ کا مظہر بنیں اور غیر اخلاقی اعمال وکردار سے مکمل گریز کریں۔
رئیسِ جامعہ حفظہ اللہ نے اپنے خطاب کے اخیر میں اسلامی تربیت کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا کہ تعلیم سے کہیں زیادہ اہم معاملہ تربیت کا ہے۔اگر تعلیم سے ہماری زندگی میں بدلاو نہیں آتا۔زندگی گزارنے کی سلیقہ مندی پیدا نہیں ہوئی تو پھر اس تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں۔
طلبہ کو اپنی تعلیم کے ساتھ تربیت کا خاص خیال رکھنا چاہئے آپ چاہیں ہاسٹل میں ہوں یا کلاس روم میں یا کسی عام جگہ میں آپ کے ایک ایک حرکت و عمل سے شرعی علم کی ترجمانی ہونی چاہئے۔آپ علم وعمل کے میدان میں جامعہ کی نیکی نامی کے باعث بنیں بدنامی کے لئے۔جامعہ ہم سب کے ہاتھ میں اللہ تعالی کی امانت ہے اور کل قیامت کے دن اللہ تعالى ہم سے اپنی اس امانت کے بارے میں پوچھے گا اس لئے اپنی تعلیمی اور تربیتی ذمہ داریوں میں کوئی کوتاہی نہ کریں اور پوری محنت سے تعلیم حاصل کریں۔

اخیر میں دعائیہ کلمات پر رئیس جامعہ حفظہ اللہ نے اپنی باتوں کو ختم کیا۔

آصف تنویر تیمی

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist