• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 28, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

شاہین باغ میں صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا عظیم الشان استقبالیہ ضلع وار کاموں کی ترتیب بنائی جا رہی ہے: مولانا محمد قاسم نوری

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 24, 2026
0 0
A A
شاہین باغ میں صدر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا عظیم الشان استقبالیہ ضلع وار کاموں کی ترتیب بنائی جا رہی ہے: مولانا محمد قاسم نوری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے زیرِ اہتمام شاہین باغ، دہلی میں ایک شاندار استقبالیہ پروگرام منعقد ہوا، جس میں دہلی بھر سے جمعیۃ علماء کے ذمہ داران، علماء کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں تنظیم کے نومنتخب عہدیداران کا پُرجوش خیرمقدم کیا گیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس اجلاس کی قیادت مولانا محمد یوسف اعظمی نے کی۔استقبالیہ پروگرام میں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا قاسم نوری قاسمی، نائب صدر مولانا قاری عارف قاسمی، جمعیۃ علماء چاندنی چوک کے جنرل سکریٹری مولانا ضیاء اللہ قاسمی، جمعیۃ علماء شاہدرہ کے جنرل سکریٹری مفتی گلزار قاسمی ،جمعیۃ علماء جنوبی مشرقی دہلی (اوکھلہ) کے صدر مفتی حسام الدین قاسمی اور جنرل سکریٹری قاری دانش ، مولانا رضوان انجم نائب صدر جمعیۃعلماء شمال مشرقی دہلی ، مفتی فاروقی گنگوہی ، مولانا آصف مصطفی آباد، مولانا قاسم بیہٹہ غازی آباد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کے ائمہ علماء سمیت مفتی انصار الحق دفتر ناظم تنظیم جمعیۃ علماء صوبہ دہلی بھی شریک تھے۔اسی موقع پر مولانا محمد یوسف اعظمی کو باضابطہ طور پر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کا ناظم مقرر کیے جانے کا اعلان کیا گیا، جس کا حاضرین نے خیرمقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں دہلی میں جمعیۃ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔پروگرام میں دینی تعلیمی بورڈ کے ناظم مولانا شعیب قاسمی نے حالاتِ حاضرہ اور آئندہ پیش آنے والے چیلنجز پر خطاب کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ دور میں دینی و ملی تنظیموں کو عوام کے درمیان رہ کر منظم، باشعور اور متحد ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔یہ استقبالیہ پروگرام حافظ یوسف اعظمی کی نگرانی اور جمعیۃ علماء ہند، اوکھلہ کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوا، جس میں اوکھلہ سمیت دہلی کے مختلف حلقوں کے ذمہ داران اور کارکنان نے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر بھرپور کردار ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام مفتی حسام الدین کی دعا پر ہوا، جس کے بعد مہمانوں نے کھانا تناول فرمایا۔ شرکاء نے اس استقبالیہ پروگرام کو جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے لیے ایک مثبت، امید افزا اور آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے نہایت اہم قدم قرار دیا۔ اس موقع پر جہان سیرت کتاب مصنفہ مولانا محمد اسجد قاسمی کا بھی اجرا عمل میں آیا۔مجلس مفتی حسام الدین کی دعا پر ختم ہوئی ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist