گاندھی نگر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ نے پیر کو گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی۔مسٹر مودی، مسٹر شاہ اور مرکزی وزراء سمیت مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور کئی معززین کی طرف سے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔ وزیراعظم نے آج صبح سب سے پہلے وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھیجی۔ انہوں نے مسٹر پٹٰل کی قیادت میں گجرات کی ترقی کو فروغ دینے اور ریاست کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی ان کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔گجرات کے لوگوں کی خدمت میں مصروف مسٹربھوپیندر پٹیل کی طویل اور صحت مند زندگی کے لیے وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون مسٹرشاہ نے وزیر اعلیٰ کے یوم پیدائش پر مبارکباد بھیجتے ہوئے گجرات کے ترقیاتی سفر کو آگے بڑھانے میں وزیر اعلیٰ کے تعاون کی تعریف کی ہے ۔ مرکزی وزیر محنت اور روزگار ڈاکٹر منسکھ بھائی مانڈویہ نے وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی ہے ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے بھی وزیر اعلی مسٹر پٹیل کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور خواہش ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں گجرات ترقی اور خوشحالی کی نئی جہتیں قائم کرے ۔












