• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, اپریل 30, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا

ایکسپریس وے ریاست کی خوشحالی کا اہم ذریعہ ثابت ہو رہے ہیں: یوگی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 30, 2026
0 0
A A
وزیراعظم نے گنگا ایکسپریس وے ملک کے نام وقف کیا
Share on FacebookShare on Twitter

ہردوئی،  (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں 594 کلومیٹر طویل گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور اسی کے ساتھ ہی اتر پردیش کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک تاریخی باب کا اضافہ ہو گیا۔ یہ ریاست کی کنیکٹیویٹی اور اقتصادی عزائم میں ایک اہم قدم ہے۔وزیراعظم نے مقام پر ایک پودا لگایا اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ایکسپریس وے پر پیدل چل کر اس کے ڈیزائن اور خصوصیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، مرکزی وزیر جتن پرساد، نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، نیز بی جے پی کے ریاستی صدر اور مرکزی وزیر پنکج چودھری بھی موجود تھے۔گرین فیلڈ گنگا ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد دسمبر 2021 میں خود وزیراعظم نے رکھا تھا۔ تقریباً 36,230 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تیار ہونے والا یہ پروجیکٹ عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی سمت میں ریاست کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ افتتاح سے قبل، وزیراعظم نے اتر پردیش ایکسپریس وے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی ایک نمائش کا بھی دورہ کیا، جس میں ریاست کے وسیع ایکسپریس وے نیٹ ورک کی نمائش کی گئی تھی۔ملک کے سب سے بڑے گنگا ایکسپریس وے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ دسمبر 2021 میں وزیر اعظم کے ہاتھوں رکھا گیا سنگ بنیاد آج عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔ 594 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے کسانوں کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار، عقیدت و ثقافت کے تحفظ اور اتر پردیش کی خوشحالی کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔میرٹھ سے پریاگ راج تک پھیلے اس جدید انفراسٹرکچر نے 12 اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد کسانوں کے تعاون سے شکل لی ہے۔ ایکسپریس وے کے ساتھ ساتھ 27 مقامات پر انٹیگریٹڈ انڈسٹریل کلسٹرز اورلاجسٹک ہب تیار کیے جا رہے ہیں، جو نہ صرف آمد و رفت کو تیز کریں گے بلکہ نئی سرمایہ کاری اور روزگار کے دروازے بھی کھولیں گے۔ ڈبل انجن حکومت کی دور اندیشی کی علامت یہ ایکسپریس وے اتر پردیش کو نئی بلندیوں کی طرف لے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ ڈبل انجن حکومت کا عزم ہے کہ جس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، اس کا افتتاح بھی یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے دست مبارک سے ریاست کے اس بڑے انفراسٹرکچر پروجیکٹ گنگا ایکسپریس وے کا شاندار افتتاح آج مکمل ہو رہا ہے۔یوگی نے ہردوئی کی سرزمین کو بھگوان وشنو کے پرم بھکت پرہلاد اور نرسنگھ اوتار سے وابستہ عقیدت کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مقدس مقام پر یہ تاریخی موقع ملنا فخر کا باعث ہے۔ کووڈ-19 جیسی عالمی وبا کے مشکل دور میں بھی زمین کے حصول سے لے کر تعمیراتی کاموں کو مسلسل رفتار دینے اور مقررہ وقت پر پروجیکٹ کو مکمل کرنے کا جو وژن وزیر اعظم نے ریاست کو دیا تھا، آج وہ پوری طرح حقیقت بن کر ہمارے سامنے ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج جب ملک نئے ہندوستان کے تصور کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ رہا ہے، تب نئے اتر پردیش میں تیار ہو رہا جدید انفراسٹرکچر نہ صرف آمد و رفت کو آسان بنا رہا ہے بلکہ معیشت کو بھی نئی بلندیوں تک لے جا رہا ہے۔ یہ تبدیلی وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کو واضح پالیسی، صاف نیت اور موثر عمل درآمد کے ساتھ زمین پر اتارنے کا نتیجہ ہے۔ 2017 سے پہلے ریاست ذات پات، فسادات، انتشار، کرفیو اور مافیا راج کے ماحول میں جکڑی ہوئی تھی، جہاں ترقی، روزگار اور سرمایہ کاری کا تصور بھی مشکل تھا۔ لیکن گزشتہ 9 برسوں میں ڈبل انجن حکومت کی کوششوں سے اتر پردیش میں ایکسپریس ویز، ہائی ویز، ضلعی سڑکوں اور دیہی سڑکوں کا تقریباً چار لاکھ کلومیٹر کا وسیع نیٹ ورک تیار ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بین ریاستی رابطوں کو مضبوط کرتے ہوئے ہر ضلع ہیڈکوارٹر کو فور لین اور ہر بلاک و تحصیل ہیڈکوارٹر کو فور لین اور ٹو لین سڑکوں سے جوڑنے کا کام بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پہلی ریپڈ ریل کا دہلی-میرٹھ کے درمیان افتتاح کر کے وزیر اعظم نے فاصلوں کو سمیٹنے کا تاریخی کام کیا ہے۔ اتر پردیش کے امکانات کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی کوششیں آج زمین پر ایکسپریس وے، ریپڈ ریل، ان لینڈ واٹرویز، میٹرو اور ریلوے کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کی شکل میں واضح دکھائی دے رہی ہیں، جو ڈبل انجن حکومت کی طاقت کا ثبوت ہیں۔ ریاست میں تیار ہونے والے ایکسپریس ویز صرف فاصلہ کم کرنے تک محدود نہیں ہیں، بلکہ ان کے ساتھ ڈیفنس مینوفیکچرنگ کوریڈور جیسے بڑے صنعتی پروجیکٹس بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایکسپریس ویز کسانوں کی ترقی، نوجوانوں کے روزگار اور ثقافت کے تحفظ کے مضبوط ذرائع بن کر ابھر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گنگا ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے تقریباً 18,000 ایکڑ زمین کسانوں سے حاصل کی گئی ہے، جبکہ اس کے کنارے صنعتی کلسٹرز کے لیے مزید 7,000 ایکڑ زمین لی گئی ہے۔ اس منصوبے کو کامیاب بنانے والے ایک لاکھ سے زائد کسانوں کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے بٹن دبا کر گنگا ایکسپریس وے کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے مقام پر پہنچ کر وزیر اعظم نے سب سے پہلے شجرکاری کی اور اس کے بعد یوپی ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یویپیڈا) کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔ اس نمائش میں گنگا ایکسپریس وے کے ساتھ ریاست میں ایکسپریس وے نیٹ ورک کی تفصیلات دکھائی گئی تھیں۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین پٹیل، مرکزی وزراء پنکج چودھری، جتن پرساد، دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور برجیش پاٹھک، وزیر سریش کمار کھنہ اور دیگر معززین موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist