• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, اپریل 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

آسٹریا پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم

ہندوستان اور آسٹریا کے تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلیں گے :مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 11, 2024
0 0
A A
آسٹریا پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم
Share on FacebookShare on Twitter

ویانا  (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے بدھ کو باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح پر لے جانے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریا کے دورے پر آئے مسٹر مودی نے چانسلر نیہمر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں فریقوں نے یوکرین تنازعہ اور مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر چل رہے تنازعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر مودی نے ایک بار پھر دہرایا کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا، "آج میرے اور چانسلر نیہمرکے درمیان بہت نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔ ہم نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے امکانات کی نشاندہی کی ہے ۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تعلقات کو اسٹریٹجک سمت دی جائے گی۔ چانسلر نیہمر اور میں نے دنیا میں جاری تمام تنازعات چاہے وہ یوکرین کا تنازعہ ہو یا مغربی ایشیا کی صورت حال تمام کے بارے میں طویل بات چیت کی ہے ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کا ماننا ہے کہ دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم دونوں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم متفق ہیں کہ یہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے ۔ اس کو کسی بھی طرح جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ہم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کو عصری اور موثر بنانے کے لیے اصلاحات پر متفق ہیں۔ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی مشترکہ اقدار کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بنیاد قرار دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی اقدار پر مشترکہ یقین ہمارے تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے ۔ "ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات سے مضبوط ہوتے ہیں۔” اپنے دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنی تیسری مدت کے آغاز میں آسٹریا کا دورہ کرنے کا موقع ملا۔ میرا یہ سفر تاریخی بھی ہے اور خاص بھی۔ 41 سال بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے ۔ یہ بھی ایک خوش کن اتفاق ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہمارے باہمی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ بعد ازاں آسٹریا کے چانسلر کارل نیہیمر نے منگل کی رات وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک نجی عشائیہ کا اہتمام کیا۔مسٹر مودی اپنے غیر ملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں کل رات آسٹریا کی راجدھانی ویانا پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔مسٹر مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے آسٹریا کے چانسلر مسٹر نیہیمر نے کہا ‘‘ویانا میں آپ کا استقبال ہے ، وزیر اعظم نریندر مودی! آسٹریا میں آپ کا استقبال کرنا خوشی اور اعزاز کی بات ہے ۔ آسٹریا اور ہندوستان دوست اور شراکت دار ہیں۔ میں آپ کے دورے کے دوران ہماری سیاسی اور اقتصادی بات چیت کا منتظر ہوں!مسٹر مودی نے کہا ‘‘چانسلر کارل نیہیمر ، ویانا میں آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے ۔ ہندوستان اور آسٹریا کی دوستی مضبوط ہے اور آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوگی۔ ’’چانسلر مسٹر نیہمر نے وزیر اعظم کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شیئر کیا۔ بعد میں چانسلر مسٹر نیہیمر نے مسٹر مودی کے اعزاز میں ایک نجی ضیافت کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی طور پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ مسٹر مودی کا دورہ ہندوستان-آسٹریا شراکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہیمر نے وزیر اعظم مودی کی ایک نجی تقریب میں میزبانی کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے ۔ مزید بات چیت دوطرفہ شراکت داری کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر ہونے والی ہے ۔آج وفاقی چانسلری میں وزیراعظم کا روایتی انداز میں استقبال کیا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد وفود کی سطح پر دو طرفہ ملاقات ہوگی جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے پریس بیانات ہوں گے ۔ ہندوستان – آسٹریا سی ای او میٹنگ میں شرکت کے بعد، دونوں رہنما ایک ظہرانے میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد مسٹر مودی صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن سے ملاقات کریں گے ۔ آسٹریا کی اہم شخصیات سے ملاقات کے بعد وہ این آر آئیز کے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد وطن روانہ ہو جائیں گے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    مودی دہلی سے تمل ناڈو پر حکومت کرنا چاہتے ہیں

    اپریل 20, 2026
    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین  مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    بجٹ اجلاس تاریخی رہا، کانگریس پر خواتین مخالف ہونے کا انمٹ داغ لگ گیا: ریجیجو

    اپریل 20, 2026
    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    خواتین کی ترقی کیلئے وزیر اعظم آبدیدہ

    اپریل 20, 2026
    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    پارلیمنٹ کےایوانوں کی کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

    اپریل 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist