نئی دہلی (یو این آئی) ٹی -20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جمعرات کی صبح وطن واپس لوٹنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور سکریٹری جے شاہ نے وزیراعظم کو نمو ون کی جرسی پیش کی۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ارکان آج صبح خصوصی طیارے ‘چیمپیئنز ورلڈ کپ 24’ سے دارالحکومت کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جیسے ہی اترے وہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔ اس کے بعد ٹیم کو پہلے ایک خصوصی بس میں سی ٹی سی موریا ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور اس کے بعد وزیر اعظم کی رہائش گاہ سات لوک کلیان مارگ لایا گیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم کے ارکان کو ٹی-20 ورلڈ کپ کرکٹ ٹرافی کے ساتھ جوش اور ولولے کے ساتھ مسٹر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کھلاڑیوں نے وزیر اعظم سے بات چیت کے دوران امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اپنے تجربات شیئر کیے اور ہلکے پھلکے ہنسی مذاق کرتے ہوئے نظر آئے۔
روہت شرما اور ٹیم کے کوچ راہل دراوڈ نے وزیر اعظم مودی کو ٹرافی سونپی۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹرافی اور وزیر اعظم کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔ اس میٹنگ کے دوران بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر راجر بنی اور سکریٹری جئے شاہ نے وزیر اعظم مودی کو نمو ون جرسی پیش کی۔مسٹرمودی سے ملاقات کے بعد ہندوستانی ٹیم طے شدہ پروگرام کے مطابق نئی دہلی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پربورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق آج صبح آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچی ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت شرما اپنے ہاتھوں میں لے کر باہر آئے۔ اس کے بعد روہت نے وہاں موجود مداحوں کی بڑی تعداد کو ٹرافی کی جھلک دکھا کر خوشی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد جب کرکٹ ٹیم آئی ٹی سی موریا پہنچی تو وہاں ڈھول نگاڑوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران کپتان روہت شرما سمیت کئی کھلاڑی ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے نظر آئے۔بی سی سی آئی کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ سفر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے۔
قابل ذکر ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں سمندری طوفان بیرل کی وجہ سے پھنس گئی تھی۔ طوفان کے تھمنے کے بعد ٹیم آج خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچی۔
دریں اثنا ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی چمپئن ٹیم انڈیا آج صبح دہلی پہنچ گئی۔ اس کے بعد ٹیم نے دہلی کے آئی ٹی سی موریا ہوٹل میں ایک خاص کیک کاٹا۔ یہ کیک اپنے آپ میں منفرد اور خاص تھا۔ آئی ٹی سی موریا کے شیفس نے اس خصوصی کیک کو انڈیا کی T20I جرسی کے رنگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے نارنجی، نیلے اور سفید رنگوں میں تیار کیا تھا۔کیک کاٹتے وقت ہوٹل کا عملہ بھی موجود تھا۔ سب سے پہلے ورلڈ کپ کے فاتح ٹیم کے کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہل ڈریوڈ نے کیک کاٹنے کی تقریب کی قیادت کی۔ اس کے علاوہ بھارتی اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے بھی کیک کاٹا۔ اس دوران روہت شرما، ہاردک پانڈیا اور سوریہ کمار یادو نے بھی ٹیم کے ساتھ ہوٹل کے باہر ڈھول کی دھن پر رقص کیا۔اس کے علاوہ ٹیم انڈیا کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کے ساتھ کیک کاٹا۔ اس تقریب کے بعد بھارتی ٹیم پی ایم مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے روانہ ہوئی۔ آج جب ہندوستانی ٹیم صبح ایئر انڈیا کے چارٹرڈ طیارے میں بارباڈوس سے وطن واپس پہنچی تو روہت شرما T20 ورلڈ کپ کی ٹرافی ہاتھ میں لے کر ایئرپورٹ سے باہر آئے۔اس دوران ٹیم کے استقبال کے لیے کھڑی بھیڑ نے ویراٹ کوہلی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔ دہلی میں پی ایم مودی سے ملاقات کے بعد بھارتی ٹیم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ مودی سے ملاقات کے بعد ٹیم انڈیا دہلی سے ممبئی کے لیے اڑان بھرے گی، جہاں شام کو میرین ڈرائیو اور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے قریب جشن کے لیے ایک پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سے قبل آج صبح ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخی جیت کے بعد ٹیم انڈیا اپنے وطن واپس لوٹ آئی ہے۔ دہلی میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لوگوں کے جم غفیر نے ٹیم انڈیا کا استقبال کیاT20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم انڈیا آج یعنی چار جولائی کو بارباڈوس سے دہلی پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ 29 جون کو ٹائٹل میچ میں جنوبی افریقہ کو سات رنز سے شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم طوفان کی وجہ سے کئی دنوں تک بارباڈوس میں پھنسی رہی۔ٹیم انڈیا آج ایئر انڈیا کے خصوصی چارٹرڈ طیارے AIC24WC کے ذریعے دہلی پہنچی جہاں ٹیم انڈیا کا بڑے جوش و خروش سے استقبال کیا گیا۔