• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

پروفیسر سیمیں حسن کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 1, 2024
0 0
A A
پروفیسر سیمیں حسن کی یاد میں تعزیتی جلسہ منعقد
Share on FacebookShare on Twitter

علی گڑھ،سماج نیوز سروس: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ، طلباء اور عملے کے اراکین نے شعبہ کی سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر سیمین حسن کے انتقال پرایک تعزیتی جلسہ میں رنج و غم کا اظہار کیا۔ان کا گزشتہ 23 مئی کو انتقال ہوگیا تھا۔ پروفیسر حسن سال 1984 میں اے ایم یو کے شعبہ انگریزی میں لیکچرر مقرر ہوئی تھیں۔ 1997 میں ریڈر اور 2005 میں پروفیسر بنیں۔ 2015 سے 2018 تک وہ شعبہ انگریزی کی سربراہ رہیں۔ انھوں نے اپنی انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، اور پی ایچ ڈی کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پوری کی۔ اس سے قبل کی تعلیم انھوں نے لوریٹو کانونٹ، لکھنؤ میں حاصل کی تھی۔ تعزیتی پیغام پڑھتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر شاہینہ ترنم نے کہا کہ پروفیسر حسن اپنے انداز تدریس اور شفقت بھرے اطوار کے لئے جانی جاتی تھیں۔ ایک اسکالر کے طور پر انھوں نے اپنی تحقیق کے ذریعے گرانقدر خدمات انجام دیں، خاص طور پر جان کیٹس کی شاعری کے ساتھ ساتھ ٹرانسلیشن اسٹڈیز اور مابعد نوآبادیاتی مطالعہ کے موضوعات پر انھوں نے کافی لکھا۔ ان کا پی ایچ ڈی کا مقالہ کیٹس کی شاعری پر مبنی تھا اور انھوں نے قومی و بین الاقوامی جرائد میں متعدد مضامین اور تحقیقی مقالے شائع کئے جو ان کے علمی امتیاز کا ثبوت ہیں۔چار دہائیوں پر محیط ان کے شاندار کریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے پروفیسر ترنم نے کہا کہ پروفیسر سیمین حسن نے ادب کے میدان کے ساتھ ساتھ اے ایم یو میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اے ایم یو میں درس و تدریس کے علاوہ، انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گزٹ کی ایڈیٹر اور پبلی کیشنز ڈویژن کی ممبر انچارج کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ بیگم سلطان جہاں ہال کی تین مرتبہ پرووسٹ رہیں ۔انھوں نے نیو ہال فار گرلز کی پرووسٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ہمارے دعائیں اس مشکل وقت میں اس کے اہل خانہ اور اعزاء و اقرباء کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر پروفیسر رضوان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپنی خرابی صحت کے باوجود پروفیسر سیمیں حسن ہر طرح کے حالات میں کام کرنے کا ہنر رکھتی تھیں ۔پروفیسر ثمینہ خان نے پروفیسر سیمیں حسن کے ساتھ اپنے گہرے تعلقات کے بارے میں گفتگو کی۔پروفیسر سمیع رفیق نے ہاسٹل کے دنوں سے ان کے ساتھ اپنی وابستگی کا ذکر کیا اور کہاکہ ایک سینئر کے طور پر وہ ان کے ساتھ ہمیشہ گرمجوشی اور مہربانی کا رویہ اپناتی تھیں۔پروفیسر عاصم صدیقی نے کہاکہ پروفیسر سیمیں حسن وقت کی پابندی، اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتی تھیں۔ پروفیسر حسن نے اپنی بیماری کے دوران شعبہ سے کبھی کسی رعایت کا مطالبہ نہیں کیا جو کہ ایک نادر اور مثالی پیشہ ورانہ طرز عمل ہے۔ انہوں نے دی علی گڑھ جرنل آف انگلش اسٹڈیز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے رکن کے طور پر بھی پروفیسر حسن کے کردار پر روشنی ڈالی۔پروفیسر عائشہ منیرہ رشید نے بتایا کہ کس طرح پروفیسر حسن نے انہیں ایک خاتون کے طور پر دلیری اور بہادری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ پروفیسر حسن کے بیٹے ڈاکٹر سیف حسن جو کہ امریکہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں، انھوں نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا ۔ ان کے چھوٹے بیٹے مسٹر شبیہ حسن اس موقع پر موجود تھے۔ تعزیتی جلسہ میں پروفیسر عارف نذیر، ڈین فیکلٹی آف آرٹس، پروفیسر ٹی این ستھیسن اور ڈاکٹر سدھارتھ چکرورتی نے بھی اپنے تعزیتی تاثرات پیش کئے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    قربانی کے موقع پر تنازع سے بچنا چاہئے

    مئی 20, 2026
    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    جب چھپانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو ڈرنے کی کوئی بات نہیں :راہل

    مئی 20, 2026
    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    شہریوں کو کتوں کے حملوں سے محفوظ ماحول میسر ہو

    مئی 20, 2026
    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    کڑکڑڈوما کورٹ سے عمر خالدکو شدید جھٹکا

    مئی 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist