• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 1, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وزیر کے خلاف احتجاج، ’تم نازی ہو‘ کے نعرے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اپریل 26, 2025
0 0
A A
اسرائیلی وزیر کے خلاف احتجاج، ’تم نازی ہو‘ کے نعرے
Share on FacebookShare on Twitter

غزہ(ہ س)۔انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر کو مین ہٹن میں جمعہ کی سہ پہر سخت احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ بروکلین کے شہری نے انتہا پسند و جنگجو اسرائیلی وزیر کی آمد پر سخت احتجاج کیا۔اس امریکی شہری نے دو گھنٹے سے خود کو اس لیے واشروم میں چھپا رکھا تھا کہ جب اسرائیلی وزیر آئے تو اس کے سامنے اپنے غم و غصے کا اظہار کر سکے۔بروکلین کا یہ شہری جس کا نام گیبریئل ڈی فازئو بتایا گیا ہے وہ بآواز بلند پکار پکار کہہ رکہا تھا ‘اس شخص کو نیویارک سے باہر نکالو’۔سیکیورٹی اہلکار امریکی شہری کو احتجاج سے روکنے کے لیے پکڑ کر لے گئے۔ اس سے پہلے غم و غصے کا اظہار کرنے والا اسرائیلی وزیر کو نازی قرار دے چکا تھا کہ تمہیں ایک نازی کے طور پر ہی یاد رکھا جائے گا اور فلسطینی ریاست لازماً آزاد ہوگی۔2022 سے اسرائیل کی نیتن یاہو کابینہ کا رکن بننے والے ایتمار بین گویر انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے سربراہ ہیں۔ وہ اندرونی سلامتی کے وزیر ہونے کے باوجود ایسے کئی مواقع کا باعث بنے ہیں جو مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس میں افراتفری کا باعث بن سکے۔وہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرانے کے بجائے ہر قیمت پر جنگ کو جاری رکھنے کے حامی وزیر ہیں۔ اس لیے 19 جنوری سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد بین گویر نے کابینہ سے احتجاجاً علیحدگی اختیار کر لی تھی۔تاہم 18 مارچ سے اسرائیل کی طرف سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بعد وہ کابینہ میں واپس آچکے ہیں۔ اپنی سوچ کے انتہا پسندانہ ہونے کی وجہ سے انہیں امریکی شہری نے ‘نازی’ قرار دیا۔بتایا گیا ہے امریکہ میں بدھ کے روز ییل یونیورسٹی کے نزدیک اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کی موجودگی نے کئی مظاہرین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ ان مظاہرین میں کئی یہودی شہری بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اسرائیلی وزیر کی میزبانی کرنے والی باڈی سے استعفیٰ دے دیا۔اسی رات بین گویر نے یہودی تنظیم کے ہیڈکوارٹر کا بروکلین میں دورہ کیا۔ جہاں پر بڑی تعداد میں احتجاجی لوگوں نے فلسطینی پرچم پکڑ کر احتجاج کیا۔ ان میں آرتھوڈاکس یہودی بھی شامل تھے۔امریکی سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ البتہ مظاہروں میں شامل ایک خاتون کو چھوڑ دیا۔ اس خاتون نے فلسطینی کیفیہ لپیٹ رکھا تھا۔ جسے سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہودی تنظیم کے ہیڈکواٹر کے ایک ترجمان ربی موتی سلیگسین نے اس موقع پر کہا ‘بین گویر یہاں کسی باضابطہ دعوت کی بنیاد پر نہیں آئے تھے نہ انہیں تنطیم کی طرف سے بلایا گیا تھا۔ وہ کسی ایک فرد کے کہنے پر آئے تھے۔’ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے وزیر بین گویر کے امریکی دورے کے دوران نہ صرف غم و غصہ سے بھرپور احتجاج کو دیکھنے کوملا ہے بلکہ یہودی کمیونٹی میں غزہ میں اسرائیلی جنگ کے بارے میں سوچ کی دراڑ مزید واضح طور پر سامنے آئی ہے۔جیسا کہ کیمل اور یہودی کمیونٹی کے دو اور ارکان نے اسی ہفتے اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دیا ہے۔ان مستعفی ہونے والے ارکان میں سے کیمل نے کہا بین گویر اسرائیل میں انتہا پسندی کی نمائندگی کرتا ہے جسے پیش آنے والے المناک حالات نے اعلیٰ مقام پر پہنچا کر وزیر بنا دا ہے۔ یہ بھی ایک سفید فام نسل پرست معاشرے کی طرح ‘کو کلکس کلان’ کی میزبانی کرتا ہے۔کیمل نے اس موقع پر ربی سچملے ہیچ پر تنقید کی اور کہا کہ انہوں نے جان بوجھ کر ایسی اشتعال انگیز قسم کی تقریب کا انعقاد کیا جس پر لوگوں کا غصے میں آنا فطری تھا۔یاد رہے بین گویر اپنے انتہا پسدانہ اور متشددانہ خیالات کی وجہ سے دہشت گردوں کی حمایت پر اسرائیل سے سزا یافتہ ہیں۔ ان کی انتہا پسندانہ سوچ یہ رہی ہے کہ اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تمام عرب شہریوں کو نکال دیا جائے۔بین گویر فلسطینیوں کو بھی غزہ سے نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے خلاف بنائی گئی ناجائز یہودی بستیوں کا کٹر حامی ہے۔ وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کے ساتھ مستقل جوڑ دیا جائے اور فلسطینیوں کو اس سے بیدخل کر دیا جائے۔مسلم دشمنی میں بھی بین گویر نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سالہاسال تک اپنے کمرے میں ایک ایسے شخص کی تصویر لگائے رکھی جس نے 24 سے زائد مسلمان نمازیوں کا قتل عام کیا تھا۔ بین گویر اس شخص کو اپنا ہیرو قرار دیتا ہے۔ہیچ نے خبر رساں ادارے ‘اے پی’ سے گفتگو سے گریز کیا اور سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ البتہ ایک یہودی ٹیلیگرافک ایجسنی کے ساتھ گفتگو میں ہیچ نے بین گویر کی تعریف کی اور کہا ‘انہیں اسرائیلی عوام نے منتخب کیا ہے اور وہ اپنے منتخب کرنے والے عوام کا تحفظ کرتا ہے۔یاد رہے پچھلے ہفتے برطانیہ میں بھی مجلس نائبین کے تین درجن کے لگ بھگ ارکان نے ایک خط لکھ کر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو موجودہ جنگ اور جنگی پالیسی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ان یہودی رہنماؤں نے لکھا ہے ‘ ہماری آنکھوں کو جنگ سے مزید نہ ہٹایا جائے، جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب ہمارے لیے بھی ناقابل برداشت ہو گیا ہے۔ اس لیے ہماری یہودی اقدار ہمیں سر عام کھڑے ہو کر بولنے پر مجبور کرنے لگی ہیں۔اس خط پر بورڈ آف ڈپٹی کے آٹھ ارکان میں سے بھی ایک کے دستخط موجود ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے پر پھیلی اور اکاون ہزار فلسطینیوں سے زیادہ کو قتل کرنے کا باعث بننے والی جنگ کے سلسلے میں یہودیوں کی اعلیٰ ترین فورم کے ان ارکان نے اس طرح کھلے عام اسرائیلی حکومت کی جنگی پالیسی اور جنگ پر تنقید کا فیصلہ کیا ہے۔ادھر اسرائیل کے اندر بھی عوام کی بڑی تعداد جنگ کے خلاف احتجاج میں حصہ لے رہی ہے۔بین گویر کے ترجمان نے امریکہ میں اسرائیلی وزیر کے ساتھ عوام کی طرف سے سامنے آنے والے غم و غصے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    نشہ مکت ابھیان، ’’ بڑی دیر کر دیتا ہوں میں‘‘

    اپریل 30, 2026
    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    میں نے اس طرح کی جمہوریت کبھی نہیں دیکھی

    اپریل 30, 2026
    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    ایس آئی آر اور مردم شماری میں لاپروائی نہ برتیں: حاجی افضال

    اپریل 30, 2026
    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    وزیر صحت ڈاکٹر پنکج کمار سنگھ نے سائنسی سمپوزیم کا کیا افتتاح

    اپریل 30, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist