• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مئی 3, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

عوامی نمائندوں کو ایوان میں تعمیری اور بامعنی بحث کو فروغ دینا چاہئے :لوک سبھا اسپیکر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 10, 2024
0 0
A A
عوامی نمائندوں کو ایوان میں تعمیری اور بامعنی بحث کو فروغ دینا چاہئے :لوک سبھا اسپیکر
Share on FacebookShare on Twitter

بھوپال کیمپ آفس (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج بھوپال کے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے لیے منعقدہ اورینٹیشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ بعد میں مسٹر برلا نے مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کمپلیکس میں میڈیا سے بات کی۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نریندر سنگھ تومر، مدھیہ پردیش کے وزراء اور کئی دیگر معززین اس تقریب میں موجود تھے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے قانون ساز اداروں میں نظم و ضبط اور شائستگی میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ سنجیدہ بحث و مباحثہ کے فورم کے طور پر مقننہ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں کسی حد تک گرمی، شور اور ہنگامہ ہونا فطری بات ہے ، لیکن گرما گرم بحث اکثر ایوان میں بدامنی اور بدنظمی کا باعث بنتی ہے ۔ اس سے وقت اور وسائل کا ضیاع اور عوام میں مقننہ کی ساکھ کا نقصان ہوتا ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ منصوبہ بند خلل جمہوریت کی روح کے لیے نقصان دہ ہے ، مسٹر برلا نے کہا کہ جب ایوان کی کارروائی میں اراکین کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کی مخلصانہ کوششیں کی جاتی ہیں، تو ایسے وقت پر شور و غل کرنے سے ایوان کا وقار داؤ پر لگ جاتا ہے ۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے واقعات کی صورت میں، سخت اقدامات کرنے کو ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں ا نے اس بات پر زور دیا کہ اختلاف رائے سے ایوان کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونی چاہیے ۔مسٹر برلا نے کہا کہ یہ ہر ایم ایل اے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ قانون سازی کے وقت کو زیادہ سے زیادہ نظم و ضبط اور عزم کے ساتھ استعمال کیا جائے اور صرف بامعنی اور نتیجہ خیز مباحثے کے لیے اس کا استعمال کیا جائے ۔ اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں، خلل اور ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے اجلاس کی تعداد کے ساتھ ساتھ مقننہ کی نتیجہ خیزی میں بھی کمی کی ہے ۔لوک سبھا کے اسپیکر نے امید ظاہر کی کہ مقننہ کو تعمیری، بامعنی اور گہرائی سے بات چیت اور مکالمے کے متحرک مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے اور ایوان کا وقت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں مسلسل افراتفری اور خلل کی وجہ سے یہ ادارے غیر فعال ہو جاتے ہیں جس سے وہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے دو بنیادی تقاضے ہیں – خود نظام کی سالمیت اور اسے چلانے والے لوگوں کی سالمیت،مسٹر برلا نے کہا کہ مقننہ میں نظم و ضبط اور شائستگی کا فقدان اور اراکین کے غیر اخلاقی طرز عمل سے مقننہ اداروں کی سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے ، ان کا وقار کم ہو رہا ہے جس سے جمہوریت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ا سپیکر نے یہ بھی کہا کہ مقننہ کے کام میں رکاوٹیں ڈالنا اور ان کا امیج خراب کرنا جمہوری نظام کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے ۔مسٹر برلا نے کہا کہ ہر عوامی نمائندہ قوم کی امیدوں اور امنگوں کا نگہبان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے بہتر مستقبل کے لیے عوامی نمائندوں پر بہت اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ تعمیری انداز میں اور پورے جوش و جذبے کے ساتھ عوام کے مطالبات اور توقعات کو پورا کریں نہ کہاجلاس میں خلل ڈال کر یا دھرنا یا ستیہ گرہ کر کے ۔ مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ قانون ساز اداروں میں ایم ایل اے کا طرز عمل ہمیشہ اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور مہذب ہونا چاہیے ، جس کے لیے تمام فریقین کی سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے عوام کی طرف سے نومنتخب ایم ایل اے کو ملنے والے مینڈیٹ نے انہیں لوگوں بالخصوص خواتین اور کمزور طبقات کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے تعمیری کوششیں کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ لہٰذا اراکین اسمبلی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی خواہشات، توقعات کو پورا کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت بنائیں۔ مسٹر برلا نے یہ بھی کہا کہ ایم ایل اے اور عوامی نمائندوں کے طور پر اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کے لیے انہیں ایوان کے قواعد و ضوابط کی اچھی جانکاری ہونی چاہیے ۔ مسٹر برلا نے کہا کہ قواعد و ضوابط کی صحیح سمجھ انہیں موثر قانون ساز بنائے گی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    سپریم کورٹ سے ترنمول کانگریس کو دھچکا، عرضی پر نہیں دیا کوئی حکم

    مئی 3, 2026
    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    ایل پی جی کی کمی ، پی این جی کنکشن بڑھانے میں مصروف حکومت

    مئی 3, 2026
    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    اگر 500-100 کے درمیان ٹی ایم سی کو شکست ہوئی تو دوبارہ کرائیں گے گنتی

    مئی 3, 2026
    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    راہل گاندھی کے خلاف دائر ہتکِ عزت مقدمہ: پونے عدالت میں اہم سماعت

    مئی 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist